Baaghi TV

Tag: مرکزی ملزم ارمغان

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال ٹینشن نامی کردار سامنے آگیا، ملزم نے عدالت سے حفاظت کے لیے رجوع کیا، بتایا اسکا نام بلا وجہ لیا جا رہا ہے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلال ٹینشن نے پولیس والوں سے تحفظ کی درخواست عدالت میں دائر کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو دوسرے مقدمات میں 2 فروری کو گرفتار کیا گیا، درخواست گزار نے سیشن عدالت سے ضمانت حاصل کرلی،پھر سوشل میڈیا پر دیکھا ایک شخص میرا نام لے رہا ہے،وہ شخص اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مجھے پھنسا رہا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرا نا اس شخص سے کوئی واسطہ ہے نا اُس کے بیٹے سے کسی قسم کا تعلق ہے،خدشہ ہے مجھے کسی مقدمہ میں نامزد نا کردیا جائے، ملزم نے عدالت سے جانی و مالی تحفظ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔بلال ٹینشن کا نام ملزم ارمغان کے والد کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیا تھا، بلال ٹینشن اور ارمغان تھانہ ساحل کے ایک مقدمہ میں دونوں ساتھ نامزد رہ چکے ہیں۔

    یہ مقدمہ آج سے چھ سال قبل بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا، بلال ٹینشن پر مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 14 مقدمات درج ہیں۔پولیس رپورٹ کےمطابق بلال ٹینشن سے درخواست پر رابطہ کرنے کی کوشش کی پر رابطہ نہیں ہوا، ملزم بلال ٹینشن عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، ملزم بچنے کے لئے ایسی درخواستیں دائر کرکے حربے استعمال کر رہا ہے۔

    افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

    عالمی سظح پر خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

    بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

  • مصطفٰی  کیس: ملزم ارمغان سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی مشینیں برآمد

    مصطفٰی کیس: ملزم ارمغان سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی مشینیں برآمد

    مصطفٰی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

    کیس کے تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے ڈیفنس کےگھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالرکا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کےکرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ میں بھیجتا تھا، دھوکے بازی سے کمائی گئی رقم سے ملزم کرپٹو کرنسی خریدتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق یہ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے جب کہ ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کرتا تھا.تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ 2017 سے ملزم نے جعل سازی سے حاصل ملین ڈالرزکی رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کی، جعل سازی سےحاصل رقم ڈیجیٹل اے ٹی ایم میں براہ راست منتقل کی جاتی تھی، ارمغان کی ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کردہ رقم کے شواہد حاصل کرنا ممکن نہیں ہیں۔

    دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ سامنے آگیا

    ٹرمپ اور یوکرینی صدر کی ملاقات میں جھگڑا؟

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    وزیراعظم رمضان پیکج؛ 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان

    جامعہ حقانیہ خود کش حملہ،دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی.تحریر: جان محمد رمضان

    قائمہ کمیٹی داخلہ کامصطفیٰ قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ

  • کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اہل محلہ بھی اس سے خائف تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران بڑے نام سامنے آرہے ہیں جو پولیس کیلیے مسئلہ بن رہے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات ہوگئی ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی ، جو نوجوان اس لت میں لگ گئے ہیں ان کو کرمنل نہیں بنانا چاہتے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا منشیات کے استعمال کو روکنے کیلیے اس لت میں ڈوبے افراد کے اہل خانہ کو بھی آگے آنا ہوگا ، حالیہ دنوں میں ڈیفنس سے کی جانے والی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم والد کے مینیجر کے اکاؤنٹ میں آرہی ہو اور والد کو اس بات کا علم ہی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے عوام کو پولیس کے ساتھ ملکر کر کام کرنا ہوگا۔

    تقریب میں سی پی کے چیف چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ANPR ہائی ریزولوشن کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ فوری طور پر شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انھیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور "تلاش ایپ” سے منسلک کیا گیا ہے ، جس سے شہر میں نگرانی اور سیکیورٹی کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی نے پورے کراچی میں جدید کیمرے نصب کیے ہیں جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد مل رہی ہے ۔

    اوچ شریف: قبرستان کی خستہ حال دیوار گرنے کاخدشہ،ارباب اختیار کی غفلت، شہریوں میں خوف و ہراس

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ