Baaghi TV

Tag: محمود خان

  • اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    پشاور:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا-

    پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں،اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا-

  • محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے انٹراپارٹی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین، ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرائے گئے تھے،گزشتہ ماہ فروری میں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا –

    سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا یاتھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں جاری نہیں رکھ سکتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انکی جگہ محمود خان کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا نیا چیئرمین مقرر کردیا تھا-

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ محمود خان جلد عہدہ سنبھال کر پارٹی کے امور سرانجام دیں گے سینٹرل کمیٹی نے نئے چیئرمین کی منظوری دی تھی-

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی تاہم عام انتخابات میں پرویز خٹک کو بری طرح شکست ہوئی اور انکی جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی کی صرف دو نشستیں حاصل کرسکی۔

  • جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج

    جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف شہریوں نے تھانہ تیمرگراہ میں جلسے اور سڑک بندکرنے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی : درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی اور مرکزی شاہراہ بند ہونے سے شہریوں، مریضوں، طلبہ اور بزرگ افراد کو مشکلات ہوئیں۔

    پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گزشتہ دنوں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں لہٰذا وزیراعلیٰ محمود خان اور مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او بخت جمال کا کہنا تھا کہ درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، فواد چوہدری، علی امین گنڈاپور، ڈاکٹریاسمین راشد، اسلم اقبال، زلفی بخاری، شفقت محمود، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہےگا، عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنےکا حتمی اعلان کریں گے جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمدکی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے-

  • عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

    عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان 10 صوبائی وزراء اور مشیروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق این اے 31 پشاور میں ہونیوالے پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔

    خلاف ورزی ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں پر جرمانہ عائد کیا۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج (جمعرات کو) فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں عمران خان، محمود خان سمیت تمام افراد کو جرمانے کی رقم 18 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

  • کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    کوہستان:5نوجوانوں کی بےبسی کےواقعےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانکوائری کمیٹی بنادی

    پشاور:کوہستان میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے پانچ دوستوں کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی اور 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    سیلابی ریلے میں پھنسنے والے 5 دوست کئی گھنٹے انتظار کے بعد تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، واقعہ 26 اگست کو کوہستان میں پیش آیا تھا۔پانچوں نوجوان کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے اور ایک اونچے ٹیلے پر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    اطلاعات کے مطابق پانچوں نوجوان تقریباً تین گھنٹے مدد کا انتظار کرتے رہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے انکی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات اور حکومتی وزراء کے دوروں کیلئے تو ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کو سیلاب میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچوں نوجوان لوئر کوہستان کے علاقے سناگئ دوبیر نالہ میں جیپ کے ذریعے نالہ عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پانچوں افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

    پانچوں افراد نے بڑے پتھر پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم سیلابی ریلے کے بہاؤ میں اضافے سے درجوں لوگوں کے سامنے بے بسی کے عالم میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ ایک شخص کو مقامی لوگ رسیوں کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

    سیلابی ریلا گاڑی بھی بہا کر لے گیا، پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بلال ولد رشید انور ولد آمیز ریاض ولد سمندر آور فصل ولد اکبر شاملِ تھے۔

  • سیلاب سےملک کےزمینی رابطےبھی ختم : وزیراعلیٰ    کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا

    سیلاب سےملک کےزمینی رابطےبھی ختم : وزیراعلیٰ کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا

    اسلام آباد: سیلاب نے ملک کے زمینی رابطے بھی ختم کردیئے:وزیراعلیٰ کے پی نے سیلاب متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹروقف کردیا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے زیر استعمال ہیلی کاپٹرکوسیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

    محمود خان کا کہنا تھاکہ صوبے کی عوام میرے اپنے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے بھر کے متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    ادھر دوسری طرف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک کی تین موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجے کا فیصلہ

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

     

    سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے. عمران خان

    ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ قومی شاہراہوں میں متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ شہری قومی شاہراہوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔

    ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔

  • خیبرپختونخوا: سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند:وزیراعلٰی محمود خان  بھی متحرک ہوگئے

    خیبرپختونخوا: سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند:وزیراعلٰی محمود خان بھی متحرک ہوگئے

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔سیلابی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت نے ڈی آئی خان ،ٹانک، دیر اور چترال میں تعلیمی ادارے بند کردئے گئے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اپر چترال میں 10 ، ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ فیصلہ کسی جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوامیں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 9 افرادجاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ شانگلہ،سوات اور دیراپر کی بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے کہا ہےکہ ہم کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنےکےلیےالرٹ ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کامیاب پروگرام پر ضلعی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوشل میڈیا سیلاب کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، کے پی میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نالائق حکومت ہے، امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل پا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہم منشیات ترک کرنے والوں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ ایس ایچ او اور انتظامیہ کو منشیات کی سپلائی چین کا پتہ ہوتا ہے، پولیس اور انتظامیہ اپنی اس خاصیت کو منشیات کی روک تھام میں استعمال کرے، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں منشیات کے تدارک کا کام شروع کرے۔

  • سوات میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

    سوات میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

    پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں ہونے والے گاڑی کےحادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    محمود خان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے اس موقعے پر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ریسکیو حکام کو زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی۔

    محمود خان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ سوات میں گبین جبہ کے قریب کچھ دیر قبل ایک پک اپ وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، گاڑی کئی فٹ کی اونچائی سے نیچے جا گری، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    پشاور:محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    اس سے قبل محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ، سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکیں، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔انہوں نے کہا تھا کہ آج بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر سیکنڈ میزائل مارا گیا ہے۔

    محمود خان نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طورخم بارڈر پر پھاٹک نہ لگائے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑے فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکی، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔

  • ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    ترقیاتی منصوبےبروقت مکمل کیےجائیں:سُستی ناقابل برداشت:محمود خان

    پشاور:صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اوران میں کسی قسم کا تعطل قابل قبول نہیں ، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا،محمود خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکموں کے تحت تکمیل شدہ منصوبوں کے افتتاح اور نئے منصوبوں کے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس اہم اجلاس کو مختلف شعبوں میں افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں اس وقت اربوں روپے مالیت کے 483 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے تیار ہیں۔

    بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف محکموں کے تحت 368 چھوٹے بڑے منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، 115 منصوبے سنگِ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں، محکمہ آبپاشی کے تحت 181 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت 71 منصوبے افتتاح تیار ہیں۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 36 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں 25 منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی حکومت کےمیگامنصوبوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ خود کریں گے، چھوٹے منصوبوں کا افتتاح متعلقہ وزراء اور ایم پی ایز کریں گے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایت دی گئیں کہ ان منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کے لئے شیڈول تیار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان