Baaghi TV

Tag: مردہ

  • ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار

    ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار

    اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
    (مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.)

  • عورت کی شناخت نا ہو سکی

    عورت کی شناخت نا ہو سکی

    قصور
    کل سے ملی مردہ خاتون کی شناخت نا ہو سکی
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی راہنما پی ٹی آئی کے ڈیڑے کے قریب سے گھر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے
    جس کی ابھی تک کوئی بھی شناخت نہیں ہوسکی
    تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ او رمضان ڈوگر اور سب انسپکٹر محمد اشرف اور محمد احمد صاحب انسپکٹر نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی تھی مگر نامعلوم عورت کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی

  • نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک کے اپارٹمنٹ سے نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ، دوسری طرف اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سٹی کے فلیٹ سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    سعودی پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی اطلاع برابر والے اپارٹمنٹ سے دی گئی، مذکورہ فلیٹ میں پہنچے تو کمرے سے تعفن اٹھ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کے مالک نے تین ماہ قبل ہی نئے شادی شدہ جوڑے کو گھر کرائے پردیا تھا۔

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود ہیں جبکہ واقعے کے بعد سےمقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔سعودی پولیس حکام کی جانب سے مقتولہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،