Baaghi TV

Tag: مردان

  • مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا صفائی آپریشن

    مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا صفائی آپریشن

    ضلع مردان عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سید شاہ زیب نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر انجنیئر محمد خلیل اکبر کے ہمراہ مردان شہر میں صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ70چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔جانوروں کی باقیات کو اٹھانے کے لئے 200کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ تین ٹرانسفر اسٹیشن میں آلائشوں کو جمع کر کے وہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے ڈمپنگ سائٹ لے جایا جائے گا۔ صفائی آپریشن تین دن تک جاری رہے گا اور شہر کو مکمل طور پر صاف کیاجائے گا۔

  • مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد  صفائی اپریشن

    مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن

    خیبر پختو نخوا ضلع مردان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش او جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔نماز عید کے بعد شہریوں نے سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے مطابق اپنے جانور ذبح کر رہے ہے،
    مردان شہر میں سنت ابراھیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اپریشن کا آغاز بھی ہو چکا ہے،شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے صفائی اپریشن جاری ہے،ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام کے مطابق مردان صفائی کے عمل میں چھ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
    اور70 مختلف گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کے آلائشوں کوٹھکانے لگایا جائے گا۔مردان شہر کو تین زونز میں تقسیم کر دیاگیاہے۔جس میں شہر میں صفائی کے لئے 176کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ڈبلیو ایس سی ایم کے حکام نے کہا ہے کہ صفائی آپریشن رات گئے تک جاری رہے گا۔
    مردان نکاسی آب اور سڑکوں کی صفائی کے لئے جیٹنگ مشین اور روڈ واشرز کو استعمال کیا جائے گا۔اسکے علاوہ ڈمپنگ سائٹ میں آلائشوں پر مٹی کی تہہ چڑھانے کے بعد چونا بھی ڈالا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    ترقیاتی اسکیموں میں غبن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی مجسڑیٹ مردان ذیشان گل نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا علی محمد خان نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے من پسند ٹھیکیداروں کو زیادہ قیمت پر ٹھیکے الاٹ کیے تھے، مقدمے میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، طفیل انجم اور لوگل گورنمنٹ کے افسران سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں۔
    تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان نے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 78لاکھ روپے نقصان پہنچایا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا جائے ،سماعت کے دوران وکیل صفائی ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت نے ہائیکورٹ میں تفصیل جمع کی ہے کہ علی محمد خان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، لیکن گزشتہ روز اُنہیں رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  • ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    ضلع چارسدہ نئے ڈی ایس پی سٹی تعینات

    خیبر پختونخوا ضلع چارسدہ میں تعینات ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، محرران، اور بیٹ افسران سمیت انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی اور علاقہ میں کرائم کے خلاف کاروائی سے آگاہی حاصل کی۔
    ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات یقینی بنائے جائینگے۔ بازار میں پولیس کی گشت بڑھائی جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کرکے باہر سے آنے والے مشکوک لوگوں پر کھڑی نگرانی رکھیں۔
    ڈی ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ چارسدہ پولیس نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

  • مردان: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی مقدمات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04 ملزمان گرفتار

    مردان: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی مقدمات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04 ملزمان گرفتار

    رواں ماہ کے13جون کو شہزاد نامی شخص کو لو ٹنے والے موٹرسائیکل سوار پانچ رکنی ڈکیت گروہ نے اسلحے کی نوک پر 24لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کی رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی پی او نجیب الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان، ایس پی آپریشن روخانزیب کی نگرانی میں سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان، ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل خالد خان، ایس ایچ او سٹی مقدم خان، ایس ایچ او تخت بھائی خائستہ خان اور تفتیشی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تھی،، جس پر پولیس ٹیموں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واردات میں ملوث ڈکیت گروہ کے 04ملزمان فیصل ولد مراد، نادر ولد گل محمد، وحید گل ولد نورگل ساکنان پشاور اور حمزہ ولد عزیز سکنہ کاروان روڈ مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
    سٹی پولیس کی اس اہم کارروائی کے حوالے سے ایس پی آپریشن روخانزیب نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ میڈیا پریس کانفرنس کو مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کیا ہے جن کے قبضے سے مال مسروقہ میں سے مبلغ 19لاکھ روپے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل125اور 03عدد پستول اور کارتوس بھی بر آمد کر لئے ہے،
    اس کے علاوہ ڈکیت گروہ کے تین ملزمان فیصل، نادر اور وحید سے 06 جون اسلحے کی نوک پر راہزنی کے دوران عباس سکنہ شریف آباد مردان سے لوٹی گئی 30ہزار روپے، 01موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔
    گرفتار ملزمان نے اپنے پانچویں شریک واردات ساتھی کا نام بھی اُگل دیا ہے جس کی گرفتار کیلئے سٹی پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں،
    یاد رہے گرفتار ملزمان راہزنی و ڈکیتی کے 05 مختلف مقدمات میں تھانہ پارہوتی،تھانہ تخت بھائی، تھانہ ساڑوشاہ اور تھانہ صدر پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

  • مردان کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ،2 افراد جانبحق

    مردان کاٹلنگ میں ٹریفک حادثہ،2 افراد جانبحق

    ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع مردان کاٹلنگ کالو شاہ روڈ کے قریب موٹر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہوئے،ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے حادثہ پہنچ گئ۔جہاں انہوں نے حادثے میں متاثر دو افراد کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔

  • مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ بھاری فیس دینے پر مجبور

    مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ بھاری فیس دینے پر مجبور

    عبدالولی خان یونیورسٹی مردان انتظامیہ کی جانب سے کالجز داخلہ فیسوں میں بےتحاشا اضافے کے خلاف تخت بھائی ملاکنڈ روڈ اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ طلبہ نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے اور عبدالولی خان یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،۔طلبہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو داخلہ فیسوں میں اضافہ واپس لینا چاہئے،
    احتجاجی مظاہرے کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کے ناظم محمد انیس، مردان جنوبی کے ناظم زوار حسین، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے ناظم اسامہ صادق اور دیگر کررہے تھے ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خبردار کیا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو طلبہ تنظیم احتجاجی تحریک چلانے کے ساتھ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کٹکھٹا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا داخلہ فیسوں میں اضافہ غریب طلبہ اور طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کروانے کے مترادف ہے۔ لہذا غریب عوام کو تعلیم جیسی روشنی سے محروم نہ کیا جائے،

  • ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید

    ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید

    ضلع مردان ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر طارق محمود نے 23 جون کو میڈیا پر گردش کرنے والے ہیٹ اسٹروک کے سبب 18 اموات کےخبر کی تردید کر دی ہے،انہوں نے کہا گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر 24 اموات ہوئی ہے لیکن ہیٹ اسٹروک کے بناء پر کوئی بھی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ داکٹر طارق محمود نے کہا کہ 24 اموات ہاٹ اٹیک اور دیگر وجوہات کی بناء پر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 23 جون کو ایک مقامی ٹی وی پر مردان میں ہیٹ اسٹروک کے سبب 18 افراد کی اموات کی خبر چلائی تھی جس پر ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر طارق محمود کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تردید کر دی ہے،

  • مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائیوں سے مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا صوابی کے علاقہ نارنجی کے رہائشی سردار علی نے مردان کے تھانہ پارہوتی پولیس کوبتایاکہ اس کی 25سالہ بیٹی ماریہ  کی زاہد علی کے ساتھ شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی حسن آباد سنگ مرمر میں رہائش پذیر تھے وقوعہ کے روز داماد نے اطلاع دی کہ ماریہ وفات پاگئی ہے آکردیکھا تو اسے تشدد سے موت کے گھا ٹ اتاردیاگیاتھا اس نے پولیس کو مزید بتایاکہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر زاہد علی اوراس کے بھائیوں اعجازعلی،فضل امین پسران فضل ربی اوردوسرے رشتہ نذر محمد نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • مردان میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سر غنہ گرفتار

    مردان میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سر غنہ گرفتار

    ٌمردان تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران اسلحے کی نوک پر عوام کو لوٹنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا،راہزن گروہ کی وجہ سے علاقہ ساولڈھیر میں واردتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جس پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، گرفتار ملزم کے دیگر شریک واردات ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ،ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ، علاقہ تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر پولیس کو مدعی مقدمہ انعام اللہ سکنہ سورے غر ساولڈھیر نے شکر تنگی مقبرہ کے قریب اسلحے کی نوک پر نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحے کی نوک پر نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فون چھیننے کی رپورٹ درج کرائی، رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان کی نگرانی میں تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر پولیس کی آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے ایس ایچ او فواد خان اور انچارج چوکی اے ایس آئی فاروق خان کی قیادت میں جدید سائنسی ذریعوں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی و تفتیش کی بدولت واردات میں ملوث راہزن گروہ کے مرکزی ملزم فیاض احمد سکنہ بابو کلے سخاکوٹ ضلع مالاکنڈ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا،
    اس حوالے سے ڈی ایس پی فضل شیر خان نے سرکل آفس میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرلیا جس کی نشاندہی پر مختلف واردتوں میں لوٹی گئی مال مسروقہ، 04عدد موٹرسائیکل، 15700نقدی، 15عدد مختلف اقسام کے موبائل فونز، ایک بنک چیک اور موٹرسائیکلوں کے سپیئرپارٹس (جن میں پیٹرول ٹینکی، فریم و دیگر اشیاء شامل ہیں) سمیت ایک پستول معہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار راہزن نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں کاروائی میں مصروف ہے،