Baaghi TV

Tag: محکمہ صحت

  • 6سے 8فروری تک لاہور کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات

    6سے 8فروری تک لاہور کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات

    محکمہ صحت پنجاب نے بسنت کی مناسبت سے لاہور کے 13 اسپتالوں کو 6سے 8فروری تک ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور کے 13 سرکاری اسپتال 6سے8فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے اور اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی ہر صورت مکمل کی جائے جب کہ بسنت کے دوران ممکنہ حادثات کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کیے جائیں،محکمہ صحت نے بلڈ بیگز کی دستیابی یقینی بنانے اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھنے کے علاوہ فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن موجود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے محکمہ صحت نے تمام متعلقہ اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کا جامع پلان مرتب کرکے فوری طور پر محکمہ صحت کو جمع کروائیں۔

  • بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر:مریضوں کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرگرفتار

    بہاولنگر میں حسین آباد چوک میں واقع نجی ہسپتال میں 3 روز قبل خاتون مریضہ کا آپریشن کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی شکایت پر بی ڈویژن پولیس نے 24 جولائی کو درج کی تھی،ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے زبیدہ نائیک ہسپتال، حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں مختلف کمروں میں کئی مریض آپریشن کے بعد زیر علاج تھے، جن کا سی سیکشن ہوا تھاجب ٹیم آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی تو 4 افراد ڈاکٹرز کے یونیفارم میں ایک مریضہ کا آپریشن کر رہے تھے، طلب کرنے پر وہ کوئی لائسنس یا اسناد پیش نہیں کر سکے اور اعتراف کیا کہ وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں، بلکہ ہسپتال کے مالک اسلم حیات نے انہیں آپریشن کے لیے رکھا تھا۔

    تین دن سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکاروں کے حیلے بہانے،پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    ایف آئی آر کے مطابق ہسپتال میں کوئی مستند ڈاکٹر تعینات نہیں تھا، اسلم کے پاس بھی کوئی ڈگری یا لائسنس نہیں تھا، مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جن میں ہسپتال مالک اسلم بھی شامل ہے، جو موقع سے فرار ہو گیا، اب تک 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے اور تمام مریضوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ ہسپتال تقریباً 15 سال سے چل رہا تھا اور محکمہ صحت کی جانب سے کئی بار چھاپے مار کر سیل کیا گیا، مگر معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ کھول دیا جاتا تھا۔

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

  • پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپار ٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں-

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

    کورونا کے دوران غیر ملکی دوست ممالک کی جانب سے دیئے گئے وینٹیلیٹرز بھی استعمال نہ کیے جا سکے اور خراب پڑے رہے، کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ خراب وینٹیلیٹرز کو فوری طور پر مرمت کروایا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

  • جعفرآباد سے پولیو کیس کی تصدیق،مجموعی کیسز کی تعداد 49 ہوگئی

    جعفرآباد سے پولیو کیس کی تصدیق،مجموعی کیسز کی تعداد 49 ہوگئی

    جعفر آباد: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی جانب سے پاکستان سے ایک اور وائلڈ پولیووائرس (WPV1) کیس کی تصدیق کی گئی ہے،اس طرح رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی ترتیب بتاتی ہے کہ یہ اپریل 2024 میں پشین میں پائے جانے والے WPV1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے، پولیو وائرس کی وسیع گردش کی نشاندہی کرتا ہے،رواں سال جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے، نئے پولیو کیس کی سرحد بلوچستان کے نصیر آباد اور جھل مگسی اضلاع اور سندھ کے جیکب آباد اور قمبر اضلاع سے ملتی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان اس سال سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس میں 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،حالیہ مہینوں میں سیوریج کے نمونوں یا انسانی کیسز میں ڈبلیو پی وی 1 رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال صوبہ سندھ سے 13، کے پی سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، زبانی پولیو ویکسین بہترین تحفظ فراہم کرتی ہے۔

  • وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم   کی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم کی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر بلخی کو مبارکباد دی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی۔صحت کے شعبے میں اولین ترجیح ہے۔ دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فنکشنل کر دیے ہیں۔پانچ سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کرینگے۔

    ڈاکٹر حنان بلخی کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    چیف منسٹر پنک گیمز2024کے انعامات ڈبل،وزیراعلیٰ کا50لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
    پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم، بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز2024کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلیئرز کے لئے”آل دی بیسٹ“کہتے ہوئے پنک گیمز کا آغاز کیا۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں 16یونیورسٹیوں کی کھلاڑی خواتین نے مارچ پاسٹ کیا۔والی بال پلیئر زینت وقار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مشعل پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں لیزر لائٹ شو،کلچر ل شو اوربھنگڑے پیش کیے گئے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی آمد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنک گیمز کی انعامی رقم میں سو فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز کو 50لاکھ کی بجائے1کروڑ روپے دیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر کھیل کو پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب سے کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے1300بچیاں آئی ہیں،یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ماشاء اللہ کھلاڑی بچیوں کی فٹنس دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کو شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے بچیاں پر اعتماد کیا اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجا۔بچیوں کی کامیابی میں اللہ تعالی کے بعد والدین کادست شفقت ہوتا ہے۔بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے،ان کی بیٹیوں کی پوٹینشل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔بیٹا کرکٹر بننا چاہتا ہے تو بن جاتا ہے،بیٹی کرکٹر بننا چاہے تو پوچھا جاتا ہے کہ کیوں؟بیٹا اتھلیٹ بننا چاہتا ہے تو اسے ٹریننگ دلوائی جاتی ہے،بیٹی اتھلیٹ بننا چاہے تو پوچھتے ہیں کہ یہ کیوں کررہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کا بیٹیوں پر اعتماد کرنے کی یہ مثبت تبدیلی دیکھ کر بہت خوش ہوں۔بیٹا چیف منسٹرپنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی۔نوجوان وزیرکھیل تعینات کیا ہے،بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے پنجاب بھر سے ٹیلنٹ اکٹھا کیا ہے۔وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کو کھلاڑیوں کی حفاظت اور خاطر داری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ انعامات کے لئے مختص50لاکھ روپے کو ڈبل کرکے ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتی ہوں۔میرا وزیراعلی بن جانا میری فتح نہیں بلکہ آپ سب خواتین کی فتح ہے،آپ وزیراعلی ہیں۔اللہ تعالی اتنی کامیابیاں عطا کرے کہ والدین آپ اپنا فخر سمجھیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میری والدہ دنیا میں نہیں ہیں،کہیں سے دیکھ رہی ہوں گی اور خوش ہورہی ہوں گی۔اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں،آج میں جہاں ہوں آپ کی بدولت ہوں۔بیٹیاں وہ پھول ہیں جو مرجھاتی نہیں،ان کی جتنی دیکھ بھال کی جائے اتنا مہکتی ہیں۔وزیراعلی بن کر وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ہربیٹی کی کامیابی کے لئے راہ ہموار کروں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بیٹیوں کی حفاظت کرنے کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن،پینک بٹن اور 15ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یابری صورتحال کی صورت میں 15پر کال کریں،ہم فوری مدد کے لئے پہنچ جائیں گے۔ ورچوئل پولیس سٹیشن میں میں خواتین آپریٹرز کو خواتین اپنی شکایات یا صورتحال سے آگاہ کر سکتی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں فری وائی فری شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی حفاظت اور ترقی کے لئے جو بن پایا کروں گی۔آپ سب کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔اللہ کرے آپ خوب آگے بڑھو،نیک نام پیدا کرو،مجھے آپ سب سے محبت اور فخر ہے

  • ایم ایس اور ڈاکٹروں کا اختلاف،ڈی ایچ کیو قصور 13 دن سے بند

    ایم ایس اور ڈاکٹروں کا اختلاف،ڈی ایچ کیو قصور 13 دن سے بند

    بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے عملے اور ایم ایس میں اختلافات ختم نہ ہو سکے، 13 دن سے قصور میں ہسپتال بند ہے، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق کو تبدیل کیا جائے،ایم ایس کو نہ ہٹایا گیا تو لاہور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی،

    لاہور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کو آج دوسرے دن بھی بند کر دیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن لاہور کے اراکین نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ایم ایس قصور کو نہیں ہٹایا جاتا ہم او پی ڈی بند رکھیں گے، قصور کے ہسپتال کے سب عملے نے استعفیٰ دیا ہے لیکن حکام کے کانوں‌پر جون‌تک نہیں رینگ رہی، ایک ایم ایس کے تبادلے کا مطالبہ نہیں مانا جا رہا،اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج کو وسیع کریں گے اور دیگر شہروں میں ہسپتالوں کی او پی ڈی کو بند کریں گے

    بابابلھےشاہ ہسپتال ڈسٹرکٹ قصور میں کئی روز سے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ بند، آکسیجن، انسولین اوردیگراہم ادویات سمیت جنریٹرسےپٹرول بھی غائب کر دیا گیا،ڈاکٹرز، اسٹاف اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی لڑائی میں خوار مریض علاج و ادویات کی عدم دستیابی کی بدولت موت کےدھانے پر پہنچ گئے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کے مطالبات مانے جائیں،قصور کے شہری صحت کی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور انکے استعفے منظور کرنے کی بجائے انہیں بحال کیا جائے،

    بابا بلھے شاہ اسپتال میں ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے پر ، ایم اسپتال ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال کے ڈاکٹرز مریض کو چیک کر کے ان پر احسان کرتے ہیں، لاکھوں میں تنخواہیں لی جا رہی ہیں لیکن اسکے باوجود ڈیوٹی اوقات میں بھی اپنے پرائیویٹ کلینک کھول کر رکھے، انہوں نے باریاں بانٹی ہوئی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا،ہسپتال میں اجارہ داری بنائی ہوئی تھی، ماضی میں بھی یہ ایسےہی کرتے رہے ہیں ،انکی فائلیں کھول کر دیکھیں کتنے لیٹر لگے ہوئے ہیں،

  • وائرس انفیکشن کے سبب کلاسیں معطل کرکے تدریسی عمل آن لائن شروع

    وائرس انفیکشن کے سبب کلاسیں معطل کرکے تدریسی عمل آن لائن شروع

    سعودی عرب کے چھ اسکولوں میں وائرس انفیکشن کے باعث کلاسیں معطل کرکے تدریس آن لائن شروع کی گئی ہیں تاہم اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے جراثیم سے پاک کیا جارہا ہے اور شمالی خرمہ کے علاقے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ میں سیزنل فلو وائرل انفیکشن پھیلنے کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اس کے بعد القاسم کے علاقے المثنب کے محکمہ تعلیم نے منگل سے مذکورہ اسکولوں کی معطلی کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ انفیکشن کے پہلے دن تقریبا 140 کیسز رپورٹ ہوئے اور اگلے دن 70 دیگر کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء اور اساتذہ سمیت انفیکشن کے مجموعی طور پر 300 کیسز سامنے آئے اور وسطی سعودی عرب میں تعلیمی حکام نے وائرس انفیکشن کے کیسز سامنے آنے کے بعد چھ اسکولوں میں کلاسوں کو تین دن کے لیے معطل کرنے اور آن لائن تدریس پر منتقلی کا حکم دیا گیا ہے۔
    رواں سال کا آخری سورج گرہن
    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    جبکہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کو متاثر کرنے والا وائرس موسمی ہے ۔ انفیکشن میں اضافے کے بعد تدریس کا عمل آن لائن کی طرف منتقل کیا گیا۔ تاہم یہ انفیکشن موسمی ہے لیکن تشویشناک نہیں ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار کی وجہ سے آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،
    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو کے اس اہم ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اور مزید کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پولیس حکام سے بات چیت کر سکیں گے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے بعد پولیو مہم شروع ہو جائے گا۔
    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پولیس کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔
    پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ پولیس ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں پولیس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    گزشتہ روز 9 تاریخ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے،
    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اہم انسداد پولیو مہم کا آغاز اس دن سے ہوا، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔

  • نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

    نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

    چھٹی کی درخواست پر فیصلہ چار دن میں کیا جائے گا، ان کا زرمبادلہ پاکستان بھجوانا قومی خدمت ہوگا- ڈاکٹر جمال ناصر
    وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی سینئر نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔ گریڈ 16 سے 19 تک ریگولر ملازم نرسوں کو بیرون ملک ملازمت کی خاطر چھٹی دینے کے لئے سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر اندر کر دیا جائے گا تا ہم ان کے پاس غیر ملکی ہسپتال کی طرف سے ملازمت کی پیشکش کا لیٹر ہونا ضروری ہے۔

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمت کی خواہشمند نرسوں کو چھٹی کی درخواست اپنے ادارے کے سربراہ کے ذریعے بھجوانا ضروری نہیں۔ اہل نرسیں درخواستیں براہ راست محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے سہولت مرکز میں جمع کروا سکتی ہیں۔ بیرون ملک چھٹی کی درخواستوں پر تاخیری حربے استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ پیڈا ایکٹ 2006کے تحت انکوائری کا سامنا کرنے والی نرسوں کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ کیس ٹو کیس بنیاد پر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نرسوں کی بیرون ملک ملازمت سے واپسی کے بعد مقامی مریض اور ہسپتال ان کے تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔ ان کا بیرون ملک ملازمت کے دوران نرسوں کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجوانا قومی خدمت ہوگا-

  • پنجاب،28 بڑے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت، طبی آلات پر15ارب روپےخرچ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب،28 بڑے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت، طبی آلات پر15ارب روپےخرچ کرنے کا فیصلہ

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کا پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت صوبے کے28بڑے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور طبی آلات کی فراہمی پر 15ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

    سول سیکرٹریٹ میں منعقد جلاس کے دوران محکمہ صحت کے حکام نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ کا انتظام لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت اہل مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات مہیا کی جائیں اورسہولیات کا معیار ایسا ہو کہ مریض سرکاری ہسپتال سے علاج کروانے کو ترجیح دیں۔انہوں نے تاکید کی کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں صحت اور تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔

    چیف سیکرٹری نے خانیوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کروانے پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی تعریف کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بطور سربراہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیلتھ کونسلز اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں سر انجام دیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری صحت علی جان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی،تمام بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کا ڈیجیٹل یکارڈ مرتب کیا جا رہاہے۔اجلاس میں خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا