Baaghi TV

Tag: مذہبی منافرت

  • کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    خیبر پختنونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا، جرگے نے گزشتہ روز اہل تشیع کے عمائدین سے ملاقات کی تھی۔

    میڈیا کو مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے بتایا کہ جرگے نے کرم میں اہل سنت کے مشران سے ملاقات کی ہے ، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر حکومتی وفد ضلعی عمائدین کے ساتھ جرگہ کر رہا ہے، فریقین نے ایک دوسرے کے قیدی اور لاشیں واپس کرنے پر بھی مکمل اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اہل تشیع رہنماؤں سے ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے مثبت گفتگو ہوئی ہے ۔ہماری اولین ترجیح دونوں فریقین کے درمیان سیز فائر کروا کر پائیدار امن قائم کرنا ہے، وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری طرف سرکاری ذرائع نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاڑیوں پر حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 28 ہو گئی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے، مواصلاتی ذرائع منقطع ہیں اور اموات کے بارے میں تازہ معلومات موصول ہونے میں مشکلات ہیں۔سرکاری وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی گئی لیکن وہ ہفتے کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔جھڑپوں کے دوران مسلح گروہوں نے ان علاقوں پر حملہ کیا جہاں حریف لوگ آباد تھے، کئی گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے جب کہ بازار اور اسکول بند ہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ متعدد پٹرول پمپس کو نذر آتش کردیا گیا۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 اموات کے بعد جھڑپوں میں شدت آگئی، پولیس نے بتایا کہ کو بگن، مندوری اور اوچت کے مقام پر 200 مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے 6 گاڑیاں نشانہ بنیں، فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس کے علاوہ بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل قبائل کے مابین بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    نجی ٹی وی چینل میں اکرم چوہدری کی جانب سے پروگراموں میں مداخلت کی وجہ سے پوری ٹیمیں ہی چھوڑ کر چلی گئیں ۔نجی ٹی وی میں مذہبی پروگرام کرنے والے معروف اینکر سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو شاہد نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا اور ٹی وی چھوڑنے کی وجوہات بتائیں

    سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو شاہد نے باغی ٹی وی کو بتایاکہ بلال قطب کے پروگرام "قطب آن لائن”میں اکرم چوہدری بار بار مداخلت کرتے رہے اور اپنے قریبی رشتے دارامام مسجد کو بلال قطب کی ٹیم میں ریسرچر رکھوانے کے بعد اسی امام مسجد کو بطور مہمان بٹھانے پر بھی مجبور کرتے رہے، بلال قطب کے پروگرام میں اکرم چوہدری چاہتے تھے کہ وہ اپنے مہمان بٹھائیں ،اس ضمن میں اکرم چوہدری ایسے مہمانوں کا نام دیتے رہے جوباقاعدہ طور پر درس نظامی سے فارغ یا عالم دین نہیں تھے،ایسے افراد کے پروگرام میں آنے پر اور مناسب جواب نہ دینے پر پروگرام میں آنے والے دیگرمہمان بھی اعتراض کرتے تھے،اکرم چوہدری کی وجہ سے بلال قطب سمیت انکی پوری ٹیم انتہائی پریشانی کا شکار تھی،اکرم چوہدری "قطب آن لائن” میں اپنی طرف سے بلائے گئے مہمانوں کی ذہن سازی کر کے بھیجتے تھے کہ کیا کیا بات کرنی،اکرم چوہدری اپنی طرف سے بلائے گئے مہمانوں کو بعض اوقات مبینہ طور پر پروگرام میں ایسی باتیں کرنے کو کہہ دیتے جس سے نفرت اور انتشار پھیلے ،اکرم چوہدری نجی ٹی وی کے ذریعے مذہبی منافرت فروغ دینے کے درپے تھے اسی وجہ سے وہ مداخلت کرتے۔ راو شاہد کا مزید کہنا تھا کہ اکرم چوہدری کی وجہ سے ہی بلال قطب اور ان کی پوری ٹیم نے بالآخر نجی ٹی وی سے استعفیٰ دیا۔راؤ شاہد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اکرم چوہدری کی اتنی ستائی ہوئی تھی کہ ہمیں آج بھی دن یاد ہے، ہماری ٹیم نے اتوار کونجی ٹی وی سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم دوسری جانب راو شاہد نے اس بات کی تردید کی کہ بلال قطب کی ٹیم کی رکن خاتون عرشا کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات درست نہیں ہیں ۔ راو شاہد کے مطابق عرشا نے انہیں فون کر کے اس واقعہ کی تردید کی ہے

    سید بلال قطب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر نے باغی ٹی وی کی اکرم چوہدری بارے انکشاف کو درست قرار دیا اور کہا کہ نجی ٹی وی میں اسی طرح کے حالات اکرم چوہدری نے بنائے ہوئے ہیں،اکرم چوہدری کی وجہ سے نجی ٹی وی میں کام کرنے والے سبھی افراد پریشان ہیں.

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنا نے پر زور دیا گیا اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پر7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا امریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی۔

    واضح رہےکہ منگل کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے میں گزشتہ مہینے کے تازہ ترین واقعے کے جواب میں دائر کی گئی ایک تحریک میں، ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قوانین پر نظرثانی کریں اور ایسے خلا کو ختم کریں جو "مذہبی منافرت کی وکالت اور کارروائیوں کی روک تھام اور قانونی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں-

    یاد رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

  • منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے شخص کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج  ۔ علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔

    منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے شخص کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج ۔ علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔

    اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے ایک شخص کے خلاف پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو لیکر علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے قلعی پھاٹک کے رہائشی محمد احمد عرف شبو بھٹی کو پیر بابا احمد علی شاہ عرف آمے شاہ نے بخار اتارنے والاایک تعویذ بنا کردیا اور کہا کہ گھر جاکر تعویذ کو سات مرتبہ جوتے مارنا ، جس کے نتیجے میں بخار رفو ہوجائیگا۔ سادہ لوح شخص محمد احمد تعویذ کو جوتے ماررہا تھا کہ اس دوران محمد احمد کے بھائی نے تعویذ پکڑ لیا۔ تعویذ کھولنے پر مقدس ہستیوں حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے نام لکھے پائے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست کی گئی ۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر علماء اور شہری مشتعل ہوگئےاور احتجاج کی کال دیدی۔ علماء اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ صحابہ کرام کی توہین کرنیوالے کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

  • اوکاڑہ: فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

    اوکاڑہ: فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

    اوکاڑہ تھانہ راوی کی حدود سے فیس بک پر فرقہ وارانہ مذہبی منافرت والا مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔سہیل لاشاری نے اپنے نام سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہوئی تھی۔ جس پر وہ مذہبی منافرت والا مواد اب لوڈ کرتا جس میں اشتعال انگیزی والے الفاظ ادا کرتا رہتا۔ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے وہ موبائل قبضہ میں لیا جس میں فرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد اب تو لوڈ تھا۔ 295a اور 29 ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔اوکاڑہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔