Baaghi TV

Tag: محمود خان اچکزئی

  • اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ترجمان بی اے پی

    اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی ،ترجمان بی اے پی

    کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی-

    میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے چار ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا،کوئٹہ سے جاری بیان میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی اور ماضی میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں پنجابیوں کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی جاتی رہی،محمود خان اچکزئی نے کبھی قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک کے استحکام کی بات نہیں کی بلکہ ان کی سیاست تو ڑ پھوڑ، علیحدگی اور نفرت پر مبنی رہی ہے ایسی سوچ صرف خوابوں میں اچھی لگتی ہےعملی سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں-

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے محمود خان اچکزئی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کر رہے ہیں ’’دہ چترال دہ بولان‘‘ جیسے نعرے عوام پہلے ہی دیکھ اور سمجھ چکے ہیں، خواب دیکھنا کوئی جرم نہیں، مگر دن دہاڑے ایسے خواب دیکھنا سیاسی ناپختگی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے محمود خان اچکزئی کا پاکستانی ہونا بھی مشکوک ہو گیا ہے۔

    لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

    عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

    ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا، محمود خان اچکزائی اپوزیشن گرنیڈ الائنس کے سربراہ بھی ہیں، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزدگی پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے، اعظم سواتی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے ابتک کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے کے باعث پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ناصرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے تھے بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھاالیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ملک میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کی اجازت بھی دے دی اور نا اہل قرار دیئے گئے ارکان اسمبلی کے اہل خانہ کو ٹکٹ کیلئے ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • محمود خان اچکزئی کی مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات، بڑا فیصلہ

    محمود خان اچکزئی کی مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات، بڑا فیصلہ

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور اپوزیشن اتحاد پر مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن کی گول میز کانفرنس اور پارلیمان میں احتجاج پر بات چیت کی گئی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان آئین کی سربلندی سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے مثبت انداز اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ملاقات میں ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی اور ریاض احمد شریک تھے، مولانا عبدالغفور حیدری، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود اور مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے۔

    حکومت سندھ کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کونسے ؟ فہرست جاری

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

  • وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی

    وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی-

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موو منٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    دوسری جانب سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔

    محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دیں گے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا،حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا، اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

  • پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان  اچکزئی

    پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا،محمود خان اچکزئی

    اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں،اکستان میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کچھ خریدا جاسکتا ہے، لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سائیڈ پر ہوں، ملک میں نئے دور کا آغاز ہےکہ خرید وفروخت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ساتھیوں نےکہا کہ دل کہتا ہےکہ ووٹ آپ کو دیں، اچھی روایت پڑ چکی ہے، باقی باتیں پارلیمان میں کریں گےمیں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، ڈاکٹرعبدالمالک رات تک تو ہمیں ووٹ دینے پر راضی تھے مگر اس کے بعد پھسل گئے، کم از کم مجھے ایک ووٹ تو عبدالمالک دےدیتے، انہوں نے وعدہ کیا تھا، ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا، اختر مینگل نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان شاید سوگئے ہوں، ان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔

    سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نےکہا کہ نواز شریف مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں، نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں، ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دئیے ہیں اسے ماننا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں غصہ ہے اس پر قابو پانا ہوگا، پارلیمنٹ قانون میں جو چاہے ترمیم کرسکتی ہے، اس وقت پاکستان مشکل میں ہے، ہم چھوٹے اور مسائل بہت بڑے ہیں، ہماری معمولی غلطی خطے کو تباہ کردے گی، ہمیں مل کر عقل سے کام کرنا ہوگا پتہ نہیں ہم نے اس ملک کو کہاں تک پہنچایا ہے،میں نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سے دوست ہیں جب اے پی ڈی ایم بنائی، پارلیمنٹ کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی سے جو بھی اختلاف ہو لیکن سیٹیں جیتی ہیں، آئین سے حل نکالا جائے اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، آئین منتخب نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کو حق دیتا ہے، کسی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آپ کون ہیں۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں، آصف زرداری دوسری بار صدر بنے ہیں، انہیں مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے۔