Baaghi TV

Tag: مری

  • آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام اور  دیگرمقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

    آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام اور دیگرمقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

    آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام، چنارکوٹ اور بٹل ایریا میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے،جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام، چنارکوٹ اور بٹل ایریا میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہےموٹروے پولیس نے بٹگرام، بٹل چنار کوٹ اور اچھڑیاں ایریا میں ہیوی مشینری کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اضافی فیول، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال اور روڈ کنڈیشن موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس@NHMP سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

    آج شام سے کل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں د رجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پر برف کی شیشے جیسی سخت تہہ بن سکتی ہے، ڈی پی او کے مطابق برف والی سڑک پر گاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفر خطرناک ہو سکتا ہے، اندھیرے اور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، ٹائروں پر ’’اسنوچین‘‘ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

  • مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز

    مری میں سیاحوں اور شہریوں کے لیے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مری میں سیاحوں اور مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس مری نے مفت وہیکل ریکوری سروس کا آغاز کر دیا ہے-

    مفت وہیکل ریکوری سروس کا مقصد ہل اسٹیشن میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنا ہے، جس کے لیے جدید ریکوری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اس اقدام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔

    چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں میں گاڑی خراب ہونے یا ٹریفک حادثے کی صورت میں شہریوں اور سیاحوں کو مفت ریکوری سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ خراب یا حادثے کا شکار گاڑیوں کو قریبی ورکشاپ منتقل کیا جائے گا۔

    انہوں نے ایک حالیہ واقعے کا ذکر کیا جس میں لاہور سے آئے ایک سیاح کی گاڑی بریاں روڈ پر خراب ہو گئی سیاح نے ٹریفک کنٹرول روم پر کال کی، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ورکشاپ منتقل کر دیا۔

    سیاح نے بروقت مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ مفت ریکوری سروس مری آنے والے تمام سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے دستیاب ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

  • مری جانے کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    مری جانے کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

    مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔

    سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، مری میں آنے والے سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پرہی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں، مری نو پارکنگ کے خاتمے کے لئے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

    بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا

    نیویارک، اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کے لیے قانون سازی جاری

  • مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

    ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کوبھی کلیئر کرنے میں مصروف ہے، پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، صورتحال نارمل ہوتے ہی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر گلیات میں بھی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کرراستے صاف کروانے میں مصروف ہیں، سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تا کہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔گلیات میں موجودسیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آبادکے فون نمبر 09929310553 یاڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آبادکے نمبر 09929310556 اورگلیات کنٹرول روم نتھیاگلی کے فون نمبر 0992355138 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھروادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے، شاہراہ نیلم کئی مقامات سے بند ہو گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر شاردانے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں برفانی تودے گرنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑگئی ہیں۔وادی کاغان کے علاقوں شوگران، سری پائے، ناران،بٹہ کنڈی بابوسر اور ملحقہ وادیوں میں برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، شاہراہ کاغان بھی بند ہے۔

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

  • مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

    مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

    ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح170فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس پو لو گرائونڈ 229،ذکی فارمز 128، عسکری ٹین 237،طفیل روڈ 203،پاور زون317، فدا حسین روڈ 231، ٹرینٹی سکول لا ہور179اورفیز ایٹ ڈی ایچ اے میں192ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،جدید آلات کی خریداری

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

  • مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

    مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

    اسلام آباد: مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کررہی ہیں حکام کے مطابق لوڈر کی مدد سے شاہراہوں سے برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سنو بلوور کو بھی برف ہٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ رات سے مری میں ڈھائی انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بادل ہوں گے تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

    یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 3، 4 روز تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہیں ، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، مستونگ اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    یرغمالیوں کی رہائی چوتھے مرحلے میں، دو اسرائیلی رہا

  • مری میں  موسم کے پیش نظر نئے ٹریفک قوانین متعارف

    مری میں موسم کے پیش نظر نئے ٹریفک قوانین متعارف

    اسلام آباد: مری میں سٹی ٹریفک پولیس نے برفباری کے دوران سیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں تاکہ رش سے بچا جاسکے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : چیف ٹریفک آفیسر (CTO) مری، مغیث احمد ہاشمی نے بتایا کہ تقریباً 200 ٹریفک وارڈنز کو متوقع گاڑیوں کی تعداد کو منظم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، یہ انتظامات سیاحوں کے مری اور اس کے گرد و نواح میں آمد کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، انسپکٹر جنرل پولیس، اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق کچھ سڑکیں، جیسے ویو فورتھ روڈ، بینک روڈ، ہال روڈ، کلڈانہ روڈ، اور امتیاز شہید روڈ، برفباری کے دوران ایک طرفہ ٹریفک نظام پر کام کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکے گی، حبیب بینک کے قریب، جنرل پوسٹ آفس (GPO) چوک، سیسل ہوٹل، اور کلڈانہ روڈ، نیز بینک روڈ سے گرلز ڈگری کالج تک کے علاقوں کو پارکنگ سے پاک زونز قرار دیا گیا ہے تاکہ رش کو کم کیا جا سکےشہری بھی کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ایسی جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ خلل کو کم کرنے کے لیے، بھاری گاڑیوں جیسے خوراک کی فراہمی کے ٹرک اور پانی کے ٹینکرز کو صرف مخصوص اوقا ت میں، رات 1 بجے سے صبح 7 بجے تک، رسائی کی اجازت دی جائے گی، یہ اقدامات موسم سرما کے عروج کے دوران سیاحوں کو محفوظ اور موثر تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • مری،پنجاب حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر،سیاسی جماعتیں بھی ایک ہو گئیں

    مری،پنجاب حکومت کیخلاف عوام سڑکوں پر،سیاسی جماعتیں بھی ایک ہو گئیں

    مری لوئر ٹوپہ کے مقام پر متحدہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا،

    جرگے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اراکین اسمبلی، مرکزی انجمن تاجران، پیپلزپارٹی ،جے یو آئی ف اور دیگر سیاسی رہنما، اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔لوئر ٹوپہ میں منعقدہ عوامی گرینڈ جرگے میں شرکاء نے مال روڈ سے سیکشن فور کے خاتمے اور جھیکا گلی بازار سمیت ایکسپریس وے پر جاری آپریشن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں پر دہشت گردی کے مقدمات کو خارج کرنے اور مری کی تعمیر و ترقی کے لیے دی جانے والی رقم کو تعلیم، صحت اور پانی کی فراہمی پر خرچ کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ جرگے کے دوران مرکزی انجمن تاجران کی کال پر علامتی شٹر ڈاؤن بھی کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز دفعہ 144 نافذکیا گیا تھا جس کے باوجود جرگے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات رہی شرکاء کا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    حکومت پنجاب کے "مری ڈیولپمنٹ پلان” کے خلاف مری لوئر ٹوپہ میں ہونے والے احتجاج میں سیاستدانوں، تاجروں اور عوام نے یک آواز ہو کر اس منصوبے کی شدید مخالفت کی۔ احتجاج میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، صداقت عباسی، پی ٹی آئی، پی پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔متحدہ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس احتجاج میں مری کے عوام، تاجر اور سیاسی رہنما حکومت کے "مری ڈیولپمنٹ پلان” کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ منصوبہ عوامی مفادات کے خلاف ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی کیونکہ مری میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت عوام کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات میں خاص طور پر جھیکا گلی بازار کی ری ماڈلنگ اور مال روڈ پر سیکشن فور کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فنڈ صرف 3 کلو میٹر پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے علاقے اب بھی پسماندگی کا شکار ہیں اور ان علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور مری و کوٹلی ستیاں کے عوام کی بہتری کے لیے وسائل مختص کرے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا یہ منصوبہ عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کا حامل ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مری کے عوام ترقی کے حق میں ہیں، مگر ان کی ترقی کے لیے حکومت کو عوام کی آواز سننی ہوگی اور انہیں ترجیح دینی ہوگی۔مری گرینڈ جرگے میں حکومت کے سوا تمام جماعتیں موجود ہیں، یہاں کے عوام اپنا حق مانگنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ آپ کس قانون کے تحت لوگوں کی عمارتیں گرا رہے ہیں، کیا آپ نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا ہے، میری سیاسی تاریخ میں کبھی مری میں دفعہ 144 نافذ نہیں کیا گیا، عوام کے نمائندے عوام میں ہوتے ہیں، آپ عوام کی بات سننے کو تیار نہیں،ہ مری کی انتظامیہ سے سوال کریں تو کہتے ہیں ہمیں اوپر سے آرڈر ہے جبکہ ہم نے کبھی 37 سالوں میں اوپر والوں کا حکم نہیں مانا،حکومت اپنا پلان ہماری عمارتیں گرا کر حاصل نہیں کرسکتی، ہمارے حقوق کا تخفظ نہیں ہوگا تو پھر حق لینا بھی جانتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے یہ حکومت آئینی ترمیم بھی رات کے اندھیروں میں کر رہی ہے۔

    مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس احتجاج نے علاقے میں ایک نئی سیاسی گرمجوشی پیدا کر دی ہے، اور حکومت کو سخت پیغام دیا ہے کہ عوامی مفاد کو نظر انداز کر کے کسی بھی منصوبے کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ضلع لاہورکی باڈی کا اعلان

    عوامی اعتماد بحال کرنے کیلیے ایمانداری سےکام کرنا ہو گا،ایس ایس پی محمد نوید

    جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا

  • مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    ضلع مری کی حدود میں بھی 25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ضلع مری کی حدود میں25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق ضلع مری کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے دو روز سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، آج پی ٹی آئی نے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر ابھی تک قافلے راستوں میں ہیں،احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

  • نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    سابق وزیراعظم،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

    مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے ، نواز شریف نے نوجوانوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی، مریم اورنگزیب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے محمد نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، سیلفیاں بھی بنائیں۔لیہ سے آئے نوجوان نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر، جیئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، اللّٰہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیر اعظم کے طور نہ دیکھ لوں، پاکستان کو ناقابل تسخیر آپ نے بنایا، اس دوران نوجوانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے

    نواز شریف نے نوجوانوں‌کا شکریہ ادا کیا اور انکے جذبات پر انکو سراہا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نواز شریف سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسی دوران نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ نے اس نوجوان کو پکڑ رکھا ہے، نوجوان بات کرتا رہا تاہم سیکورٹی گارڈ نے آخر تک نوجوان کا ہاتھ نہیں چھوڑا، سیکورٹی گارڈ کی کوشش تھی کہ نوجوان کو دور کر دیا جائے لیکن نوجوان نے اپنی بات مکمل کی.