Baaghi TV

Tag: مذمت

  • کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی نے کرم میں ہولناک حملہ کی مذمت کی ہے

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کرم میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں،حملے میں درجنوں بے گناہ پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،ہماری ہمدردی اور تعزیت ان لوگوں کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، ہم زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے،ہم اس مشکل وقت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،

    کرم ایجنسی میں دہشت گردی، ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے،ایرانی صدر پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    کرم میں دہشت گردی کا واقعہ،روسی سفارتخانے کی مذمت
    روسی سفارت خانے نے بھی کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے، روسی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کُرم میں شہریوں پر حملے کی خبر ہمارے لیے انتہائی افسوس کا باعث ہے، ہم کُرم میں سفاکانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،روسی سفارت خانے کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    کرم واقعہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس، جرگے کو پھر سے فعال کرنے کا حکم
    ضلع کرم کے علاقہ اوچت میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےاس گھناؤنے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور چیف سیکرٹری پر مشتمل وفد کو فوری طور پر کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفد کرم جاکر وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے، کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پہلے والے جرگے کو پھر سے فعال کیا جائے، صوبے میں تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے پراونشل ہائی ویز پولیس کے قیام پر کام کیا جائے،علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مل کر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، وزیر اعلی نےحملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،

    عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے کُرم قتل عام کی شدید مذمت: اتحاد اورانصاف کا مطالبہ
    عوام پاکستان نے کُرم ایجنسی میں کم از کم 42 بے گناہ شہریوں کے ہولناک قتل عام کی بھرپور پر مذمت کی ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ گھناؤنا عمل ناقابل معافی ہے اور یہ ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی دردناک یاد دہانی ہے۔ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داروں کی شناخت اور سزا کے ذریعے فوری انصاف کو یقینی بنانے، تنازعات والے علاقوں میں کمزور لوگوں کے لیے تحفظ کی ضمانت دینے، نفرت انگیز تقریر اور غیر حل شدہ مقامی تنازعات سمیت فرقہ وارانہ تشدد کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے، اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ سانحہ انتہا پسندی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ مذہبی انتہا پسندوں کی بیخ کنی کے لئے سیکورٹی پالیسی کی عدم مطابقت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے طویل المدتی پالیسی پر قومی اتحاد اور عمل کی ضرورت ہے چاہے کوئی بھی حکومت میں ہو۔ عوام پاکستان ایک ایسے پاکستان کے تصور میں یقین رکھتا ہے جہاں تمام شہری امن اور وقار کے ساتھ رہ سکیں۔

    سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنوائی کے فیصلے پر عمل نہ کرنا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن واقعے کی وجوہات اور حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے کردار کا جائزہ لے۔ ساجد حسین طوری نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور عوامی بے اعتمادی ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت پر ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا۔

    صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں،مولانا فضل الرحمان
    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ضلع کرم دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے ۔واقعہ حکومت ،اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے ۔صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں ۔آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں ۔ مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

    واضح رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 7 خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔مرنے والوں میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی جنان حسین بھی شامل ہیں،جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا لیکن لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

    کرم واقعہ، خود غرض بیانیے،سچائی کہیں نظر نہیں آئے گی

    مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق 40 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئیں، آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے واقعے کے خلاف پاراچنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر محمد رضوان نے جاری بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    قومی کرکٹر نے لکھا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، یہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کا دل اور روح ہے، متعدد لوگ اسے دل سے حفظ کر چکے ہیں، کیا آپ انہیں بھی جلا دیں گے؟اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہو-

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت


    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں اسلامو فوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ سوئیڈن نیٹو میں شمولیت کا خواہاں ہے لیکن ترکیہ گزشتہ برس مئی سے اس کی مخالفت کر رہا ہےترکیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سوئیڈن ترک صدر طیب اردگان کے ناقدین اور کرد رہنماؤں کو ڈی پورٹ کرے لیکن سوئیڈن یہ مطالبات تسلیم نہیں کر رہا۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    اسی اثناء میں سوئیڈن کی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کے رہنما راسموس پلودن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گا اور اس دوران وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے سوئیڈش حکام نے راسموس کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دے دی تھی جس پر ترکیہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ دو روز میں سوئیڈن کے سفیر کو دو بار طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے۔

    ترکیہ نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر بات چیت کیلئے سوئیڈش وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہاسوئیڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

    خیال رہےکہ راسموس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں، 2022 اور 2020 میں بھی پلودن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

    حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

  • سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی مذمت،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی بھرپور مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب،ڈی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاراوئی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں
    متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ظفر اقبال چوہدری،بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،رانا عدنان بوبی،سردار سعید سوہڈل،غنی محمود قصوری،مہر عارف،ظفر اقبال ،سید تنویر حسین شاہ،عامر تقوی،طاہر رحمان وہابی،کامران اشرف،ڈاکٹر آصف حنیف،سید عابد بخاری و نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے اور متاثرہ فیملی کو ہر قسم کا تحفظ مہیا کیا جائے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اگر اس قسم کے جرائم کو روکنا ہے تو غریب امیر کی تمیز کئے بغیر کاروائیاں کرنی ہونگی بصورت دیگر ایسے واقعات جنم لیتے رہیں گے

  • میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی شدید مذمت

    میران شاہ خود کش دھماکا،بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ بلوچستان اوراسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگررہنماؤں کی شدید مذمت

    سیاسی و حکومتی شخصیات نے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے دھماکے میں تین فوجی جوانوں سمیت 6 افراد کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی:پی پی پی چیئرمین اوروزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سےمیران شاہ میں خودکش حملےکی مذمت کی گئی ہے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگرد حملے میں سکیورٹی فورسزکےاہلکاروں اوربچوں کی شہادتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، انسانیت کے دشمنوں سے انہی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

    اسپیکر و قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

    ‏وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی فیصل علی سبزواری نے خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں اور بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا-

    چولستان کی پکار ازقلم :غنی محمود قصوری

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ميراں شاہ خود کش حملے کی مذمت کی وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ میراں شاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہمارے3بہادر سپاہی اور3معصوم بچے شہید ہوئےملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے-

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ میران شاہ میں خود کش دھماکہ کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا دھماکہ میں 3معصوم بچے،اور 3اہلکار شہید ہوئے،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور فیملیز کو صبرِ جمیل عطا فرمائے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج پر حملے کے پیچھے چھپے عناصر کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے-

    میراں شاہ میں خود کش دھماکہ : 3معصوم بچے، 3اہلکار شہید

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مزمت کی ہے انہوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں،کوئی مذہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانےکی اجازت نہیں دیتا ملک و قوم کے لئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا، انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 3 معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں خودکُش حملہ آور کے اعضاء کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ:آئی ایس پی آر

  • کراچی دھماکہ، ہسپتال میں ایک زخمی زیر علاج،وزیراعظم و دیگر کی مذمت

    کراچی دھماکہ، ہسپتال میں ایک زخمی زیر علاج،وزیراعظم و دیگر کی مذمت

    کراچی دھماکہ، ہسپتال میں ایک زخمی زیر علاج،وزیراعظم و دیگر کی مذمت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے حوالہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال نے میڈیا سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ جناح اسپتال ایک لاش لائی گئی تھی اور9 زخمی لائے گئے تھے،

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ اس وقت جناح اسپتال میں ایک زخمی زیر علاج ہے زخمی شخص کو پیٹ میں مال بیرنگ لگے تھے، ایک زخمی جناح اسپتال سے پرائیویٹ اسپتال منتقل ہوا زخمیوں کو بال بیرنگ لگنے کے باعث شدید چوڑیں آئیں ایک شہری کی سر میں بال بیرنگ لگنے سے موت ہوئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ صدر میں ہونے والا دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا بظاہر لگ رہا ہے دھماکے سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جیسے ہی کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزری تو دھماکا ہو گیا سرکاری گاڑی پر بال بیرنگ کے نشانات زیادہ ہیں جس سے لگتا ہے کہ دھماکے کا نشانہ سرکاری گاڑی ہی تھی

    کراچی دھماکے میں زخمی افراد کے نام سامنے آئے ہیں 1- محمد عامر ولد محمد شفیع عمر 25 سال۔ (زخمی)۔ 2،- نیاز ولد لیاقت 26 سال۔ (زخمی)۔ 3- شیروز ولد محمد اسحاق عمر 24 سال (زخمی)۔ 4- زاہد ولد عبدالرؤف عمر 26 سال۔ (زخمی)۔ 5-عمران احمد ولد محمد اسحاق عمر 18 سال۔ (زخمی)۔ 6- ولی محمد ولد حاجی ضیاء اللہ عمر 30 سال۔ (زخمی) 7- فرزند ولد ندیم عمر 13 سال (زخمی)۔ 8- عبدالمنان ولد امداد اللہ عمر 17 سال۔ (زخمی)۔ 9- عمر صدیق ولد سلامت علی عمر 25 سال۔ (شہید)۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے وزیراعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے صدر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو حکومت سندھ کی کوششوں کاوشوں سے قائم پر امن ماحول ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے .میں جان بحق ہونے والے نوجوان اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللّه پاک دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی کو انکو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے نہ ہی کوئی طبقہ وہ صرف اور صرف ملک دشمن ہوتا ہے۔میں صدر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اور بم دھماکے سے متاثرہ افراد کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سندھ انکو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہ ان کے ساتھ ہرطریقے سے کھڑی ہے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عوام کے تعاون سے صوبے میں دیرپا امن قائم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے علاقے کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔

    اس سے قبل ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے چوک پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے باعث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے عبدالرشید، محمد علی، وزیر خان، عبدالرسول، شمن، ایاز، انور، فرہاد، سرور، رحمت اللہ، اللہ ڈنہ، پولیس اہلکار مہردل، غلام حیدر، حبیب اللہ اور مجن علی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ رکشوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

  • سرکاری ملازمین پرلاٹھی چارج نہیں شفقت کا برتاؤ کیا جائے، رحمان ملک

    سرکاری ملازمین پرلاٹھی چارج نہیں شفقت کا برتاؤ کیا جائے، رحمان ملک

    چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کا اظہار کیا ہے-

    سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج پر حکومتی تشدد قابل مذمت اور افسوس ہے- سرکاری ملازمین کے مطالبات سن کر معاملہ باہمی افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا چاہئے- سرکاری ملازمین ہماری سوسائٹی کا پسا ہوا طبقہ ہے- سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے لئے پرامن احتجاج جائز ہے- لاٹھی چارج و گرفتاریوں کی بجائے سرکاری ملازمین کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کیا جائے- گرفتار سرکاری ملازمین کو جلد رہا کیا جائے اور انکے مطالبات پورے کئے جائے-

  • غریبوں پر طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، گرفتارشدہ ملازمین کو رہا کیا جائے،  بلاول بھٹو

    غریبوں پر طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، گرفتارشدہ ملازمین کو رہا کیا جائے، بلاول بھٹو

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے-

    بلاول بھٹو زرداری نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ملازمین کے جاٸز مطالبات تسلیم کرے، گرفتار ملازمین کو رہا کیا جاٸے- پی ٹی آئی حکومت نے غریب ملازمین کے حتیٰ کہ مطالبات سننے کے بجائے ان کے خلاف طاقت کے استعمال سہارا لیا- پی پی پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیا تھا- لیکن پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مراعات دینے کے بجائے مہنگائی میں رکارڈ اضافہ کیا، معیشت کو تباہ کردیا-
    احتجاج کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہیں، ملازمین کے جاٸز مطالبات بلا تاخیر تسلیم کیے جائیں-

  • آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

    آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی

    تاریخ: 05-02-2021
    لاہور( )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کی اپیل پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا گیا۔ آئمہ و خطباء نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور مسلمانوں پر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انہیں موضوع بنایا۔ نیز ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان سے اخلاقی اور سفارتی مدد سے بڑھ کر کشمیریوں کی عملی مدد کا مطالبہ کیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں گئیں۔ لاہور میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی، تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، تحریک صراط مستقیم ضلع لاہور کے امیر علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی اور جلالیہ علماء کونسل کے امیر علامہ محمد حنیف حسینی جلالی کی قیادت میں قائد اعظم انٹر چینج سے جلو موڑ  (واہگہ بارڈر) تک ”کشمیر بزور شمشیر مارچ“ کے ٹائٹل کے تحت عظیم الشان مارچ کیا گیا۔ مارچ میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ”اللہ اکبر“، ”لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم“، ”الجہاد الجہاد لبیک لبیک“، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں کے علاوہ بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ”کشمیر بزور شمشیر مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: کشمیری حُرّیت پسندوں کی جدو جہد سے پورے بھارت میں ایک بیداری آ چکی ہے۔ کشمیریوں نے کشمیر بزور شمشیر کے راستے میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ کشمیر ہرگز کسی ملاقات، یاداشت، مذاکرات اور قرارداد سے نہیں، ان شاء اللہ جہاد سے آزاد ہوگا۔ بھارت کشمیر میں وہی داستان ظلم رقم کر رہا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں کی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں ہتھیا کر وہاں ہندوؤں کو آباد کر رہا ہے۔ بھارت کے ہاتھ سے اپنی شہ رگ چھڑانے کے لیے پاکستان کو فوری دلیرانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویز خودکشی کے مترادف ہے۔ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا قومی وقار کے خلاف ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کا علاج پاک فوج ہی کر سکتی ہے۔ مارچ میں علامہ محمد مظہر اقبال نورانی، علامہ محمد وقار نقشبندی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، قاری محمد اصٖغر ترابی،مولانا محمد نعمان آصفی، علامہ محمد عظمت علی جلالی، مولانا حبیب اللہ جلالی و دیگر نے شرکت کی۔