Baaghi TV

Tag: مراکش

  • مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  1037 ہو گئی

    مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

    مراکش میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:شاہِ مراکش نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے مراکش کے سرکاری خبر رساں ادارے ایم اے پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم کے زیر صدارت ایک اجلاس میں زلزلے کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں تین روزہ قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

    مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مراکش کے جبال الاطلس کے علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں مراکشی وزارت داخلہ کے مطابق زیادہ تر جانی اور مالی نقصان شہروں اور قصبوں کے باہر ہوا ہے۔

    مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    سوشل میڈیا پر وئرل ویڈیوز میں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر اور گردوغبار میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے زلزلے سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قدیم شہر مراکش کے ارد گرد واقع مشہور سرخ دیواروں کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے قریبی قصبوں میں متعدد مکانات جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں کچھ مقامات پر بجلہ کا نظام منقطع ہوگیا ہے اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں زلزلے سے مراکش کا صوبہ الحوز سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے مرکز کے ارد گرد پہاڑی علاقے کی طرف جانے والی سڑکوں پر گاڑیاں جام ہو چکی ہیں یا چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔

    دبئی؛ تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    امریکا کے ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جب یہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ پر آیا امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے 19 منٹ بعد 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے قریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر إيغيل کے قریب تھا زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 18 کلومیٹر نیچے تھا جبکہ مراکش کے زلزلے سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی سطح زمین سے 8 کلومیٹر نیچے تھی دونوں صورتوں میں، اس طرح کے ہلکے زلزلے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں شمالی افریقا میں زلزلے نسبتاً کم آتے ہیں مراکش کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جیوفزکس میں شعبہ زلزلہ پیما اور انتباہ کے سربراہ الحسین مہانی نےمراکش بتایا کہ یہ پہاڑی علاقے میں ریکارڈ کیا جانے والا اب تک کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

  • مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    مراکش میں تباہ کن زلزلے سے 800 افراد کی موت ہو گئی ہے، بلندو بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

    مراکش میں زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، مراکش کے پہاڑوں اطلس پر زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 800 کے قریب افراد کی موت ہوئی ہے، 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے ابھی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،

    مراکش میں زلزلے سے تباہی،تمام پاکستانی محفوظ ہیں
    مراکش میں پاکستانی بھی مقیم ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ مراکش میں زلزلے کے بعد پاکستانی محفوظ ہیں، ہمارے سفارت خانے کے مطابق تمام پاکستانی مراکش میں محفوظ ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی نقصان اور مالی نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جہان پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، مسجد کا مینار بھی گر گیا تو وہیں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عمارت بھی گر کر تباہ ہو گئی،ہر طرف عمارتوں کے ملبے ہیں، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کی بھی اطلاع ہے،شہریون کا کہنا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    زلزلے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں، مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

    ابتدائی زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آئے تھے جس کے بعد لوگ گھروں سے نکل پڑے تھے، 20 سیکنڈ تک زلزلہ آیا تا ہم ہر طرف تباہی مچا گیا، مراکش کے جیو فزیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ ہائی اطلس کے اغل علاقے میں آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی اور کہا کہ یہ 18.5 کلومیٹر (11.5 میل) کی نسبتاً کم گہرائی میں تھا

    نگران وزیراعظم کا مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا

    بلاول کا مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ مراکش میں زلزلے کے سبب ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور صدمہ پہنچا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں ،پی پی پی چیئرمین نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے مراکش بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ مراکش کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس آفات کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں مراکش کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی نے بھی اپنے پیغام میں مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مراکش میں خوفناک زلزلے نے قیامت صغریٰ برپا کر دی ہے۔ تین سو سے زائد اموات اور ڈھیڑہ سو کے قریب زخمیوں نے پوری امت مسلمہ کو سوگوار کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام بالخصوص استحکام پاکستان پارٹی غم کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک کی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ انہیں اس پریشانی سے جلد نکلنے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

    زلزلہ،ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مراکش کی مملکت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں, پاکستانی عوام اور حکومت کے زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے, رباط میں ہمارے سفارت خانے نے پاکستانی برادری سے ان کی حفاظت کے بارے میں رابطہ کیا ہے, ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں, ہم اس سانحے کے تناظر میں ان کی سہولت کے لیے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے,

  • مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بیزینا کا نیا ریکارڈ

    مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بیزینا کا نیا ریکارڈ

    مراکشی ویمن فٹبالر نوہیلا بینزینا فیفا ورلڈکپ میں اسلامی اسکارف کے ساتھ کھیلنے والی پہلی خاتون پلیئر بن گئیں ۔پچیس سالہ نوہیلا بینزینا مراکشی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری ویمن فٹبال ورلڈکپ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی مراکشی ٹیم اس وقت مرکز نگاہ بنی جب ان کی پلیئر اسلامی اسکارف کے ساتھ اِن ایکشن ہوئیں ، عالمی سطح پر سخت مخالفت اور رکاوٹ کے باوجود نوہیلابینزینا نے اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال کھیل کر تاریخ رقم کر دی ہے ،،، ٹیم مراکش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں جرمنی سے چھ صفر کی شکست ہوئی،

  • سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

    سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز انتہا پسندوں نے مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کردیا-

    باغی ٹی وی: سویڈن کی عدالت نے اس کریہہ عمل کی اجازت دی اور سویڈش پولیس نے مذکورہ شخص کو تحفظ فراہم کیا، اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر آواز اٹھانے والے ایک نوجوان کو اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیاجس کےردعمل میں مراکش نے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن سے اپنے سفیر کو غیر معینہ مدت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

    مراکش کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز رباط میں سویڈن کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا اور مملکت کی جانب سے اس کریہہ اور ناپاک عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ۔

    مراکش کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی-

    سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

    ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک ٹویٹ میں اس کریہہ عمل کی مذمت کی اور لکھا کہ میں سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن ہماری مقدس کتاب قرآن کے خلاف ہونے والے مذموم اقدام کی مذمت کرتا ہوں آزادی اظہار کےبہانےان اسلامو فوب مسلم مخالف حرکات کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کی ظالمانہ حرکتوں سے آنکھیں پھیرنا جرم میں شریک ہونا ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات اسلام فوبیا کی علامت ہیں اس واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس واقعے کی ذمہ دار سویڈش حکومت ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز، ناجائز اور ناقابل قبول عمل ہے جس سے مقدسات کی بار بار بے حرمتی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، خاص طور پر عید اور حج کانگریس میں لاکھوں مسلمانوں کا اجتماع جیسے مقدس ایام میں۔

    امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام

    امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس افسوس ناک واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہےامریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ مذہبی متن کو جلانا ’بے عزتی اور تکلیف دہ‘ ہےضرور نہیں کہ جو قانونی ہو وہ یقینی طور پر مناسب بھی ہو-

    دوسری جانب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے 37 سالہ سلوان مومیکا کا کہنا ہے کہ وہ سویڈن میں قرآن پاک پر پابندی چاہتا ہےالجزیرہ کے مطابق چند لوگوں نے مسجد کے باہر مومیکا کے خلاف علیحدہ سے ہتک آمیز باتیں کیں، جو سویڈن کے دارالحکومت کے ایک ضلع میں ایک پہاڑی پر واقع ہے کچھ نے چیخ کر کہا ’سویڈش بولو‘، سویڈش جھنڈا لہرانے پر مومیکا کا مذاق اڑایا لیکن بظاہر وہ سویڈش زبان بولنے سے قاصر تھا۔

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

  • 4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

    مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خوش قسمت ترین بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کےمطابق 60 سال سےزائد عمر کی چار بہنیں عائشہ ناصر، فاطمہ ناصر ، حلیہ ناصر اور خدیجہ ناصر گزشتہ کئی برسوں سےحج کی سعادت کی خواہش مند تھیں اس خواہش کی تکمیل کیلئے چاروں بہنوں نے متعدد بار کوششیں کی لیکن کامیاب نہ ہوسکیں ان میں سے سب سے چھوٹی بہن کی عمر 65 برس اور سب سے بڑی کی عمر 82 سال سے زیادہ تھی۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    ان کے مطابق بہنوں نےگزشتہ برسوں میں حج کے لیے کئی مرتبہ کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آنےکی وجہ سے ان کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ اس سال انہوں نے اپنے نام ایک لفافے میں جمع کرائے اور ان کے ناموں کا لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا آخر کار چاروں مراکشی بہنوں کو پہلی مرتبہ حج کریم ادا کرنے کی سعادت کا موقع مل گیا۔

    محمد خامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روڈ ٹو مکہ انیشی ایٹو ہال کے اندر چاروں بہنوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم بیان نہیں کر سکتے کہ ہم کس قدر خوش ہیں۔ ہم برسوں کا انتظار کرنے کے بعد اب حج ادا کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے، اس سال ہماری خواہش پوری ہو رہی ہے۔

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    انہوں نے کہا یہ ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام کا طریقہ کار تھا جس نے ہمارے لیےآسانیاں پیدا کی ہیں اب ہمارے سعودی عرب میں داخلے کا طریقہ کار چند منٹوں میں ہمارے اپنےملک میں ہی پورا ہوگیا ہےہم سعودی عرب پہنچیں گے چاروں بہنوں نے طریقہ کار کی اس آسانی پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    رباط: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : العربیہ  کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، ایک پوش علاقے میں دو مکانات اور جائیداد کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے-

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

    میڈیا کے مطابق دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے مراکشی شہریوں نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے ذریعے مادی منافع حاصل کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے مہمات اور حفاظتی نگرانی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستانی نژاد نومنتخب اسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی سرکاری رہائشگاہ پرافطاری اور نماز کی ادائیگی

    اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طورپر اپناتے ہیں حالیہ دنوں میں بھیک مانگنے کا طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر دباؤ ڈالنا اور اصرار کرنا شروع کردیا ہے جو بعض اوقات اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے قانون سازی "بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی –

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    مراکش میں ضابطہ فوجداری ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جواز فراہم کرتا ہے جس کے پاس روزی کمانے کا ذریعہ ثابت ہو گیا ہو یا وہ اسے کام کرنے اور کسی قانونی طریقے سے کمانے کے قابل ہو۔ اور آرٹیکل 326 ،327 اور 328، کے تحت اس کی خلاف ورزی کی سزا ایک سے چھ ماہ تک قید ہے۔

  • پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان ،متحدہ امارات ، سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےسعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی ہے امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی)نے کہا کہ یواے ای انسانی اوراخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی عالمی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام طریقوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    وزارت نے کہا کہ مذہبی شعائر اور علامتوں کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور تقسیم سے بچنا چاہیئے دنیا کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام کو ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔


    ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔پنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

    نائب صدر فواد اوکتے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں-

    بحرین، مراکش، قطر اور اردن نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے بارے میں خبردارکیا ہے اور مغربی ممالک سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    واضح رہے کہ ڈنمارک اوراس کے پڑوسی سویڈن میں حالیہ مہینوں میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پرمتعدد اسلام مخالف کارروائیاں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے بھی بعض انتہاپسندوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلائے تھے یہ اسی سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

  • مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    قطر فٹبال ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش پہلی عرب اور افریقی ٹیم ہے، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے لیے بس پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مراکشی شائقین فٹبال اپنے ہیروز کی جھلک دیکھنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ٹیم کو پُرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔

    بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی


    بس کی چھت پر موجود کوچ ولید ریگاریگوئی نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دیا جبکہ مراکشی فٹبالرز نے اپنی ماؤں کے ہمراہ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت کی، تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی کوچ ولید الرکراکی کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا۔


    مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی، اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔


    سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں انہیں کروشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی…

  • بیک وقت 9 بچوں کو پیدا کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک آف  ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بیک وقت 9 بچوں کو پیدا کرنے والی خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش دینے والی خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی خاتون کے ہاں ڈیڑھ سال قبل بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کیلئے شرط رکھ دی


    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے حوالے سے تفصیلات درج ہیں جس میں خاتون اور ان کے شوہر کے ہمراہ بچوں کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

    بچوں کے والدین کے مطابق حمل کی شروعات میں ہمیں 9 بچوں کے بجائے 7 بچوں کی پیدائش کا علم تھا لیکن جب ہم مراکش آئے اور یہاں سرجری ہوئی تب ہمیں معلوم ہوا کہ اللہ نے ہمیں 9 بچوں 4 بیٹیوں اور 5 بیٹوں سے نوازا ہے۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    ان کی والدہ، 27 سالہ حلیمہ سیس نے انکشاف کیا کہ ان سب کو ایک ساتھ سلانا آسان نہیں ہے۔ ہم انہیں گلے لگاتے ہیں تاکہ وہ سو سکیں۔ وہ واقعی سونا پسند کرتے ہیں-

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 9 بچوں کی پیدائش کا عمل بہت نایاب ہے اور مراکشی خاتون کے ہاں ان بچوں کی پیدائش کے وقت تک کوئی ایسا ریکارڈ دنیا میں موجود نہیں تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے

    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی: فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے ہرایا، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔

    فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل سے سب کو اپنا مداح بنانے والے مراکشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی روایت برقرار رکھی اور میدان میں سجدے کیے۔


    مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں ہر میچ میں کامیابی کے بعد سجدہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا، تاہم آج شکست کے باوجود بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں بڑی تعداد میں موجود اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدے میں چلے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے

    جبکہ مراکش کے فینز کے دل ٹو ٹ گئے، دارالحکومت کاسا بلانکا میں لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کے روپڑیں اس کے علاوہ لیاری کراچی میں بھی مراکش کے مداح اداس ہو گئے ، انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کی جیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم تھی مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک تھا، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔