Baaghi TV

Tag: مریم اورنگزیب

  • مریم اورنگزیب کے عمران خان کو مفت مشورے

    لاہور:واہ کیا بات ہے جی مریم اورنگزیب کی ، اب تو انہوں نے بھی مفت مشورے دینے شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ کہ آپ گھرچلے جائیں

    باغی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت قبول نہیں لہٰذا وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں اور ہمیں ہماری جاگیر واپس کردیں ، مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیںکہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو لاک ڈاون کردیا ہے ، روٹی، روزگار، کاروباراور صنعت بند ہے

    مریم اونگزیب نے دشمنی کا صیح حق اداکرتےہوئےکہا ہےکہ انہیں عمران خان کا حکومت میں رہنا بے چین کررہاہے ، وہ کہتی ہیں کہ عمران خان توعقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے ،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی

    مریم اورنگزیب نے بڑی عاجزانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب عوام کی بات مان لیں، استعفی کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،عمران صاحب حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سیلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے

    مریم اونگزیب نے مشورے دینے کے ساتھ اپنی بھڑاس بھی نکالی وہ کہتی رہیں کہ عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے ،عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلے کسی اور کی ترجمانی کرتے تھے، کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے ،جھوٹ، پراپگنڈے، گمراہ کن بیانات اور تقریروں وبیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے، یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے

    آپ نے ہی کہاتھا کہ اگر چند ہزار لوگ آجائیں تو استعفی دے دوں گا، یہ تو لاکھوں ہیں،آج پورا پاکستان آپ سے استعفی مانگ رہا ہے، پھر استعفی دینے کی غیرت دکھانے میں اتنی دیر کیوں؟ حکومتی حماقت سے اشتعال انگیزی پھیلی تو تمام تر ذمہ داری عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں اور حکومت پر ہوگی ،پورا پاکستان کی زبان پر ایک ہی نعرہ، ایک مطالبہ ہے کہ عمران صاحب استعفی دوملک وقوم کو حقیقی نمائندہ حکومت کی ضرورت ہے جو ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالے

  • مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کے بیان کو جھوٹ قراردیا

    مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کے بیان کو جھوٹ قراردیا

    لاہور:مریم اورنگزیب نےکیپٹن صفدرسے متعلق اہم شخصیت کو جھوٹا قراردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سی ای سی اجلاس اور کیپٹن صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی نہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے،مریم اورنگزیب نے آج پارٹی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے ، اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے اس بات کا تاثر دینے کی کوشش کی ہےکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ایسی بہت کم باتیں‌ ہوئی ہیں‌

    ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ ”من گھڑت خبریں“ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں ، مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے حوالے سے ہونے والی گفتگوکا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا

    سرفراز احمد کے پنجاب اسمبلی میں‌تذکرے،ن لیگ دشمن بن گئی

    پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہےپہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں

    14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

    بتاچکے ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے،پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سخت نوٹس لیا ہے،سازشی عناصر مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ پارٹی میں دراڑ ڈالی جائے، یہ سازش ہمیشہ کی طرح ناکام ونامراد رہے گی

  • ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
    اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،

  • "مریم اورنگزیب فیصل واڈا کی”ماسی”؟

    "مریم اورنگزیب فیصل واڈا کی”ماسی”؟

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پاکسان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ماسی قرار دیا .مریم اورنگزیب کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہاہے کہ سب کو پتہ ہے کہ مریم اورنگزیب کو کس طرح نواز ا گیا سب کو اس بات کا علم ہے .مریم اورنگزیب ماسی تھیں جس طرح مالشیے ہوتے ہیں، اس طرح ماسیاں بھی ہوتی ہیں۔

    فیصل واڈانے کہاہے کہ ہمیں اپوزیشن کا بہت کچھ پتہ ہے لیکن خاموش ہیں، مریم اورنگزیب خود سلیکٹڈ طریقے سے آئیں،ریجکیٹڈ اگر سلیکٹڈ کہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میر ی وزارت میں تعلیم یافتہ لوگ چپڑاسی کی نوکری چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف فیصل واڈا اپوزیشن پر مختلف ٹی وی شوز میں بڑے جارحانہ انداز میں تنقید کررہے ہیں.یہی وجہ ہےکہ اپوزیشن کی طرف سے بیان بازی کی گولہ باری کا نشانہ بھی اکثر و بیشتر فیصل واڈا ہی ہوتے ہیں