Baaghi TV

Tag: محکمہ صحت

  • لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے وار شدت سے جاری ہیں راولپنڈی 95، لاہور 63 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی :محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 242 کیسز رپورٹ ہوئے خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 5 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبرپختونخوا میں رواں سال 6 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 130 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،

    کراچی اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسر بھی غیر محفوظ، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے…

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔ کوہاٹ 33، ملاکنڈ 6، چارسدہ 21، نوشہرہ میں ڈینگی سے 15 افراد متاثر ہوئے ہری پور 23، بنوں 11، لوئر دیر سےڈینگی کے 3کیسزسامنے آئے-

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ پوٹھوہار ٹاؤن،راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان، اڈیالہ ،دھاماں سیداں،چک جلال الدین ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 اور لاہور میں 100 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔

    کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657 ہوگئی ،اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض انتقال کرچکے ہیں،اسلام آباد کےشہری علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے-

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 969 مریض زیرعلاج ہیں چنیوٹ ، جہلم، بھکر، مظفر گڑھ، سرگودھا، لودھراں، ساہیوال اور بہاولپور سےڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

    سیکریٹری صحت کے مطابق فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات ، اٹک ، چکوال اور راجن پور سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے خانیوال اور ملتان سے 4 چار، وہاڑی، سیالکوٹ اور قصور سے 3 ،3 کیسز رپورٹ ہوئے-

    وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

  • انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی،وزیراعلیٰ کی وارننگ

    انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی،وزیراعلیٰ کی وارننگ

    انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی،وزیراعلیٰ کی وارننگ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں پنجاب کے ہر ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری مہم کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کر دی اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل 24 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کو بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ وزٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کمشنرز کو تمام ڈپٹی کمشنرز،ضلعی ہیلتھ افسران اور متعلقہ حکام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ اور مستند ہونا چاہئے۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4 اضلاع کے انتظامی افسران کو وارننگ دی اور کہا کہ یہ انسان کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا متعین کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں۔ انسداد ڈینگی مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اجلاس میں ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کو مکمل طورپر ختم کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن و اعلی افسران نے شرکت کی، ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسدادای سرگرمیو ں میں کوتاہی برتنے والے متعلقہ محکمہ جات کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، وقت ڈینگی کاانتظارکرنے کا نہیں بلکہ قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے ہرکیس کو رسپونس کیا جا رہا ہے۔ ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے، جنوری سے ابھی تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202 بسترمختص کئے گئے ہیں

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

  • یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ
    پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سابق پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، سابق پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری اور پروفیسر غیاث النبی نے شرکت کی ،سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق کی جانب سے شرکاء کو قومی صحت کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،قومی صحت کارڈ کے تحت دستیاب تمام طبی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر اپگریڈ کریں گے اس پروگرام کے تحت پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ طبی سہولیات کے سلسلہ میں مقابلہ کی فضا قائم ہوگی۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔

    قبل ازیں ڈائریا کے بڑھتے کیسز.لاہور میں بڑے پیمانے پر سروسز ہسپتال سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ،کمشنر لاہور آفس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کا باہمی اشتراک ، ہیڈ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھامہیپالا نےکمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے حوالے پانچ لاکھ آگاہی پمفلٹس کیے کمشنر لاہور اور ہیڈ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا ،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسہال اور ہیضہ سے حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے مکمل بچاو ممکن ہے۔۔شہری پانی ابال کر یا کلورین شدہ پانی پئییں ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کھانا اچھی طرح پکائیں۔گوشت سبزی کو صاف پانی سے دھوکر استعمال کریں۔

    ڈاکٹر پلیتتھا مہیپالا کا کہنا تھا کہ مون سون میں اسہال و ہیضہ سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے۔پانی سٹور کے تمام ذرائع کی مستقل کلورینیشن کو جاری رہنا ناگزیر ہے کلورینیشن اور بغیر کلورینیشن ایریاز کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ و نتائج پر گہری نظر رکھی جائے

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    کمشنر لاہور نے کلورینیٹڈ ٹیسٹنگ و نتائج کو ٹاسک فورس کے ٹی او آر میں شامل کرنے کی ہدایت کردی کمشنر لاہور نے ڈائریا کیسز پر فوری اقدامات اور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں اسہال و ہیضہ کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ۔انتہائی اقدامات کے تحت بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے گھروں میں گولیاں تقسیم کیجارہی ہیں۔شہر میں ایکیوٹ واٹری ڈائریا کیسز پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔۔تمام محکمے س ڈیٹا شیرنگ حکمت عملی اور سینٹرل ایڈوائزری پر عمل کریں ،سروسز ہسپتال آگاہی مہم میں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان ۔ہیڈ آف ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا ۔ہیڈ ڈبلیو ایچ او پنجاب ڈاکٹر جمشید۔ایم ایس سروسز ڈاکٹر عامر مفتی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور۔و دیگر افسران کی شرکت۔

    علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈی سی لاہور عمر شیر، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر، ڈی ای او ملک احسان اور دیگر افسران نے شرکت کی،تقریب میں سکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہو گا.ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں.سکولوں میں ڈینگی کے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے. سکولوں کے گراؤنڈز میں بارشی پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے. بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری نکالا جائے. کھڑا پانی چونکہ مچھر کی افزائش کا امکان ہوتا ہے.سکولوں اور گھروں کی چھتوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے.ٹب، صحن اور ائیر کولرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں.ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں.جہاں کہیں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو، فوری تلف کریں.ڈینگی سپرے کا عمل بھی جاری رکھیں. تمام محکموں نے ملکر ڈینگی کا تدارک کرنا ہے.

  • رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں 10 اسپتال اور 82 مراکز صحت تیار

    رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں 10 اسپتال اور 82 مراکز صحت تیار

    مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے دوران 10 اسپتال اور 82 تیار کئے گئے ہیں-

    باغی ٹی عی : عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے مقدس موسم کے لیے اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں مدد کریں گے۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

    محکمہ صحت کے مطابق ان اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ مسجد الحرام کے شمالی جانب شاہ عبداللہ گیٹ کے سامنے واقع عظیم الشان مسجد میں زائرین اور معتمرین کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیےایک بڑا اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    علاوہ ازیں میڈیکل کمپلیکس کی راہداریوں میں تین ہنگامی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں اور یہ سب ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جدید ترین آلات سے لیس ہیں جبکہ 5 موبائل کلینکس جن میں مربوط طبی ٹیمیں شامل ہوں گی بھی زائرین اور رمضان کے دوران روزداروں کےلیے موجود رہیں گی۔ یہ موبائل کلینکس وسطی مکہ معظمہ اور مکہ مکرمہ کے داخلی راستے پر تقسیم کیے گئے ہیں، تاکہ لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کی جاسکیں چوبیس گھنٹے چار مختلف ٹیمیں چھ گھنٹے کی شفٹ پر کام کریں گی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    مکہ مکرمہ میں النور سپیشلسٹ اسپتال،شاہ فیصل اسپتال، کنگ عبدالعزیز اسپتال، حرا جنرل اسپتال، ابن سینا اسپتال، اجیاد اسپتال، میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال اور شمالی مکہ کے سیکٹر (خلیص – الکامل) اسپتال تمام طبی معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

  • اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیے محکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا

    اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیے محکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا

    کراچی: اسلام آباد کوفتح کرنے والوں کےلیےمحکمہ صحت سندھ کا پیغام آگیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان کی حکومت کوعدم استحکام کا شکارکرنے کے لیے گھر سے نکل پڑے ہیں اور دوسری طرف اسی اثنا میں محکمہ صحت سندھ کا پیغآم آگیا ہے کہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے لیے ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں، پورے سندھ سے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے بچے کراچی بھیجے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے لیے ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائشی امراض کا شکار بچوں کو ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ حیدر آباد اور میرپور خاص کے تمام اضلاع سے بچے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے کراچی بھیجے جاتے ہیں۔

     

    لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر موجود نہیں ہے، اسی مہینے بچوں کا آئی سی یو شروع کر دیں گے۔

    ڈسٹرکٹ اسپتال تھر پارکر کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ تھر پارکر کے کسی اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر موجود نہیں، وینٹی لیٹر کی ضرورت والے بچوں کو کراچی بھیجتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے امراض اطفال کراچی ڈاکٹر ناصر سلیم کا کہنا ہے کہ سندھ بھر سے وینٹی لیٹر سپورٹ کے لیے بچے کراچی بھیجے جاتے ہیں، ہمارے پاس بچوں کے لیے صرف 25 وینٹی لیٹر ہیں۔ پورے سندھ اور بلوچستان سے بچے ہمارے پاس بھیجے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے بچے یقیناً راستے میں ہی انتقال کر جاتے ہوں گے، ہر ضلعی اسپتال میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹر ہونا ضروری ہے۔

  • پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    پنجاب میں پینا ڈول کی قلت، محکمہ صحت متحرک،ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیں ہدایات

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پرمحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالہ سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں کل 10لاکھ 77 ہزار 4 سو گولیاں ڈسٹریبیوٹ کی گئی ہیں۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں 82لاکھ 19ہزار گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔ پنجاب بھر میں 68.67 ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں 11.63 ملین گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔ ملتان ڈویژن میں 8.84 ملین گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 8.61 ملین گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام ہسپتالوں اور میڈیسن ڈپوزمیں403.11 ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔ پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالہ سے محکمہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی کی اطلاع ہیلتھ لائن 1033 پر دیں۔پنجاب میں پیناڈول کی گولیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد بخار کی دوا کی عدم دستیابی کا نوٹس لے کر اس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو بخار کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دواز ساز کمپنیوں سے رابطہ کر کے بخار والی گولی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

  • لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور اور پشاور میں ڈینگی کے کتنے مریض؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آ گئی

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے

    سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2583 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1603 بیڈز مختص ہیں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 1381 بیڈز خالی ہیں،لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 980 بیڈز مختص، 836 بیڈز خالی ہیں میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 262 بیڈز خالی ہیں۔جناح ہسپتال میں 179 بیڈز خالی ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال میں 205 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 118 بیڈز خالی ہیں۔سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 179 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 60 بیڈز خالی ہیں۔میاں منشی ہسپتال میں 45 بیڈز جبکہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 33 بیڈز خالی ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 300 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 42,990 ان ڈور مقامات کو چیک کیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹےکے دوران ڈینگی کے مزید 18 کیس رپورٹ ہوئے ہیں صوبہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10 ہزار 486 ہوگئی، مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 22 مریض زیرعلاج ہیں پشاور میں ڈینگی کے مزید 16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ڈینگی سے اب تک 10 اموات ہوچکی ہیں

    ڈینگی مچھر سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا کہ ناقص سپرے ،گندے واش روم تھانوں میں ڈینگی وائرس سے پولیس اہلکاروں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئیں ،افسران کی بجائے پولیس اہلکار سب سے زیادہ ڈینگی مچھر سے متاثر ہو رہے ہیں ڈینگی کے باعث لاہور پولیس کے 5 اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تھانوں میں صفائی کے ناقغ انتظامات کے باعث ڈینگی کی افزائش ہورہی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں میں لایور پولیس کے 4 کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 225 ہے۔ ان میں 130 ٹریفک وارڈن بھی شامل ہیں۔ تھانوں کے واش روم میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث پولیس اہلکاروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

  • کچھ عرصے کے لیے لاک ڈاون کرسکتے ہیں، یاسمین راشد

    کچھ عرصے کے لیے لاک ڈاون کرسکتے ہیں، یاسمین راشد

    ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہو تو کیسز کم ہوسکتے ہیں. 96 کروڑ اسپتالوں نے خرچ کرلیے ہیں. محکمہ صحت کی شکرگزار ہوں جو ایک ایک روپیہ سوچ کے خرچ کررہے ہیں.نجی اسپتالوں کے ساتھ پیر کو میٹنگ ہے، ان سے اپنے ریٹس طے کرنے پر بات ہوگی. روزمرہ کے احتجاج کی دھمکیوں سے پریشانی ہوتی ہے.میرے ساتھ ڈاکٹرز موجود ہی‍ں، جو دن رات کام کررہے ہیں.ڈاکٹر یاسمین راشد

    ایم ٹی آئی ایکٹ پاس ہوا ہے، وہ دیوار پر نہیں لگانا اسپتالوں پر نافذ کرنا ہے. یہ قرنطینہ سینٹر ہیں، کوئی فائیو سٹار ہوٹل نہیں ہیں. ہم نے کوئی انٹرنیٹ بند نہیں کیا، انٹرنیٹ نہیں آتا تو خاص نہیں دے سکتے.میرا فون چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے. مجھے ابھی تک وینٹی لیٹر کے لیے ایک بھی فون نہیں آیا. مارکیٹس کھول دی تو پارکس بھی کھول دینے چاہیے. میاں اسلم اقبال لاک ڈاون کے حوالے سے سب کچھ بتائیں گے. ڈاکٹر یاسمین راشد

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

    لاہور : لاہور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال پھر ہڑتال میں تبدیل ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے ڈاکٹر یاشمین راشد پر بہت زیادہ تنقید ، اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا کہ وہ احتجاج کرنے والے اراکین کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر منسٹر ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    نوبل انعام کیا مسلمانوں کو بھی دیا گیا ؟

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہاکہ احتجاج کرنے والے اراکین کو شرپسند کہنے والی منسٹر خود ساری عمر شر پھیلاتی رہی ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہ وہ وقت یاد کریں جب ہسپتالوں میں سب سے زیادہ ہڑتالیں ڈاکٹر یاسمن راشد نے کیں جو خاص ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لئے کی گئیں۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    گرینڈ ہیلتھ الائنسن نے کہا کہ وزیر موصوفہ خود ہڑتالیں کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے الزامات پر متعدد دفعہ معطل ہوئیں۔ڈاکٹر کمیونٹی کو ڈھال کی طرح استعمال کر کے وزارت حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحبہ اپنی ہی کمیونٹی کو ذلیل و خوار کر رہی ہیں۔نااہل حکومت جائز مطالبات پر احتجاج کرنے والے ایمپلائز سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی بجائے تعن و تشن سے کا لے رہی ہے۔

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کل بروز سوموار ہڑتال حسب معمول ہڑتال اور elective lists، لیبارٹری سروسز ، ریڈیالوجی سروز معطل رہیں گی ۔یاد رہےکہ ڈاکٹرز حقوق کے نام آئے روز ہڑتالیں کرتے ہیں مگر جن کے نام پر نوکری حاصل کی ان کو پوچھنا گوارا تک نہیں کرتے