Baaghi TV

Tag: مردم شماری

  • امریکی صدر کا غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان

    امریکی صدر کا غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں موجود غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ تجارت کو ہدایت کردی ہے کہ مردم شماری پر کام شروع کرے، اور امریکا میں موجود غیرملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہیں کریں گے، میں چاہتا ہوں مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں،میرے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں۔

    پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ

    فاکس،نیوزکےمطابق،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے محکمہ تجارت کو نئی مردم شماری پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہےامریکا میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو آبادی کی گنتی میں شامل نہیں کیا جائے گا،میں نے اپنے محکمہ تجارت کو جدید دور کے حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ایک نئی اور انتہائی درست مردم شماری پر کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات سے حاصل کردہ نتائج اور معلومات کو استعمال کرتے ہوئے،” صدر نے پوسٹ میں کہا،”وہ لوگ جو ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں ان کا شمار مردم شماری میں نہیں کیا جائے گا۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!”

    بیرسٹر گوہر کا ضمنی الیکشن پر عمران خان سے مشاورت کا عندیہ

  • ڈیجیٹل مردم شماری 2023 ، آبادی میں اضافے کا رحجان خطرناک قرار

    ڈیجیٹل مردم شماری 2023 ، آبادی میں اضافے کا رحجان خطرناک قرار

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا ادارہ شماریات کا دورہ ،

    وزیر منصوبندی احسن اقبال کی زیرصدارت ادارہ شماریات میں اجلاس ہوا، ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی گئی، اجلاس میں ادارہ شماریات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایک جامع بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نے کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر کو بریفنگ میں ڈیٹا فیسٹ 2024 کا انعقاد، ، معاشی مردم شماری کی تیاری، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گی اور دیگر امور شامل ہیں پر بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں، میڈیا سے بات کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے ،ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے۔مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فاٸدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔ انہیں یقین ہے اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا۔ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھاۓ گا مردم شماری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے مردم شماری پر قومی اتفاق رائے ہوا ہے ،مئی میں ڈیٹافیسٹ میں ملک بھر سے لوگوں کوشریک کریں گے،ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی روابط کو فروغ دیں گے جبکہ طلبہ اور محققین اس ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہی۔

    وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتیجے ہونے آبادی میں اضافے کے رحجان کو خطرناک قرار دیا جو آبادی میں 2.55فیصد اضافہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ آبادی کی شرح کم کرنے پرکام کریں۔ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ جبکہ بچوں کی ذہنی استعدادکارمتاثر ہو رہی ہے۔ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی،

    محکمہ بہبود آبادی،عوامی آگاہی کیلئے مسلسل مصروف عمل،تحریر:صباءفاروق

     نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،

    بریسٹ کینسر،بڑھتی آبادی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    پاکستان دنیا بھر میں گنجان آبادی کے اعتبار سے کونسے نمبر پر؟

    ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • سپریم کورٹ،بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف درخواست پر جواب طلب

    سپریم کورٹ،بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف درخواست پر جواب طلب

    بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کر لیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزرا اعلی کی شمولیت پر اعتراض کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے واضح ہیں،مردم شماری پر کسی متعلقہ شخص نے اعتراض نہیں کیا،وکیل درخواست گزار کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مردم شماری سے شہریوں کے بنیادی حقوق وابستہ ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضی صاحب آپ نے جس وزیر اعلی کو منتخب کیا اس نے مردم شماری پر اعتراض نہیں کیا،اب اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ لوگ اس وزیر اعلی کو دوبارہ ووٹ نہ دیں،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں جس طریقے سے وزرا منتخب ہوتے ہیں وہ ایک الگ بحث ہے،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ 8 فروری کو انتخابات سے متعلق کیس میں بھی مشترکہ مفادات کونسل کا ذکر ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر دیکھ لیں گے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی.

    واضح رہے کہ نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے بیٹے حسن کامران نے دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ افراد کم کر دیئے گئے،مردم شماری کے حتمی مرحلے تک بلوچستان کی آبادی 21 اعشاریہ سات ملین تھی،ادارہ شماریات نے مردم شماری کے نتائج میں بلوچستان کی آبادی 14 اعشاریہ نواسی ملین بتائی،ادارہ شماریات کے آفیشل اکاؤنٹس سے متضاد بیانات جاری کیے گئے،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،مشترکہ مفادات کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ بار کی درخواست زیر التوا ہونے کی بنیاد پر ہماری درخواست خارج کی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست ہماری درخواست سے بالکل الگ ہے،درخواست میں وفاق،ادارہ شماریات،نادرا اور مشترکہ مفادات کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • پالیسی معاملات میں مداخلت کوئی فرد کر سکتا ہے نہ ہی عدالت،سپریم کورٹ

    پالیسی معاملات میں مداخلت کوئی فرد کر سکتا ہے نہ ہی عدالت،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بلوچستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،

    جسٹس اعجازالاحسن کی براہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ بلوچستان کی آبادی 2017کی مردم شماری کے مطابق کتنی تھی؟کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال تھی 2017میں مردم شماری نہیں ہوئی موجودہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی سوا کروڑ ہے ہمارے حساب سے بلوچستان کی اصل آبادی اس وقت 2کروڑ سے زیادہ ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کامران مرتضیٰ سے استفسار کیا کہ آپ کے اس حساب کی بنیاد کیا ہے؟وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہاکہ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار پر انحصار کررہا ہوں ادارہ شماریات نے سی سی آئی میں اچانک بلوچستان کی آبادی کا ایک عدد رکھ دیا جو اصل نہیں.

    جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سی سی آئی کے فیصلے کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دیکھ سکتا ہے عدالت نہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا .انفرادی درخواستیں سننے سے تو پنڈورا باکس کھل جائے گا.مشترکہ مفادات کونسل خصوصی آئینی باڈی ہے جس میں پالیسی معاملات طے ہوتے ہیں.پالیسی معاملات میں مداخلت کوئی فرد کر سکتا ہے نہ ہی عدالت،کامران مرتضیٰ نے عدالت میں کہاکہ میں صوبے کے شہری کی حیثیت سے غلط مردم شماری کو چیلنج کرنے کا حقدار ہوں،آبادی کے مطابق بلوچستان کی 10نشستیں قومی اسمبلی میں بڑھنی چاہئے،

    کیس کی سماعت کے بعدسپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے کہاکہ مردم شماری کا معاملہ کس آئینی شق یا قانون کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں جاتا ہے ؟مردم شماری سے متعلق قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کی جائے،عدالت نے قانونی سوالات پر معاونت کیلئے وکیل کامران مرتضیٰ کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے بیٹے حسن کامران نے دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ افراد کم کر دیئے گئے،مردم شماری کے حتمی مرحلے تک بلوچستان کی آبادی 21 اعشاریہ سات ملین تھی،ادارہ شماریات نے مردم شماری کے نتائج میں بلوچستان کی آبادی 14 اعشاریہ نواسی ملین بتائی،ادارہ شماریات کے آفیشل اکاؤنٹس سے متضاد بیانات جاری کیے گئے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،مشترکہ مفادات کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ بار کی درخواست زیر التوا ہونے کی بنیاد پر ہماری درخواست خارج کی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست ہماری درخواست سے بالکل الگ ہے،درخواست میں وفاق،ادارہ شماریات،نادرا اور مشترکہ مفادات کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم،سپریم کورٹ میں درخواست

    نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم،سپریم کورٹ میں درخواست

    سپریم کورٹ: نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے بیٹے حسن کامران نے دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ افراد کم کر دیئے گئے،مردم شماری کے حتمی مرحلے تک بلوچستان کی آبادی 21 اعشاریہ سات ملین تھی،ادارہ شماریات نے مردم شماری کے نتائج میں بلوچستان کی آبادی 14 اعشاریہ نواسی ملین بتائی،ادارہ شماریات کے آفیشل اکاؤنٹس سے متضاد بیانات جاری کیے گئے،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،مشترکہ مفادات کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ بار کی درخواست زیر التوا ہونے کی بنیاد پر ہماری درخواست خارج کی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست ہماری درخواست سے بالکل الگ ہے،درخواست میں وفاق،ادارہ شماریات،نادرا اور مشترکہ مفادات کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

    بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں مردم شماری میں صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر جان جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے اور دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی،الوداعی اجلاس میں بلوچستان کی آبادی مردم شماری میں کم ظاہر کرنے پرمذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، قرارداد اسد بلوچ نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ مسترد کرتا ہے۔

    رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کو 2 کروڑ سے زائد برقرار رکھا جائے دوسری جانب نصراللہ زہری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے بغیر ہی قرارداد میں میرا نام ڈال دیا گیا، قرارداد ٹھیک کر کے دوبارہ ایوان میں پیش کی جائے۔ نصراللہ زیری نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا-

    کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ شترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کی متفقہ طور پر دی گئی منظوری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہےبریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت آبادی کی سالانہ گروتھ 2.55 فیصد ہے، سب سے زیادہ گروتھ بلوچستان میں ہے جبکہ سب سے کم گروتھ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب 12 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ سندھ میں 5 کروڑ سے زائد، کے پی 3 کروڑ سے زائد اور بلوچستان 2 کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے بن گئے-

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

  • انتخابات کے لیے نئی مردم شماری،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ

    انتخابات کے لیے نئی مردم شماری،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کردیا

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،نئی مردم شماری انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے گی،آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے،آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، 

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہےصوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے،

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دو دن قبل ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی گئی ملک بھر میں نئے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونگے ،پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 میں مکمل ہو چکی ہے

  • صوبے آبادی کو کم کرنے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

    صوبے آبادی کو کم کرنے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل

    کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے سی سی آئی میں بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ15 لاکھ 9 ہزار بتائی گئی تھی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کی 67 لاکھ آبادی کو کم ظاہر کر کے منظوری دی گئی ہے۔

    سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ ایسی مردم شماری ہوئی جو تمام سیاسی جماعتوں کے لئے قابل قبول تھی، ہمیشہ بلوچستان کی آبادی کو بنیاد بنا کروسائل کی تقسیم اورایوانوں میں نمائندگی پر نا انصافی کی جاتی رہی ہے سی سی آئی کے اقدام کے خلاف بلوچستان کی تمام مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو یکجا کریں گے۔

    ئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،خاقان عباسی

    رہنما پشتونخوامیپ عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ سی سی آئی نے بلوچستان کی آبادی میں کمی کر کے ناانصافی کی ہے جس پر ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ڈیجیٹل مردم شماری میں کمی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟

    صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا، اس طرح کا فیصلہ بلوچستان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں،بلوم برگ

    واضح رہےکہ مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کی منظوری دے دی، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی وزیرا عظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئی مردم شماری کی منظور دی گئی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

    ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا

    ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی گئی ملک بھر میں نئے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونگے ،پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 میں مکمل ہو چکی ہے

    چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور مختلف محکموں کے حکام بھی شریک ہوئے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کی فلائٹ میں تاخیر کے باعث اجلاس میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا گیا تھا .مشترکہ مفادت کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وزراء اسحاق ڈار، قمر زمان کائرہ، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور دیگر حکام بھی شریک تھے

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

    دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو وزیراعلیٰ بلوچستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی جس کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت آبادی کی سالانہ گروتھ 2.55 فیصد ہے سب سے زیادہ گروتھ بلوچستان میں ہے جبکہ سب سے کم گروتھ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئی ،وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب 12 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ سندھ میں 5 کروڑ سے زائد، کے پی 3 کروڑ سے زائد اور بلوچستان 2 کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے بن گئے

  • امید ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی،نگران وزیر اعلی

    امید ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی،نگران وزیر اعلی

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کی آبادی سے متعلق 2023 کی مردم شماری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری زبیر اصغر قریشی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، پراونشل کمشنر برائے مردم شماری، ڈائریکٹر ادارہ شماریات خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو مردم شماری 2023 کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ مردم شماری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔ مذکورہ مردم شماری کے لئے صوبے کو 28 ہزار سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیاتھا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار سے متعلق تحفظات سامنے آنے کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گی۔ اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ مردم شماری مستقبل کے لئے منصوبہ بندی میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کے قومی وسائل کی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار حقائق پر مبنی ہوں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔