Baaghi TV

Tag: محنت کش

  • مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار کا محنت کش آسمان کو چھوتی مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر تھانہ پہنچ گیا.

    ڈیرہ اللہ یار کا رہائشی محنت کش آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بہت پریشان تھا اوپر سے غربت اور بیروزگاری نے بھی اس کا گھر دیکھ رکھا تھا. مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر محنت کش تھانے پہنچ گیا اور تھانہ والوں سے التجا کرنے لگا کہ اسے تھانہ میں بند کر دیا جائے، جبکہ تھانے کا عملہ اسے تھانے سے باہر جانے کے لئے کہتا رہا مگر وہ تھانہ سے باہر نہ جانے پر بضد رہا.

    تھانے کے عملے نے مزدور سے دریافت کیا کہ وہ تھانہ میں کیوں بند ہونا چاہتا ہے؟ تو مزدور نے جواب دیا کہ اس کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے اور بیروزگار ہے. آسمان کو چھوتی اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے باعث وہ ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے اس لئے اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا جائے .

    اس کا کہنا تھا کہ تھانہ کی حوالات میں کم از کم کھانا تو مفت دیا جاتا ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں تھانہ کی حوالات میں رہوں گا تب تک زندہ رہوں گا، اگر مجھے حوالات میں بند نہ کیا تو میں تھانہ سے باہر مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں مارا جاوں گا. بلوچستان کے بیروزگار مزدور کی آہ وبکار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے.بلوچستان کا صوبہ ہر دور میں ہی ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے ملک کے باقی صوبوں کی نسبت پیچھے رہا ہے .

    تھانہ میں سکونت اختیار کرنے کے خواہاں مزدورکی حالت زار نے بلوچستان کے حکمرانوں کے دعوں کی قلی کھول دی ہے .حکمران عوام کی فلاح اور بھلائی کیلئے منتخب ہو کر آتے ہیں مگر ایوانوں کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرحکومتی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور عوام کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ وہ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر تھانوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں

  • دیپالپور میں دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا بڑا واقعہ

    دیپالپور میں دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا بڑا واقعہ

    اوکاڑہ (علی حسین )دیپالپور کے نواحی دیہات اڈا صالحووال میں ایک محنت کش خالد کے گھر سات نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر گھر کا سامان لوٹنا شروع کردیا۔ دریں اثناء چار ڈاکوؤں نے محنت کش کی بیوی کیساتھ اجتماعی زیادتی کی ۔ ملزمان فرار ہوگئے ۔ اہل علاقہ نے دیپالپور ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔
    ال

  • محنت کش کا مکان جل کر راکھ۔ سارا سامان جل گیا۔

    محنت کش کا مکان جل کر راکھ۔ سارا سامان جل گیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی قصبے رائے پور 40جی ڈی میں محنت کش محمد سلمان کے نیم پختہ گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے گھر کا تقریباََ تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ محنت کش نے دیہاتیوں کی مدد سے بمشکل آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں محنت کش پر تشدد، ٹانگیں توڑ ڈالیں

    اوکاڑہ(علی حسین) تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے 42 ڈی میں بااثر افراد نے ایک محنت کش پر وحشیانہ تشدد کرکے اسکو زخمی دیا۔ ذرائع کےم مطابق چند بااثر افراد نے ذاتی رنجش کی بنا پر بھٹہ ملازم محمد جمیل کو بھٹہ خشت سے زبردستی اٹھا کر قریبی فصل مکئی میں لیجاکر گن پوائنٹ پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ محنت کش محمد جمیل کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ علاقہ مکینوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ مضروب نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔