Baaghi TV

Tag: محکمہ زراعت

  • خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

    محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 16 اضلاع میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان بونیر میں پہنچا بونیر میں سیلاب کے باعث 26 ہزار 141 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،اور سوات میں 3 ہزار 750 اور دیر لوئر میں 617 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث شانگلہ میں 52 ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچاخیبر پختونخوا میں سیلاب سے چاول، سبزیوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

    علیمہ کےبیٹوں کی گرفتاری، سانحہ 9 مئی کے مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

    خیبر پختونخوا سیلاب ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو سنگین نقصان

    9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی معاملات بہتر کرسکتی تھی،رانا ثنااللہ

  • اوکاڑہ : پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    اوکاڑہ : پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
    تفصیل کے مطابق پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ، احتجاج محکمہ زراعت، پلانٹ پروٹیکشن اور انتظامیہ کے تضحیک آمیز رویہ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں شٹر ڈاؤن کی کال دے رکھی تھی۔
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہراسمنٹ فوری طور پر بند نہ کی گئی تو یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک کی جائے گی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر راؤ فیصل رحمان نے کہا کہ اگر زرعی ادویات سپرے نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کی کوئی نقصان ہوا تو اب اس کی ساری زمین داری محکمہ زراعت پر ہوگی۔
    اوکاڑہ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کی بھی احتجاج میں شرکت کی

  • محکمہ زراعت سموگ کے سخت خلاف

    محکمہ زراعت سموگ کے سخت خلاف

    قصور
    سموگ کنٹرول کیلئے محکمہ اگریکچر متحرک ،گاؤں دیہات میں جا کر دھان کی فصل کی پرالی کو آگ لگانے سے روکنے کیلئے اعلانات،خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی
    تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ ایگریکلچر نے سموگ کی روک تھام کیلئے گاؤں دیہات میں جا کر تشہیری مہم کے ساتھ مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں دھان کی کٹائی کے موقع پر کسانوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ دھان کی پرالی و دیگر باقیات کو آگ نا لگائیں کیونکہ اس سے دھواں بننے سے سموگ بنتی ہے نیز اعلانات کے ذریعے کسانوں کو بتایا جا رہا ہے جس نے خلاف ورزی کی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کروائے جائینگے