Baaghi TV

Tag: محکمہ داخلہ سندھ

  • کراچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار

    کراچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار

    محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سیکیورٹی الرٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ نوٹی فکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری کی جاتی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کریں اور کسی بھی اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے نام سے ایک جعلی اطلاع زیرِ گردش ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے لیے 12 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدام وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں سے موصول اطلاعات کے بعد کیا گیا، تاہم محکمہ داخلہ نے اس خبر کی مکمل تردید کر دی ہے

    افغانستان کا فیصلہ پاکستان کے لیے بلیسنگ اِن ڈسگائز ہے،خواجہ آصف کا ردِ عمل

  • کراچی سمیت سندھ  بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔فداری ضابطہ (کریمینل پروسیجر کوڈ) کی دفعہ 144 ایک قانونی شق ہے جو ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی مخصوص علاقے میں محدود مدت کے لیے چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر سکے۔

    مزید کہا گیا:’ حکومت سندھ اس بات سے مطمئن ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کو عوامی سلامتی کے خلاف اجتماع کرنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (پی پی سی ) کے تحت — یعنی ’ کسی سرکاری حکم کی نافرمانی’ — ان افراد کے خلاف مقدمات درج کریں جو پابندی کی خلاف ورزی کریں۔

    بنوں میں فتنہ الخوارج کا حملہ، حوالدار شہید، ایک جوان زخمی

  • شمس اسلام قتل کیس: خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

    شمس اسلام قتل کیس: خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خواجہ شمس اسلام ایڈووکیٹ کیس میں پولیس نے خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں مرکزی ملزم عمران آفریدی کے قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں۔ عمران آفریدی کے قریبی ساتھی کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، جبکہ سہولت کار حسن نے مرکزی ملزم کو اپنی کار میں کے پی لے جا کر فرار کروایا۔ پولیس نے حسن کی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

    کے پی حکومت سے تعاون کی درخواست

    محکمہ داخلہ سندھ نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھ کر مقدمے میں مطلوب 11 ملزمان کی گرفتاری اور منتقلی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ملزمان خیبر پختونخوا میں مقیم یا روپوش ہیں، پولیس ٹیم انہیں گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ کے بعد کراچی منتقل کرے گی۔

    امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد قرار دے دیا

    پاکستانی حدود بندش،ایئر انڈیا کی واشنگٹن فضائی سروس معطل

    پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

  • یوم عاشور: سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

    محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک بند کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کرے اور آگاہ کرے۔

    گنڈا پور میں اخلاقی جرات ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے چکے ہوتے، گورنر کے پی

  • سندھ:  لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    سندھ: لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار کی جانب سے معاوضہ دینا بند کردیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے معاوضے دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندے نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ معاوضے پر کچھ لوگوں کو اعتراض تھا، اس لیے بند کردیا۔

    جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جن لوگوں کواعتراض ہے ان کو پیسے دینا بند کردیں، جن لاپتا افراد کے اہلِ خانہ معاوضہ لینا چاہتے ہیں ان کو ملنا چاہئے جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جب تک لاپتا شخص عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرتے رہیں۔

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

    عدالت نے 2015 سے لاپتا شہری ماجد کا سراغ لگانے کے لیے اشتہارات شائع کرنے اور ملک کے جیل حکام اور دیگر مقامات سے بھی لاپتا افراد کی معلومات لینے کی ہدایت کردی، عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر کو 28 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پولیس اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس خادم حسین تنیو نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست …

    دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، پولیس کا رویہ دیکھ کربہت افسوس ہوتا ہے اور بہت ہی افسوس کا مقام ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کو کسی نیحراست میں نہیں لیا، وہ خود سیلاپتا ہے، لاپتا شہری سیاسی جماعت کا کارکن تھا اور ذاتی دشمنی بھی تھی۔

    عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ کو خود سیلاپتا ہوگیا ہے، شہری 2015 سیلاپتا ہے، اب بول رہے ہیں خود کہیں چلاگیا ہے، لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا کیسے حتمی رائے قائم کرلی کہ خود چلاگیاہے؟ اس قسم کا بیان دینے پرتو آپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگرشہری ازخود روپوش ہے تو تلاش کرنا اور بھی آسان ہے، بعد ازاں عدالت نے دیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق بھی 28 فروری کورپورٹ طلب کرلی۔

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا …

  • ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس لے لئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا-

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کوسب جیل قراردیا گیا تھا اورانہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھاان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ،ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلئے اکسانے کا الزام ہے علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا تھا-

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ نے فردوس شمیم کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • کورونا وائرس کا پھیلاؤ،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا

    محکمہ داخلہ سندھ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :کوروناکیسز میں اضافے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شادی بیاہ اوردیگرتقریبات میں شریک افراد کا ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی ادارہ صحت

    محکمہ داخلہ سندھ نے مجمعے والی جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔جم،سنیما،مزارات ،پارک میں آنےوالےافراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنےوالے افراد بھی ویکسی نیشن کےحامل ہوں کاروباری سرگرمیاں حکومت کےمقررہ کردہ اوقات کےتحت کھلی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بجلی بچت پلان کے تحت کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ آج کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 17اعشاریہ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک بھر کورونا کیسز کی شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں این سی او سی کےمطابق سرکاری دفاترمیں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔تمام اسٹاف اپنےعلاوہ اپنے اہل خانہ کو بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ دفاتر میں ماسک کا استمعال لازمی اورسماجی فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔دوران نماز سماجی فیصلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور دفاتر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سینی ٹائز استعمال کیا جائے گا۔

    یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے گی کہ تمام اسٹاف ویکسین شدہ ہوں۔این سی او سی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ کرنے سےگریز کیا جائے اور عمارت کے داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر کسی اسٹاف کو دفاترمیں داخلے کی اجازت نہ دی جائے گی اور ماسک کے بغیر اندر جانا ممنوع ہوگا۔

    کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ