Baaghi TV

Tag: محکمہ خوراک

  • کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت، محکمہ خوارک پنجاب کے 20 افسران معطل

    کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت، محکمہ خوارک پنجاب کے 20 افسران معطل

    صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

    وزیر خوراک کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک نے کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل کردیے۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ متعلقہ افسران نے فلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہ لیکر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر خواراک بلال یاسین کے مطابق افسران کے خلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹس میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

    معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر، راولپنڈی اور گوجرخان کے افسران شامل ہیں۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرخان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز معطل کیے گئے۔ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں 7 فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، 3 فوڈ گرین انسپکٹرز اور 1 جونئیر کلرک معطل ہوئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلئیرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے سٹاک کے ذمہ دار ہوں گے

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    وفاقی وزارت غذائی تحفظ وہ تحقیق نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک نے اپنے سٹاک کو 69 لاکھ 34 ہزار ٹن سٹاک پر رپورٹ کیا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے

    پاس کو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن،پنجاب 40 لاکھ 21 ہزار ٹن،سندھ 8 لاکھ 17 ہزار ٹن، خیبر پختونخواہ 2 لاکھ 27 ہزار ٹن اور بلوچستان 89 ہزار ٹن جو ملکی ضروریات کے لیے مئی 2024 تک کافی ہے جبکہ نئی فصل مارچ کے آخر میں مارکیٹ آنا شروع ہو جاتی ہے۔

    مزید برآں وفاقی حکومت کے نجی شعبے کو اعتماد دینے کی وجہ سے نجی شعبہ نے درآمد شروع کی ہے، اس وقت تک 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم ملک میں آچکی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن سے زیادہ مزید گندم درامد کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے تاکہ گندم کی درآمد کو نئی فصل کے آنے تک یقینی بنایا جا سکے۔

    حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے طلب اور رسد کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ملک کے کسی حصے میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گندم کی قیمتیں جو کہ ایک مہینے پہلے4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے فی من پر رپورٹ ہو رہی ہیں۔ گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود ہیں جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی اور اس کی قوت خرید بھی بہتر ہوگی۔

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

  • چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    چارسدہ میں نانبائیوں کی من مانی عروج پر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کے ڈاریکٹر محمد یاسر حسن صاحب اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید صاحب کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر طارق خٹک کی نگرانی میں ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سیف علی شاہ ، فوڈ انسپیکٹرز مسلم جان اور افتخار نے چارسدہ مین چوک،پشاور روڈ ، مردان روڈ اور تنگی روڈ پر واقع محتلف نان بائیوں کے دکانوں کا دورہ کیا، چکنگ کے دوران بعض نان بائیوں کا خود ساختہ نرخ مقرر کر کے 120گرام روٹی 20 کے بجائے 25 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے ایکشن لے کے آٹھ نانبائیوں کو جیل بھیج دیا،دوسری جانب چارسدہ کے مختلف نانبائیوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انکو اپنی مرضی کے ریٹ پر روٹی بیچنے سے روکا گیا تا تمام نانبائی اپنی دکانیں بند کر کے ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائے گے،

  • محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب،آٹا سپلائی شروع

    محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب،آٹا سپلائی شروع

    لاہور: محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملز نے ہڑتال ختم کردی۔

    باغی ٹی وی : فلور ملز ایسوسی ایشن گروپ کےرہنما عاصم رضا نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ سے مذاکرات کامیاب ہونے اور مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد پنجاب بھر کی فلورملز معمول کے مطابق سرکاری گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ فلو رملز کی چیکنگ کیلئے متفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اسٹاف نئے ایس اوپیز کے تحت فلور ملز کی چیکنگ کریں گے، آٹے میں نمی اور وزن چیک کرنے کیلئے 10 تھیلوں کا وزن لیا جائے گا جب کہ ضلعی انتظامیہ ’فلمز‘ ویب پورٹل کے ڈیٹا سے دکانوں کی چیکنگ کرے گی محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹے کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کی آٹے کی ضروریات کیلئے 16700 ٹن کوٹہ ناکافی ہے جسے بڑھا کر کم از کم21 ہزار ٹن یومیہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز : پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فلور ملوں میں چھاپوں، گرفتاریوں اور گندم پر قبضے کے خلاف ہڑتال کر دی تھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا کی ترسیل کا 30 سالہ ’’آٹا ڈیلرز سپلائی نظام‘‘ ختم کردیا گیا ہے، جس پر فلور ملز مالکان کی ہڑتال کے بعد فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر چلی گئی تھی اس تعطل کی وجہ سے صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی تھی-

    فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر رضا احمد شاہ نے مطالبہ کیا تھاکہ انتظامیہ فلور ملز میں چھاپے اور ہونے والی گرفتاریاں و مقدمات کا سلسلہ بند کرے۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر فلور مل کو چور کہنا اور سمجھنا بیورو کریسی اور حکومت کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب بھر کی فلور ملز کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بڑے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے بلاجواز چھاپوں کو روکا جائے۔