Baaghi TV

Tag: مردم شماری

  • الیکشن نئی مردم شماری کے بعد؟  پی پی اور ن لیگ میں اختلافات

    الیکشن نئی مردم شماری کے بعد؟ پی پی اور ن لیگ میں اختلافات

    حکمران اتحاد جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اختلافات بڑھ گئے،وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد کروانے کی بات کی تو پی پی میدان میں آ گئی

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے بیان کے بعد الیکشن وقت پر ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات گہرے ہونے لگے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی سی سی آئی سے منظور ی ہونی ہے ،پیپلز پارٹی نے اپنا موقف دیا تھا اور خط بھی لکھا تھا ، وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ہم نے اپنے موقف سے آگاہ کیا تھا، الیکشن میں تاخیر کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی ،پی پی کا موقف ہے کہ 60دن میں الیکشن ہونے چاہیئں، دو تہائی اکثریت کے بغیر کیسے آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے ، سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے ، پی پی کے تحفظات دو ر ہونے تک سی سی آئی کو سپورٹ نہیں کر سکتے ،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب میں منتخب حکومت نہیں ہے پرانی مردم شماری پر الیکشن 60دن میں ہونے چاہیئں، نئی مردم شماری پر الیکشن کا مطالبہ ایم کیو ایم کا ہے ،ایم کیو ایم کا یہ مطالبہ الیکشن ملتوی کرنے کا بہانہ ہے ،

    نئی مردم شماری کے تحت آئندہ عام انتخابات،استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس طلب
    نئی مردم شماری کے تحت آئندہ عام انتخابات ،استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں کی کثیر تعداد بھی انتخابات میں نئی مردم شماری کے بعد حصہ لینے پر متفق ہے،استحکام پاکستان پارٹی نے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں پارٹی قائدین اپنی رائے کے حوالے سے سنئیر قیادت کو آگاہ کریں گے۔ مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ کے بعد ائی۔ پی۔ پی بھی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں جانے کا موقف رکھتی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کا موقف ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں اگر دو سے تین ماہ کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • ہم انتظارکررہے ہیں جلد ازجلد مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے،خالد مقبول صدیقی

    ہم انتظارکررہے ہیں جلد ازجلد مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی : ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں گی،

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ثمرات اگر عام پاکستانیوں تک نہ پہنچیں تو کیا ہمیں ایسی جمہوریت کو قبول کرنا چاہیے ، گزشتہ پانچ دہائیوں سے سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی پر مردم شماری میں ڈنڈیاں ماری گئیں،مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم سپریم کورٹ گئی تھی، ہمیں خدشات تھے کہ سندھ حکومت اس مردم شماری میں بھی دھاندلی کریگی، آپ سب نے دیکھ لیا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ پر مردم شماری روک دی گئی تھی، ہم نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو مردم شماری میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے ٹھوس ثبوت دئیے، آج کراچی کی آبادی 1 کروڑ 40 لاکھ سے نکل کر 1 کروڑ 95 لاکھ تک دکھانے کا منصوبہ ہے، آج ٹیکنالوجی کے دور میں ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ کسی ایک فرد کا شمار بھی رہ جائے، تمام عالمی ادارے اور ملک کے اہم ترین لوگوں نے کراچی کی آبادی کو کم از کم ساڑھے 3 کروڑ بتاتے ہیں،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر مردم شماری کو اعدادوشمار خے مطابق درست نہ کیا گیا تو ایسے نتائج ایم کیو ایم کسی صورت قبول نہیں کریگی،سندھ کے شہری علاقے اور کراچی ایسی مردم شماری کو قبول نہیں کریگا ، ہم نے مردم شماری کے کئے ہر سطح پر جدوجہد کی ہے، کیا یہ ہماری کامیابی نہیں ہے کہ 60 لاکھ افراد کو ہم نے بڑھوا دیا .کیا یہ سوال نہیں ہونا چاہئے کہ یہ 60 لاکھ لوگ گنے بنا 8 اپریل کومردم شماری کیسے ختم کی جارہی تھی ،

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

    وفاقی وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کے تحت ناظم آباد میں ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا گیا، راشد منہاس بوئز اینڈ گرلز سیکنڈری و پرائمری اسکول ناظم آباد نمبر 1 میں آئی ٹی لیب کا قیام کیا گیا۔آئی ٹی لیب کا افتتاح سربراہ متحدہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کیا تقریب میں رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری ، چیف ایگزیکٹو اگنائٹ عاصم شہریار ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

  • جلد سے جلد انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں.خالد مقبول صدیقی

    جلد سے جلد انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں.خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں مصنوعی تبدیلی لانے کی کوشش کی گئی ،5 سال میں اعلانیہ غیر اعلانیہ پابندیوں کے باوجود قربانیاں دیں،

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور ایوانوں میں مکالمے کے ذریعے اپنا مقدمہ لڑا،ہم نے 22 اگست 2016 کو پاکستان میں ایک تاریخ رقم کی تھی ،اس شہر کو امن دینے کلیئے تمام تر کوششیں کر لیں، پاکستان کی حرمت اور نعرے کی خاطر اپنی لیڈر شپ کو خیر باد کہا تھا،بار بار وہ آواز کراچی میں ایک اندیشہ اور خطرہے کا احساس پیدا کرتی ہے،ان خطرات کو ایڈریس کرنے کے بجائے ایم کیو ایم ہی نشانے پر ہے،ایم کیو ایم لندن کے درجن بھر لوگوں کی ریلی نکالی گئی جو سازش کا تاثر دیتی ہے،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے چلنے سے ملکی معیشت وابستہ ہے ،اگست میں حکومتیں اور اسمبلیاں ختم ہو جائیں گی ،بہت سے مطالبات عدالتوں اور ایوانوں میں انصاف کے متلاشی ہیں ،لندن سے اب کوئی ایم کیو ایم نامی جماعت نہیں ہے، وفاق اپنے وعدے پورے کرے ،سندھ کے شہری علاقوں سے انصاف کریں ،شہر کے امن کی تباہی کے اندر حصہ دار نہ بنا جائے، کراچی کی حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی گئی، چند درجن لوگ اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے ، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی ،انتخابات پرانی مردم شماری پر قبول نہیں ،تین کروڑ لوگ مردم شماری نتائج کے منتظر ہیں۔الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں اور متنبہ کرتا ہوں کہ اگر مردم شماری کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو جس امن کی ذمہ داری ہم نے لی ہے وہ ہم سے نہ ہو پائے گا۔ ہم پاکستان میں جلد سے جلد انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں
    ہم غیرجانبدار انتخابات کوہی انتخابات سمجھتے ہیں

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • احسن اقبال کی ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

    احسن اقبال کی ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

    کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے ،خالد مقبول صدیقی نے احسن اقبال کو مردم شماری سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج سے ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹیز بھی مطمئن نہیں ، مردم شماری کے اعداد و شمار کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دوبارہ تصدیق کروائی جائے،کراچی میں اب بھی ہزاروں ایسی عمارتیں ہیں جہاں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا ،احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی،مردم شماری کی درستگی و تصدیقی عمل کیلئے احسن اقبال نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گزارشات سے مکمل اتفاق کیا، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری جیسے اہم قومی مسئلہ پرخصوصی توجہ دینے پر احسن اقبال اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

    قبل ازیں وزیرمملکت پلاننگ و مردم شماری احسن اقبال اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خط۔ بھی لکھا تھا،خط میں درست مردم شماری کو یقینی بنانے اورمزید اقدامات اُٹھانے زوردیا تھا ،خط میں کہا گیا تھا کہ اگر اعدادوشمار کو درست نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم سمیت سول سوسائٹی، اسٹیک ہولڈرز کراچی حیدرآباد کے عوام اس مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے ملک کے مختلف حصوں اور خاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں مردم شماری پر موجود اعتراضات کو دور کیا جائے کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری میں دانستہ بے ضابطگیاں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ان جعلی اعداد وشمار سے سندھ کے شہری علاقوں کے پاکستانیوں کو ان کے سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے

  • تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی: لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

    اسامہ بن لادن آپریشن کے دن وائٹ ہاؤس کی خصوصی تصاویر پہلی بار منظر عام …

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔

    سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

    دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان کیا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں خانہ شماری ہو گئی وہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

    گائے نےشیر کے بچے سے مماثلت رکھتے بچے کو جنم دیا

  • کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ

    کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ

    ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردی شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے کراچی کی آبادی میں اب تک 14 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر کی آبادی ایک کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

    عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع …

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں آدھا کرچی شمار نہیں کیا گیا کراچی میں مردم شماری کے مسئلے پر حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی،ادارہ شماریات کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات ،الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں،

    انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جہاں کم اور جہاں زیادہ گنتی ہوئی اس کی نشان دہی کریں، کسی علاقے، صوبے یا شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، صوبوں کو آبادی بڑھانے پر مراعات دینے کا سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

    ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

  • ایم کیو ایم ، جے یو آئی کا باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم ، جے یو آئی کا باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق

    ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے،

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے،ملاقات میں جے یو آئی کے اسلم غوری،مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور اور جلال الدین ایڈوکیٹ موجود تھے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے شہری سندھ بلخصوص کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر ایم کیو ایم کے موقف کو تسلیم کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مضبوط رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا،ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے ملکی سیاسی معاملات میں باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق کیا

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    میرے کپڑے اتارے گئے،مجھے ننگا کیا گیا ،ویڈیو بنائی گئی،نیب کے پاس لیڈیز اسٹاف بھی نہیں،طیبہ گل کا انکشاف

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی،وفد نے حالیہ مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات کو خاطر خواہ حد تک دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

  • وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    وزیر اعظم کی مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارک باد دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،ایم کیو ایم کے کنونیئر نے مردم شماری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سراج الحق کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی بحران کا حل نکالنے کامطالبہ

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، جس پر بالخصوص شہری سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور اب پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو شمار نہیں کیا گیا اور نہ ہی گنتی کا عمل شفاف ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔

    جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …

    وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک باد پیش کی-

  • عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،شہباز شریف اور احسن اقبال کو بتانا ہوگا کراچی دشمنی کیوں ہے، وہ کراچی آکر پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اس پسند کی پارٹی نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے –

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی ہے، ایک دو بلاک میں آکر باقی گھر خود اندازے سے بھرے جا رہے ہیں،جو ٹیبلیٹ دیئےگئے ہیں اس میں مکمل معلومات دستیاب نہیں،جنہیں گنا گیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ کیسے گنا گیا ہے-

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو درست گن لیا جائے تو سندھ کی آدھی آبادی ہوگی، درست مردم شماری سےکراچی سے وزیراعلیٰ منتخب کیا جاسکتا ہےہم حکومت سےکوئی خیرات نہیں مانگ رہےہمیں بس پورا گنا جائےکراچی کوئی جزیرہ نہیں،کراچی بولےگا اور اپنا حق لےگا-

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کو یہ لوگ گوٹھ بنانا چاہتے ہیں، پہلے یہ حلقہ بندیوں میں مسئلہ کرتے ہیں، پھر مرضی کے نتائج دیتے ہیں، دوبارہ گنتی میں ہماری کئی نشستیں کم کی گئی ہیں، یہ ضمنی انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،گیارہ نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے وہاں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے، جہاں نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں ان نشستوں پر بھی جدوجہد کریں گے۔

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

  • مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ فیصلہ مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم اکیو ایم کے رہنما وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔

    پنجاب میں گندم کی قلت ؟

    ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےکراچی ، لاہور، راولپنڈی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی بلوچستان میں جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    دوسری جانب ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں 5 روز کی توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5 دن کے دوران کراچی کی آبادی میں 12 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے