Baaghi TV

Tag: محکمہ ریلوے

  • حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی،ریلوے حکام

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ ریلوے میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی-

    جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،سیکریٹری ریلویز نے قائمہ کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک کا سارا ڈیزائن جوائنٹ ہے، ٹیکنیکل سائڈ کا کام ہوچکا ہے، لاہور سے راولپنڈی تک نئی ٹرین کا آغاز کررہے ہیں اس کا اپ گریڈڈ ٹریک ہوگا، بس فنانسنگ کا انتظار کررہے ہیں، کراچی سے روہڑی تک کے لیے ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

    سینیٹر اسد قاسم نے استفسار کیا کہ دس سال پہلے کوئٹہ سے 10 ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی تھیں،اب کوئٹہ سے دو ٹرینیں ملک بھر کے لیے چلتی ہیں، بلوچستان کے ساتھ کیوں ناانصافی ہورہی ہے سیکریٹری ریلویز نے کہا کہ اس سال ہمارا پی ایس ڈی پی محدود ہے،گزشتہ کئی سالوں سے ریلوے میں ریلوے محکمہ میں حکومت نے سرمایہ کاری نہیں کی،ایک وقت میں 244 گاڑیاں چلاتے تھے، اب 100 سے زائد ریلوے کی گاڑیاں چلا رہے ہیں،جب تک نئی کوچز نہیں آتیں، ریلوے محکمہ منافع میں نہیں آئے گا،کراچی اور لاہور کے علاوہ ریلوے کو کہیں سے منافع نہیں آرہا۔

    سی ٹی ڈی کاآپریشن:بچے مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آسٹریا میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ آسٹرین ریل کمپنی ایم ایل ون میں دلچسپی رکھتی ہے، ایم ایل ون کے لیے متبادل انویسٹمنٹ کے ساتھ آسٹریا کو بھی دیکھ لیں،ہم لوگ ہر ایک کو ویلکم کریں گے جو بھی آکر سرمایہ کاری کرے ایم ایل ون ،سی پیک میں شامل ہے اور چین سرمایہ کاری کے لیے پہلے نمبر پر ہے،چین کے علاوہ کوئی اور سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس ایم ایل ون پر بین الاقوامی بڈنگ ہوگی۔

    سیکریٹری ریلویز نے بتایا کہ ریلوے کی دو سے تین قسم کی زمینیں ہیں، زرعی، کمرشل اور ہائی ویلیو لینڈ ہے، ریلوے کی سرکاری زمین ہے، اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا، اسے لیز پر دیا جاسکتا ہے۔

    سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کرپشن میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں و افسران کی تفصیلات دی جائیں، ریلوے پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کے بارے میں بریفنگ دیں، ریلوے پولیس حکام نے بتایا کہ 500 کانسٹیبل کی بھرتیوں میں سے 26 رہ گئے ہیں، 26 وہ ہیں جن کا تعلق اقلیتوں سے ہے اور ان میں خواتین بھی ہیں، 476 ریلوے پولیس کانسٹیبلز کی ٹریننگ جاری ہے۔

    جنوبی کوریا :جیجو ایئر کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آگئے

    چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے اور نیب ریلوے کے کیسز پر تفصیلات طلب کرلی۔

  • محکمہ ریلوےگرین لائن ایکسپریس ٹرین کو آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا فیصلہ

    محکمہ ریلوےگرین لائن ایکسپریس ٹرین کو آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا فیصلہ

    لاہور: محکمہ ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین کو آئندہ ماہ سے بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گرین لائن ایکسپریس اسلام آباد سے براستہ لاہور اور کراچی چلتی ہے ریلوے نے جولائی کے آخر میں سیلاب کے باعث ٹرین آپریشن مکمل بند کر دیا تھا جس کی مرحلہ وار بحالی جاری ہے۔

    کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ

    گزشتہ روز وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین مینیجر کی پوزیشن بحال کی جا رہی ہے ٹرین مینیجر ٹرین کے تمام امور کا ذمہ دار ہو گا ٹرین برانڈنگ کے لیے 20 نومبر تک لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے-

    تباہ کن سیلاب؛ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے۔ احسن اقبال

    پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے سفری سہو لیات میں جدید بنیادوں پر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، عوام الناس کے لیے سفر کو مزید محفوظ اور پر کشش بنانے کے لیے تمام مسافر ٹرنیوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    وزارت ریلوے نے پنڈادانخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کے لیے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلقَہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دیا۔


    ڈی ایس راولپنڈی کو سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں جدت کا فیصلہ کیا گیا محفوظ سفر کے لیے تمام ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گےہر ڈبے میں پردے لگائے جائیں گے-

    اسلام آباد؛ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

  • بارش اور موسم کی خرابی کے باعث 10 ٹرینیں معطل

    بارش اور موسم کی خرابی کے باعث 10 ٹرینیں معطل

    ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث 10 ٹرینیں معطل کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، کراچی ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن، تیز گام اپ اینڈ ڈاؤن، بولان میل اپ اینڈ ڈاؤن اور پاکستان ایکسپریس اپ اینڈ ڈاؤن کو آج کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

    ٹنڈومستی اورگمبٹ کےدرمیان بارش کے باعث ریلوےٹریک پرشگاف ،ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

    دوسری جانب کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت تاحال معطل ہے، ٹرینوں کی آمدورفت مختلف مقامات پر ٹریک متاثر ہونےسے معطل ہوئی ہے ٹریک متاثر ہونے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوسکی۔

    پاکستان ریلوے نے 24 اگست کو کراچی تا پشاور عوام ایکسپریس معطل کردی ہے کراچی سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں سیٹیں فراہم کی جائیں گی جو مسافر سفر نہ کرنا چاہیں وہ ٹکٹ کی مکمل رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

    بارشوں اورسیلاب نے بلوچستان کا دیگرصوبوں سےرابطہ کاٹ دیا

    واضح رہے کہ قبل ازیں سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے بارش کے باعث ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے تھے کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہےخیبر میل ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا –

    آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی