Baaghi TV

Tag: مرتضیٰ سولنگی

  • مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیاہے، وہ کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

    ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،صدر مملکت کے سیکریٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر مملکت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

    https://x.com/murtazasolangi/status/1958093754700845351

    ایکس پر ایک پوسٹ میں مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ میں صدر پاکستان کا ترجمان مقرر ہو گیا ہوں، کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا-

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

    مرتضیٰ سولنگی نے 2008 سے 2013 تک ریڈیو پاکستان میں اپنے دور میں 64 نشریاتی یونٹس اور 3 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک وسیع ورک فورس کی نگرانی کی، اس دوران انہوں نے وائس آف امریکا، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نیوز اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی،وہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے پہلے پاکستانی نائب صدر اور قائم مقام صدر منتخب ہوئے تھے، 2011 میں صدرِ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

  • انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

    انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں،پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،انتخابات میں سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 28.8ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،شفاف الیکشن کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں،پاکستان آزاد ملک ہے، سب کو تنقید کا حق حاصل ہے،عدالتیں آزاد ہیں، نگران حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ہماری سیکورٹی فورسز انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 1027.6 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 59.3 فیصد خواتین ووٹرز انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی،ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے،امن و امان، موسم کی صورتحال اور پاک ایران کشیدگی کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں،افواہیں اڑائی گئیں کہ 8 فروری کو انتخابات نہیں ہوں گے،الیکشن کے انعقاد سے متعلق غیر یقینی کی کیفیت نہیں ہے طالبان کے افغانستان سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کا اضافہ ہوا-

    عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے،مولانازاہد محمود قاسمی

    حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

    پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

    چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

    آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

    آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات  ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی ہیں اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں، ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کےمطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں، بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    امریکہ میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی،اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ہوں گے، اس کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا، جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔

    کراچی کے نوجوان کو دوستی کا بھرم رکھنا چاہئے ،سعد رفیق

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ج جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات دے گی آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان پیش کرے گی جبکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، جے آئی ٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو دے گی۔

    پی ٹی آئی کی لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں ،درجنوں …

  • سوشل میڈیا  استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں،مرتضیٰ سولنگی

    سوشل میڈیا استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں،مرتضیٰ سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ 13 جنوری کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے ایک کیس پر فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کے بعد ایک عدلیہ خلاف مہم چلائی گئی۔عدلیہ مخالف مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے وزرات داخلہ نے ایک فیصلہ کیا۔ وزرات داخلہ نے 16 جنوری کو ایک کمیٹی تشکیل دی۔آئین پاکستان آرٹیکل 19 ہمیں آزادی رائے کی حد بھی بتاتا ہے۔ سوشل میڈیا کو استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں،پانچ سو سے زائد اکاؤنٹس کو چیک گیا ہے،ایف آئی اے سائبر ونگ باریک بینی سے تمام اکاؤنٹس کو دیکھ رہا ہے

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب جاتے ہی جھوٹ، بہتان تراشی اور ہیجان پیدا کرنے والی معلومات میں اضافہ ہوگا، عوام سے اپیل ہے ایسی معلومات صحیفہ نہیں ہے، آگے پھیلانے سے پہلے اُس کی تصدیق کریں،لوگوں کو گلہ اور شکایت ہے تو 8 فروری کو وہ اپنے نمائندے منتخب کرلیں گے، کچھ یوٹیوبرز کے اکاونٹ میں ڈالرز تو آجاتے ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اُس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، گھٹیا اور غلط معلومات جب آپ کے فون میں آئیں تو عوام سے اپیل ہے کہ اپنی عقل کا استعمال کریں، اُس جھوٹ کو آگے نہ بڑھائیں، ایک وہ لوگ ہیں جن کا کاروبار جھوٹ ہے، شام کو اُنہوں نے ڈھائی بندوں کو پکڑ کر اپنا وی لاگ بنا دیا،جس میں اُنہوں نے کہا کہ گدھے نے گھوڑے کو جنم دیا اور سورج کل مغرب سے طلوع ہو گا اور مشرق میں غروب ہو گا، اسلام آباد میں جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت 55 ڈگری ہوگا، اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ایسی خبر کو ثواب کا کام سمجھ کر ہر طرف شئیر کرنے لگ جاتے، سوشل میڈیا کو استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو خبر دار کرتے ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیط مہم چلانے پر سینکڑوں اکاؤنٹ بند کیے،کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے، اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، قانون اس میں کسی قسم کی تخصیص یا تمیز نہیں کرتا، جھوٹ پھیلانا کچھ لوگوں کا کاروبار ہے، کچھ لوگ عوام کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں، ہمیں جھوٹ اور غلط معلومات سے چوکنا رہنا ہوگا،عوام ایسی غلط اور جھوٹی خبروں کو آگے بڑھانے سے پہلے تصدیق کریں،عدلیہ کے خلاف مہم ملک کے اندر اور بیرون ملک سے چلائی گئی،

    احمد شمیم پیر زادہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے پاس اسلام، اخلاقیات، عدالت اور سیکیورٹی اداروں سے متعلق توہین پر مواد کو ہٹانے کا اختیار رکھتے ہیں،اس صورتحال میں ہمارا بنیادی کام انٹرنیٹ بلاک کرنا اور مواد کو ڈیلیٹ کرنا ہے، سوشل میڈیا کی آؤٹ ریچ بہت زیادہ اور آسان ہے لیکن لوگوں کو اس کے استعمال کا شعور نہیں،

    کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کریں،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ
    ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جس اکاؤنٹ اور شخص کی شناخت کرتے ہیں، اُن کےخلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، ‏500 سے زیادہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، باقی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،اِن کے خلاف کارروائی کرینگے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ریاستی اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کریں،سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر اداروں کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، جب کارروائی شروع کرینگے تو سب کو نظر آئے گا،

    سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی
    قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےپائیڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات جمعرات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں،آئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے،انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم اور صحت سمیت اہم امور منشور کا حصہ ہوتے ہیں، بنیادی مسائل پر بحث ہونی چاہئے، لوگوں کے اجتماعی شعور میں اضافہ ہونا چاہئے، آج ہمیں آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے،ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعوﺅں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے،عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، امید ہے ہم ملک کو درپیش اصل مسائل کے حل کی طرف جائیں گے،

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

  • ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے،مرتضٰی سولنگی

    ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے،مرتضٰی سولنگی

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

    باغی ٹی وی: مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے اس حوالے سے نگران حکومت پرعزم ہے، انتخابات 2024 کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سکیورٹی ضروریات پوری کریں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت ہر ایک کو ہے، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں تو وہ کہیں گے سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہمیں بلوچستان اور کے پی کے میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

    انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں سزا ہو چکی ہے، کوئی بھی ملک سنگین جرائم میں ملوث کسی شخص تک میڈیا کو رسائی فراہم نہیں کرتا، کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، ریاستی میڈیا پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ،دو افراد زخمی

  • بلے کا نشان،پی ٹی آئی سے سوال کریں میں انکا ترجمان نہیں، مرتضیٰ سولنگی

    بلے کا نشان،پی ٹی آئی سے سوال کریں میں انکا ترجمان نہیں، مرتضیٰ سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے،نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے،نگران حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے،الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں،سیکورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے،ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں، انشاءاللہ انتخابات 8 فروری 2024ءبروز جمعرات کو ہوں گے،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ میری ملاقات بہت اچھی رہی ہے ، ہر دن اچھا دن ہے اور ہر موقع اچھا موقع ہے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی انتخابات میں اپنے نشان کے ساتھ شرکت کرے گی, جس کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ یہ سوال پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ وہ کیا کریں گےکیا نہیں، میں پی ٹی آئی کا ترجمان نہیں،

    واضح رہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی الیکشن کمیشن آمد ہوئی تھی، جہاں انکی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات ہوئی،

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نےپشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا،باخبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد ہی پیٹشن تیار کرے گا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس میں کیا

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 22 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، بلے کا نشان بحال ہو گیا،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور سید ارشد علی نے فیصلہ سنا دیا ۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

  • عمران خان کا اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف پر  مرتضٰی سولنگی کا ردعمل

    عمران خان کا اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف پر مرتضٰی سولنگی کا ردعمل

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف کے بعد ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، بلکہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کیا گیا تھا، موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف ہونے اور اس میں موجود امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی، بیرون ملک پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔
    https://x.com/murtazasolangi/status/1744555593556525253?s=20
    عمران خان نے اپنے مضمون میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات مقررہ تاریخ 8 فروری کو بالکل بھی نہیں ہوں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اسطرح کے انتخابات تباہی اور تماشہ ہوں گےکیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی اخبار میں شائع مضمون ’مصنوعی ذہانت‘ کی مدد سے لکھا گیا تھا،عمران خان …

    نیب نے نواز شریف اور اہلخانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹیگیشن بند کر دی

    انتخابات میں جیت کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا

  • کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

    کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے-

    باغی ٹی وی: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے، نگران حکومت کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے،ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد اور اسے مالی و انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے حق سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی مالی و انتظامی ضرورت پوری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کئے گئے، اس کے بعد 17 ارب 40 کروڑ روپے دیئے گئے،آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں،پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے ہم اپنے ایڈیٹوریل ضابطہ اخلاق کے تحت تمام جماعتوں اور ارکان کو مناسب کوریج فراہم کرتے ہیں-

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سرکاری میڈیا پر تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز مناسب کوریج دی جا رہی ہے،بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تمام بچوں اور خواتین کو رہا کیا گیا،دوسرے مرحلے میں 163 مرد حضرات کو رہا کیا گیا،تیسرے مرحلے میں بقیہ 34 افراد کو بھی رہا کر دیا گیا،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،سڑکیں بند کرنا، ریڈ زون میں داخل ہونا، پولیس پر حملے اور پتھراﺅ کرنا پرامن احتجاج کے دائرہ سے باہر ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں،قانون سب کے لئے برابر ہے،انتخابات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے۔

    تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

  • بانی تحریک انصاف نے ٹویٹ سے ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی: مرتضی سولنگی

    بانی تحریک انصاف نے ٹویٹ سے ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی: مرتضی سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک اور شبہ نہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مسائل اور مشکلات ہیں، الیکشن کمیشن سے تعاون ہماری ذمہ داری ہے، انتخابات کے وقت ہر سیاسی جماعت اپنے حصے کی سیاست کرتی ہے، سیاسی کلچر میں مظلوم اور شکایت کرنیوالے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ اور ایک دوسرے کو طعنے بھی دے رہی ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی میں نگران حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی ،جس حال میں ملک ملا،اُس سے بہتر حالت میں چھوڑ کرجائیں گے،اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے،آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا ہے،کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے تھے کہ آئی ایم ایف کے اگلے بورڈ میں پاکستان کا کیس نہیں ہے، بلومبرگ کی آج کی خبر ہے کہ11جنوری کو پاکستان آئی ایم ایف بورڈ کے ایجنڈے پر ہے

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،8فروری 2024 کو صاف و شفاف انتخابات ہونگے،نگران وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ ملکر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے گی، الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،ملک سے جانے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کی تعداد5لاکھ ہوگئی ہے،ملک بہتر حالت میں منتخب حکومت کے حوالے کرکے جائیں گے،عام انتخابات کے میدان میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے ٹویٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں،عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ان کے موکل چلاتے ہیں، ٹویٹ سے افغانستان اور ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کو افغانوں کی بجائے پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی،

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نےے کوئٹہ پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبای وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی کو بلوچستان میں میڈیا کے کردار اور کوئٹہ پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے صوبہ میں میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بلوچستان کی ثقافت اور زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی وی بولان پر ہزاروی زبان میں نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی,وفاقی وزیر نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا جائزہ لیااور ہزاروی زبان کی نشریات کادورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی۔

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

  • مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

    مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

    اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے انھیں وزارت پارلیمانی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے، کابینہ ڈویژن نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔