Baaghi TV

Tag: مرتضیٰ سولنگی

  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کر دی۔

    باغی ٹی وی : مرتضی سولنگی نے کہا کہ محکمہ داخلہ جی بی کے مطابق گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، گلگت بلتستان میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات طلب کی گئی ہیں، اور جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی روایت کے مطابق خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں-

    امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ حالات پر امن ہیں اور فوج کو تعینات نہیں کیا گیا گلگت بلتستان میں اسکول، کالجز،مارکیٹیں اور تمام شاہراہوں کھلی ہوئی ہیں، فوج کو تعینات کرنے کا کوئی حکم نامی جاری نہیں کیا گیا، چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے چہلم کے جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

  • عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی

    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے، ہر صورت حلف کی پاسداری کریں گے،

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کریں گے وزیراعظم نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و بحالی پر زور دیا،اسلام کے نام پر کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے،میری پہلی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر کیساتھ تھی، شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی کابینہ کے عزم سے آگاہ کیا، معاشی بدحالی، مہنگائی، غربت ایک حقیقت ہے 2015 اور 16 کے بعد ملکی حالات خراب ہونا شروع ہوئے،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان ساتھ لے کر آتا ہے، آئی ایم ایف کے منجمد پروگرام کو دھکا دیکر اسٹارٹ کرایا،ہم آئی ایم ایف کیساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں ہیں،کوشش ہوگی ٹیکسوں کو بےدردی سے خرچ نہ کریں،عوام مشکل میں ہیں، ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر پورا شیڈول دیا ہوا ہے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ 90 دن یا فروری میں الیکشن کرائے ہماری کوئی خواہش نہیں،وزیراعظم نے کہا الیکشن والے دن پہلا ووٹ میں اور میری کابینہ کاسٹ کرینگے

    نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ میرے پاس پتلی گلی کا راستہ ہے یہاں سے اٹھ کر سامنے آکر بیٹھ جاؤں گا، ہم کسی کیس کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کریں گے، ہم اس سب سے مکمل طور پر باہر ہیں،پوری کوشش ہوگی اپنے حلف کی پاسداری کریں، وزیراعظم اور کابینہ کے فیصل آباد واقعہ کے حوالے سے جذبات آپ کے سامنے رکھے، یہ 25 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے ان کے عقائد جو بھی ہوں، تمام عقائد کا احترام ہماری اور ریاست کی ذمہ داری ہے،یقین ہے آپ کا دل بھی میری اور متاثرین کی طرح دکھی ہے،پاکستان میں عدم برداشت کی بھٹیاں بڑی دیر سے جل رہیں، جہاں قانون، ریاست اور سیکورٹی اداروں نے کردار ادا کرنا ہے وہاں آپ کا بھی کردرا ہے، ہم اس کے ماننے والے ہیں جو رحمت العالمین ہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری بلا تخصیص کرے گی، اس پر آرمی چیف نے بھی بیان دیا،ہمارا کام ہے نفرت کے لاوے کو ختم کریں،ہر کام صرف ڈنڈے سے ٹھیک نہیں ہوتا،ہمارے پاس تحریری آئیں اور ادارے بھی موجود ہیں جو عمل درآمد کروائیں گے،

    نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اگر انتخابات کا حکم دیا گیا تو ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کروائیں گے، میں نے آج اپنے دائیں بائیں اور سامنے کابینہ اراکین کو دیکھا سب اچھے لوگ لگے،آپ کابینہ اور وزیراعظم کو ان کے اعمال سے جج کریں ہمارے کام بولیں گے،

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی