Baaghi TV

Tag: مراد سعید

  • سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    سوات….پی ٹی آئی…بائے بائے

    تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں نوبرس حکومت کی، عمران خان کو 2013 میں پہلی بار کے پی میں ہی حکومت ملی تھی اور دوسری بار بھی 2018 میں تحریک انصاف نے حکومت بنائی، اب خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات، خصوصا مراد سعید جو ان دنوں روپوش ہیں اور نو مئی کے واقعات میں سیکورٹی اداروں کو مطلوب بھی ہیں کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دیں؟ نو برسوں میں پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ ہمیں تو اب سمجھ لگ رہی ،پٹھانوں کو دیر سے سمجھ لگتی لیکن جب لگ جائے تو پھر اگلے کو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں،عمران خان نے حکومت جانے کے بعد پختونوں کا استعمال کیا، اور ملک دشمنی کی تمام حدیں عبور کر لیں، ریڈ لائن عمران خان نہیں بلکہ پاکستان ہے اور سوات کے لوگ پاکستانی ہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک شہری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا مراد سعید کا حلقہ دیکھ لو، پی ٹی آئی کتنی غیر مقبول ہو چکی کہ یہاں کی عوام نے تحریک انصاف کے جھنڈے تک اتار دیئے ہیں، کوئی اکا دکا گھرانہ ایسا نظر آتا ہے جہاں تحریک انصاف کا جھنڈا لگا نظرآئے ، مراد سعید کی روپوشی کے بارے شہریوں کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی چھپتا نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کرتا ہے، نو مئی والے دن بہکاوے میں آئے لوگ اب تک جیلوں میں ہیں ، ان کی زندگیاں تباہ ہو چکیں اور عمران خان زمان پارک میں اور مراد سعید کا پتہ ہی نہیں ، ایسے لیڈر کا کیا فائدہ جو مشکل انے پر کارکنان کو ڈھال بنا کر خود بھاگ نکلے

    مراد سعید کے شہر ،حلقہ انتخاب میں رکشہ ڈرائیور، کریانہ سٹور کے مالک، سکول ٹیچر سمیت کئی شہریوں سے بات ہوئی،سوائے ایک کے سب کا یہی کہنا تھا کہ تحریک انصاف بائے بائے، ایک شہری جس نے نام بتانے سے گریز کیا کہا کہ ایک ماہ قبل دبئی سے آیا ہوں، میرا ووٹ عمران کا ہے اور اسی کو ووٹ دیں گے جب اس سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کہاں ہے، کہیں کوئی پرچم نہیں ، نام و نشان تک نظر نہیں آ رہا کہ تحریک انصاف یہاں ہے بھی یا نہیں جس پر اس کا کہنا تھا کہ یہاں کا موسم ایسا ہے، بارشیں آتی ہیں، ہوائیں چلتی ہیں جھنڈے کپڑے کے ہوتے اور وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتے پھٹ جاتے ہیں، ساتھ اس نے یہ بھی کہا کہ جھنڈا لگانے پر جیل جانے کا ڈر بھی ہوتا ہے اس وجہ سے بھی لوگ جھنڈے نہیں لگا رہے

    سوات پرامن ہے اور اس امن کے لئے نہ صرف افواج پاکستان بلکہ عوام نے قربانیاں دیں، ہم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے
    چند ماہ قبل مراد سعید اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ طالبان سوات آ گئے ہیں اور انہوں نے کئی مقامات پر قبضہ کر لیا ہے، مراد سعید نے تحریک انصاف کے ورکرز کے ساتھ جلوس بھی نکالا تھا ،اس حوالے سے جب کبل کے مقامی شہریوں سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ کونسے طالبان؟ کیسے طالبان؟ شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ پختونخوا متاثر ہے ، اسکا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان دشمن آ جائیں اور ہم بیٹھے رہیں، مراد سعید کا تومشن ہی کچھ اور تھا وہ چاہتا تھا کہ یہاں کی عوام کو سیکورٹی اداروں کے خلاف کھڑا کیا جائے اور ہمدردیاں حاصل کی جائیں ،افواج پاکستان یہاں‌ موجود ہیں اور یہاًں کی عوام کی حفاظت کر رہی ہیں،ملک دشمنوں کے لئے یہاں‌کوئی جگہ نہیں، سوات پرامن ہے اور اس امن کے لئے نہ صرف افواج پاکستان بلکہ عوام نے قربانیاں دیں، ہم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے اگر کوئی بھی ملک دشمن اس علاقے میں آیا اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو ایسی صورت میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ بلکہ اگلی صفوں میں ہوں گے،

    سوات کے مقامی شہری جو بات کرتے ہوئے تھوڑا گھبرا بھی رہے تھے، تاہم جب انہیں تسلی دی گئی کہ نہ تو آپ کی تصویر بنا رہے نہ ہی ویڈیو ریکارڈ کر رہے اور نہ ہی نام نشر ہو گا تو وہ کھل کر بولے اور کہا "پی ٹی آئی نے ہمیشہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا، یہاں سوات میں چند ماہ قبل ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک سکول وین پر حملہ ہوا تھا جس میں دو طالبات زخمی ہوئی تھیں، تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے اس حملے کو بھی طالبان سے جوڑ دیا، اگرچہ دہشت گردی مسئلہ ہے اور دہشت گرد کہیں بھی ہو سکتے ہیں لیکن کم از کم جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے،سکول وین پر فائرنگ والا واقعہ ذاتی لڑائی تھی تاہم پروپیگنڈہ کیا گیا، حقیقت سامنے آنے کے بعد بھی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی نہیں ہوتی”،جس مقام پر شہریوں سے بات ہو رہی تھی بالکل اس کے دائیں جانب آڑو کا باغ تھا، شہری نے باغ گھمانے کی دعوت دی اور کہا کہ باغ گھوم لیں لیکن اب اسوقت آڑو نہیں لگے ہوئے ،ختم ہو چکے، اگر سوات کے آڑو کھانے ہیں تو بازار جا کر کھلا سکتے ہیں، شہری کا شکریہ ادا کیا، بات آگے بڑھی تو شہری کا کہنا تھا کہ سوات کے پہاڑ کلئئر ہیں کہیں کوئی دہشت گرد نہیں، اگر کوئی دوسرے علاقے سے آ جائے تو بھی اسے چھپنے کا موقع نہیں دیں گے، سیکورٹی فورسز الرٹ ہوتی ہیں اور یہاں کے شہری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں، تحریک انصاف نے جو اداروں کے خلاف عوام کو کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی وہ ناکام ہوئی اور محب وطن پختونخواہ گھڑی چور کی بجائے اپنے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ ہیں،

    سوات کے باسیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ،عوام کو خواب دکھاتی ہیں اور پھر انکے خوابوں کی تعبیر کی تکمیل نہیں ہونے دیتیں، عمران خان کو پختونوں نے مسیحا سمجھا، دو بار حکومت دی لیکن وہ تو اللہ معاف کرے، دوران عدت ہی نکاح کر بیٹھا، ایسے شخص پر کیسے یقین کریں جو پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ریاست بنانا چاہتا ہے تا ہم اسکا اپنا کردار اسکے برعکس ہے،پختونخواہ کے شہری جو اپنی خواتین کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیتے ،اس معاملے میں سخت گیر ہیں، اسی حوالہ سے بات کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اعتماد کر کے ہم نے گناہ کبیرہ کیا، زمان پارک میں کیا کچھ ہوتا رہا؟ کیا عمران خان کی بیوی بھی کبھی دھرنے میں باہر بیٹھی تھی؟ کوئی ایک ویڈیو یا تصویر، دوسروں کی بیویوں ، بیٹیوں کو ڈھال بنانے والا عمران خان ،اسکے لئے حریم شاہ جیسے کردار ہی ٹھیک ہیں، جب شہری سے سوال کیا گیا کہ حریم شاہ کو جانتے ہو؟ جس پر شہری کا کہنا تھا کہ حریم شاہ …نام ہی ایسا ہے، اور اسکو کون نہیں جانتا، ایسی خواتین ہی عمران خان کی پسندیدہ ہیں، عورت کا لفظی معنی کیا ہے وہ عمران خان جانتا ہی نہیں، اگر جان لیتا تو کم از کم زمان پارک کو زنان پارک نہ بناتا

    آنیوالے الیکشن میں کس کو ووٹ دیں گے؟ اس سوال پر شہری کا کہنا تھا کہ جو بھی بہتر ہو گا اسکو ووٹ دیں گے، جماعت اسلامی ، والے اچھے لوگ ہیں، کام بھی اچھے کرتے ہیں ووٹ کے حقدار اس طرح کے لوگ ہیں لیکن الیکشن آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کس کو ووٹ دینا ہے. اس بار کم از کم پی ٹی آئی کو تو ووٹ نہیں دیں گے، وہ کام جو ہمارا پڑوسی ملک بھارت کئی برسوں میں نہیں کر سکا وہ پی ٹی آئی نے ایک دن میں کر دیا، بھلا وہ کیسا پاکستانی ہے جو فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنائے، وہ کیسا پاکستانی ہے جو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرے، عمران خان کی بیوی کو اگر کوئی پنکی کہے تو عمران خان کو دکھ ہوتا تو انکو کس نے یہ حق دیا تھا کہ افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملے کرو، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، نیازی نے جہاں جھوٹوں کے ریکارڈ بنائے وہیں ملک دشمنی کے بھی ریکارڈ بنائے اور اس کے یہ کارنامے تاریخ میں سنہری حروف نہیں بلکہ سیاہ حروف میں لکھے جائیں گے.

    نوٹ….قسط اول.
    اگلی قسط میں گزشتہ برس کالام میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے مناظر پر مشتمل ہو گی

  • پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی  کے سابق وزراء  کے خلاف مقدمات  پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے خلاف مقدمات پر سماعت

    پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سنیٹر اعظم سواتی, سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت میں عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا
    سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی, درخواست گزار وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ, شاہ فیصل اتمانخیل اور ندیم شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیسں قابل سماعت ہے کہ نہیں ہم دیکھیں گے۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ حکومت یہ تو بتا دیں کہ ان کے گھروں پر ریڈ کیوں ہورہے ہیں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ پبلک انٹرسٹ کاکیس ہے اعظم سواتی سینیٹر ہے اور مراد سعید بھی سابق قومی اسمبلی ممبر ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہیں بتا دیں کہ ان کے خلاف کتنے کیسز ہے۔ عدالت نے کہا کہ 5 جولائی کو اس کیس کو دوبارہ سنے گے۔ اے اے جی نے کہا کہ عید کی چھٹیاں ہے 5 جولائی سے آگے تاریخ دے دیں۔جس پر عدالت نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوئی چھٹی نہیں ہوتی جواب جمع کریں۔ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    پشاورہائیکورٹ، تحریک انصاف کے رہنماؤں اعظم سواتی اور مراد سعید کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،

    جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی ، وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس بغیر وجہ بتائےدرخواست گزاروں کے گھروں پرچھاپے ماررہی ہے، پولیس اعظم سواتی اور مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرے عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی تک جواب طلب کرلیا

    واضح رہے کہ نو مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے آگ لگائی، جلاؤ گھیراؤ کیا،واقعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں تا ہم مراد سعید ابھی تک روپوش ہیں، مراد سعید کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مراد سعید کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے گئے لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہ آئے، مراد سعید کی ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دے رہے تھے ، گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

     مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • مراد سعید کا بھائی کلیم سعید گرفتار

    مراد سعید کا بھائی کلیم سعید گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، لہذا کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس سے پولیس نے حراست میں لیا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید کاروائی کا آغاز کیا جاسکے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید تاحال رپوش ہیں، اور پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ کلیم سعید کے خلاف 10 مئی کو مینگورہ تھانے میں ایس ایچ او مجیب عالم کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب اور روپوش ہیں جبکہ پولیس اُن کی گرفتار کرنے کے لیے متعدد چھاپے بھی مار چکی ہے ، گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔
    ادھر آج پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا ہے جب وہ عمر سرفراز چیمہ سے ملنے عدالت آئی تھی۔

  • ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

    ارشد شریف قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی

    ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال ،مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے استدعا کی، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،والدہ ارشد شریف نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

    والدہ ارشد شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں،ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں، کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش بارے جاننے کا دعوی کیا ہے،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور نہ جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی،سپریم کورٹ جے آئی ٹی سربراہ کو پانچ افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے، سپریم کورٹ جے ائی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے،

    ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے، ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

    نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

    لاہور: سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنی نا اہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے مراد سعید نے جس حوصلے سے ظلم و ستم برداشت کیا ہے وہ قابل فخر ہے ، مراد سعید مستقبل کا بڑ الیڈر ہے۔

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخ کے بد ترین کریک ڈاؤن کا شکار ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے پارٹی ختم ہوجائے گی لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کے جس جماعت کو عوام سپورٹ حاصل ہو اسے ختم کرنا ناممکن ہوتا ہے کسی کے چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جیتے گا وہی جیسے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کوکئی سینئیر رہنماؤں نے چھوڑ دیاہے دوسری جانب حکومت نےپی ٹی آئی سابق وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔

    امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئےجن رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور شامل ہیں علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد کے بھی سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

  • میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،روپوش مراد سعید کا چیف جسٹس کو خط

    میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،روپوش مراد سعید کا چیف جسٹس کو خط

    تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھاہے

    تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاریوں و نظر بندیوں کا سلسلہ جاری ہے،مراد سعید کو گرفتار کرنے پولیس کئی بار انکے گھر گئی تا ہم وہ گرفتار نہ ہو سکے، اب مراد سعید نے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا ہے جس میں مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت شہریوں کے بنیادی حقوق نہایت سنگین صورتحال اختیار کیے ہوئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں،شہید ارشد شریف کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کینیا میں بے دردی سے قتل کیا گیا،چیف جسٹس اور دیگر اداروں کو اپنے خدشات سے برملا آگاہ کرنے کے باوجود ارشد شریف کی آواز نہیں سنی گئی،نتیجتاً پاکستان ایک محب وطن شہری اور صف اول کے تحقیقاتی صحافی سے محروم ہو گیا، میں اس خط کے توسط سے چند سنگین نوعیت کے خدشات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

     مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    مراد سعید کا خط میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی واقعہ پر میرے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ میں اس وقت پاکستان میں موجود تھا،اس کے بعد سے جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا،ان مقدمات میں مجھ پر دہشت گردی سے لے کر بغاوت پر اکسانے جیسے الزامات لگائے گئے،یہ کیسز صرف اسلیے بنائے گئے کہ میں نے ملک میں آئین کی بالادستی ، امن کے قیام کیلئے آواز بلند کی سوات میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال پر ارباب اختیار کو متنبہ کرنے کی کوشش کی،امن کی بات کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں،میرے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی جو میرے پہنچنے پر ریڈزون چلے گئے، اس معاملے پر بارہا کوششوں اور عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کی، پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد امن ریلی کے انعقاد پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ضمانت کے باوجود میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کو ہراساں کیا گیا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے اور ارشد شریف کے قاتلوں کی نشاندہی پر مجھ پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمے بنائے گئے، اب میرے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں متعدد صحافیوں نے اپنے ٹویٹس میں پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے قتل کی پیش گوئی کی،اس سے واضح ہے کہ میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری پارٹی قیادت پر ڈالی جائے گی،اس صورتحال میں کسی عدالتی فورم پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتا،ریاست کے ماورائے آئین اقدامات سے میرا انصاف تک رسائی کا بنیادی حق معطل کر دیا گیا ہے،گزارش ہے کہ ان خدشات کے پیش نظر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں،امید ہے کہ یہ خط نظر انداز کیے گئے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے گا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے اسلام آباد میں موجود گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے چھاپا مارا گیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ان کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےپولیس اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد واپس روانہ ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق مراد سعید چھاپے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

    پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ


    مراد سعید نے لکھا کہ میں نے امن کی بات کی ہے، خطاوار ہوں اپنے لوگوں کو کسی کی آگ میں جھونکنے نہیں دینا چاہتا۔ مسلح دھاوا تو بنتا ہے،مجھ ہی پر تو تمہارا بندوق تاننا بنتا ہے۔ملک کی حمیت پر سودے بازی نہیں کی، قوم کی غیرت کو گروی نہیں رکھا۔ ہماری چادر چار دیواری روندنا تو بنتا ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

  • مراد سعید کے گھر پر پولیس چھاپہ

    مراد سعید کے گھر پر پولیس چھاپہ

    تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے قریبی ساتھی مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے

    مراد سعید گھر میں نہیں تھے، تا ہم پولیس نے اس دوران مراد سعید کے گھر کی تلاشی لی ہے، کبل پولیس نے چھاپہ مراد سعید کے آبائی گھر پر مارا، جس دوران چھاپہ مارا گیا مراد سعید موجود نہیں تھے، پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور اسکے بعد واپس چلی گئی،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے کئی رہنما گرفتار ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،پنجاب میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند عناصر گرفتار کر لئے گئے شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے

    دوسری جانب جناح ہاؤس کو جلانے،توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اب تک بیشتر افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا تھا،ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،

    جسٹس انوار الحق پنوں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست پر سماعت کرینگے ،مراد سعید نے حفاظتی ضمانت اور زیر تفتیش تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی،مراد سعید نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے مراد سعید کی درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے مراد سعید نے ڈی جی ایف آئی اے اور چیرمین نیب کو بھی فریق بنایا ہے

    مراد سعید کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مسلسل مقدمات کا اندراج کررہی ہیں، درخواست گزار اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار اور تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف کارروائیاں آئین و قانون کے خلاف ہیں، متعلقہ حکام کو ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دی سرکاری حکام کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ،عدالت تمام نامعلوم درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے عدالت ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

    گلگت میں چھپا ہوں، رانا ثنا سے ڈر لگتا ہے،مراد سعید

     مراد سعید نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا