Baaghi TV

Tag: مریم اورنگزیب

  • راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

    راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

    لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا ہےسیف سٹی کیمروں کی ویڈیو میں لوکیشن اور وقت کے ساتھ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دور دور تک جلسہ گاہ میں لوگ موجود ہی نہیں ہیں، عوام مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور اپنی وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ابھی تو آغاز ہے الحمداللہ۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں،مردان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔

    لاہور:پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کیٌخلاف درخواست سماعت کیلئے مکمل

    پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم …

    اے این ایف کی کارروائیاں: 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

  • غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے جلسے سے خطاب پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کے قریب سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیا ہے مریم اورنگزیب نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھا کیا کہ کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے، یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت، اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے،یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں وہ بھی ایسے ہی ہیں۔

    آئل ٹینکر کی گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکا، 48 افردا جاں بحق متعدد زخمی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہی غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم کہتا ہے میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں، خیبر پختونخواہ کا وزیرِ اعلیٰ جو غیرت مند اورخواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نماندگی کر رہا ہے خیبر پختونخواہ کے عوام پر ترس آتا ہے دل دکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

  • ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ہے، کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا اور این آر او کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے این آر او بھی مانگتے ہیں اور جلسی بھی کرتے ہیں، جلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے نیب قانون کو چوروں کا قانون کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟ گھڑی اور توشہ خانہ چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا، جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

  • لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، 3 ماہ کے دوران لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک گیا۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور کافی حد تک سموگ سے متاثر ہورہا ہے سموگ کی وجہ سے تعلیم، معیشت اور صحت متاثر ہوتی ہے، سموگ لاہور میں جمع ہوتی ہے اور سردیوں میں معمولات زندگی متاثر کرتی ہے، لاہور میں سموگ کا انڈیکس ساڑھے 400 تک بھی گیا ہے، پچھلے ادوار میں سموگ کے خاتمے کیلئے کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی گئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ 1800موٹرسائیکلیں رجسٹر ہوتی ہیں، لاہور میں اس وقت 13 لاکھ گاڑیاں موجود ہیں، شہری جرمانے سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی مکمل فٹنس کا خیال رکھیں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرانی گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی-

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

    لیگی رہنمانے کہا کہ پنجاب کی سطح پر پہلی مرتبہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ لائے ہیں، پچھلے چار سال میں پنجاب کو خراب کیا گیا گندا کیا گیا پینتالیس ہزار انسپیکشن تین ماہ میں کی گئی، پندرہ سو پلانٹس کو سیل کیا، پندرہ سو ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، پنجاب میں آٹھ ہزار بھٹے موجود ہیں، لاہور اور اس کے اطراف میں دو ہزار بھٹے موجود ہیں، دو سو تیس بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے، لاہور قصوراورشیخوپورہ میں تمام بھٹوں کو زک زیک ٹیکنالوجی پر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    عمران خان کے وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ …

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، پندرہ سو ایف آئی آرز کی گئیں، ڈھائی سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئی بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بنایا جائے گا اس میں پلانٹیشن کو ضروری کردیا گیا ہے، ہم کلائمینٹ چینج پر پورا کام کر رہے ہیں صوبائی کابینہ سے اس کو منظور کروا لیا گیا ہے، اگر اپنی ذمہ داری ہر شخص نہیں اٹھائے گا تو سموگ کو کنٹرول نہیں کیا جاسکے گا۔

    پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا

  • مریم اورنگزیب نے عمران خان کو "اقتدار کا منگتا” کہہ دیا

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو "اقتدار کا منگتا” کہہ دیا

    ن لیگی رہنما،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار کا منگتا کہہ دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ”اقتدار کا منگتا“ — اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر چار سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا، کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکہ کا نام لے کر۔ روؤ، چیخوں یا پِٹو این آر او نہیں ملنا، تمہارے خلاف کیس ختم نہیں ہونگے، جواب دینا پڑے گا۔

    مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ 9 مئی کس فرد کے خلاف تھا؟ ایئر بیس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا؟ریڈیو پاکستان پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟ فوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟قائدِاعظم ہاؤس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟

  • ایک مجرم اعتراف جرم کررہا ہے، اُسے سزا سنائیں،مریم اورنگزیب

    ایک مجرم اعتراف جرم کررہا ہے، اُسے سزا سنائیں،مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک مجرم اعتراف جرم کررہا ہے، اُسے سزا سنائیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پُر امن احتجاج کی کال دے کر کے کہا کہ جاؤ جی ایچ کیو پر حملہ آور ہوجاؤ، اس شخص نے کہا تھا کہ مجھے کمانڈوز نے پکڑا تو چھوڑوں گا نہیں، منصوبہ بندی ہورہی تھی،یہ شخص ملک کو ڈیفالٹ کر کے چلاگیا اور پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ مدد نہ کرو، جہاں سے نو مئی کے مجرموں کو ریلیف مل رہا ہے انکو سمجھنا چاہیے کہ ملک کا آئین و قانون کیا کہتا ہے۔ اگر ان لوگوں پر ملک کا آئین و قانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر پاکستان کے کسی شہری پر آئین و قانون لاگو نہیں ہوتا،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کاغذ لہراتے ہیں اور کہتے ہیں یہ سائفر ہے، میں نے جھوٹ بولا،پھر کہتے محض کاغذ کا ٹکڑا، توشہ خانہ سے گھڑی چوری کی پھر کہتے میری گھڑی میری مرضی، پھر کہتا میں نومئی کیا اسکو مرسیڈیز میں سپریم کورٹ بلایا جاتا ہے اور گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، پاکستان کے دوسرے کسی مجرم کو تو یہ باتیں نہیں کی جاتیں، پھر اسی جماعت کو سیاسی جماعت کہا جاتا ہے،سپریم کورٹ نے ایسا کہا،گڈ ٹوسی یو اس کو کہا جا رہا جو اعتراف کر رہا ہاں میں نے کال دی تھی، پھر کہتا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی ہمارے اوپر ہو رہی ہے، میں سمجھتی ہوں کہ فیک نیوز کے خلاف یہ جنگ لڑی ہے، کوئی مجھے چیلنج نہیں کر سکتا، آپ ایک لشکر کشی کر کے سیاست کے لبادے میں ریاست پر چڑھ دوڑیں، بیرون ممالک میں سوشل میڈیا والوں کو بٹھا کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کریں،کیا یہ پرامن احتجاج تھا، پٹرول بم، ڈنڈوں کے ساتھ گھر توڑے جا رہے، یہ سیاسی جماعت ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی میں عزت کرتی ہوں کیا انکا مجسمہ وہاں موجود تھاجو لوگوں کو کہہ رہا تھا کہ نکلو باہر، وہ عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرتا رہا ہے لیکن سزا دینے میں اتنی سستی، کیا ریاست پر حملہ کرنا،یہ انقلابی پن ہے، یہ دہشت گردی ہے، دہشت گرد جماعتیں جو نہیں کر سکیں وہ انہوں نے کیا، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے لیکن سیاسی جماعت او ر دہشت گرد جماعت میں فرق ہے، اگر 9 مئی کے مجرمان پر آئین اورقانون لاگو نہیں ہوتا تو پھر کس پر ہو گا ، اگر 9 مئی کے ملزمان رہا ہو رہے ہیں تو یہ کس کی کمزوری ہے؟مجرم کے اعتراف جرم کے بعد اب اسکو آئین و قانون کیمطابق سزا سنانی چاہیے۔ ایک مجرم جو اعتراف جرم کررہا ہے اسکو قانونی لاڈلہ نہیں بنایا جاسکتا اسکو اب مزید رعایت نہیں دی جاسکتی،

    کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی مناسب نہیں،گورنر پنجاب سردار سلیم

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

    پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف سخت موقف

    سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت اپنی شکست تسلیم کرے: شاہد خاقان عباسی

    اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف موقف

  • شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

    شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں کے عملے کو بہترین کارکردگی پرشاباش دی ہے،بروقت آلائشیں ٹھکانےلگانے، صفائی ستھرائی کےلئے متعلقہ ٹیموں نے محنت سے کام کیا اداروں اور فیلڈ عملے نےعوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملےکی کارکردگی لائق تحسین ہے، سب اسی طرح مل کر کام کریں گے تو سب کو ’ستھرا پنجاب‘ نظر آئےگا،صوبے میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی،عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی اسی جذبے سےکام کریں گے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر عدالت پیش ہوئے، وزیرقانون پنجاب بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل نے کہاکہ حکومت نے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں ججز تقرر کیلئے رجسٹرار کو خط لکھے،اے ٹی سی گوجرانوالہ، لیبرکورٹس میں ججز تقرری کیلئے تین تین نام بھجوائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ قانون کی منشا کے مطابق ججوں کے پینل کے نام بھجوائے۔

    مریم اورنگزیب نےعدالت کو حکومتی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم شفاف طریقے سے ججوں کی تقرریاں کرنا چاہتے ہیں،وزیر قانون پنجاب صہیب احمد نے کہاکہ قانون کے تحت ججوں کی تقرریاں ہوں گی،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ججوں کی تقرریوں کی بابت بار بار کیوں یقین دہانی کرائی؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ پراسس مکمل کرنے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سیاستدان انتہائی قابل احترام ہیں،یہ سسٹم تو چلتا رہے گا،مریم اورنگزیب نےکہا کہ ہم بھی آپ کو محترم سمجھتے ہیں، پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی مجھ سے مشاورت کیلئے کہا، ہم نے کیس میں نوٹس کئے اور کئی بار ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بلایا،مجھے آپ لوگوں کو بلانے کا کوئی شوق نہیں، شوق ہوتا تو پہلے روز وزیراعلیٰ کو بلا لیتا،وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ ہم ججز کا بہت احترام کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی ججز تقرری کتنے دن میں ہونی ہے، فیصلے کتنے روز میں ہونے ہیں؟وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ 7 روز میں فیصلہ کرنا ضروری ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا، آپ مجھ سے غیرقانونی مطالبہ نہ کریں

    سیکرٹری قانون نے عدالت میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار اور قانون پیش کیا، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، سب اداروں کا احترام ہے،ہمارے دل میں آپ کا احترام ہے آپ کریں نہ کریں،پارلیمنٹ کا سب سے زیادہ احترام ہے،وزرا کو طلب کرکے اچھا نہیں لگا، ہم بھی کیا کریں لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں،ججز تعینات ہوں گے تو فیصلے ہوں گے،تین ہفتے میں ججز کی تعیناتی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی کمیٹی سے پیر کے روز تک پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت عملی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کرے،ہم کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ججوں کےتقرر پر ازسر نوغور کیلئے مہلت مانگی، عدالت نے بروقت ججوں کا تقرر نہ کرنے پر مایوسی کااظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کو حکومتی کمیٹی سے کنسلٹنٹ کی ضرورت نہیں،وزیر قانون نے کہاکہ آپ حکومت کو دو یا تین نام دے دیں اس میں سے ایک ایک کو جج لگا دیا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت ججوں کے ناموں کا پینل آپ کو دوں،اگر قانون کے مطابق ججوں کی تقرریاں کی جاتیں تو معاملہ یہاں تک نہ آتا،آپ ججوں کی تقرریاں کریں، بے شک میرے ساتھ تعاون نہ کریں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم یہاں آپ کے احترام کیلئے کھڑے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اورشہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پربات چیت کی گئی،ملاقات میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثربنایا جارہا ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے۔ ساہیوال میں فراہمی و نکاسی آب کا جدید ترین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل ,سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے

  • ڈیجیٹل اشتہارات میں مبینہ کرپشن کی سہولت فراہم کرنے سے انکار،مریم اورنگزیب نےڈی جی پی آر اہلکاروں کو  عہدوں سے برطرف کر دیا

    ڈیجیٹل اشتہارات میں مبینہ کرپشن کی سہولت فراہم کرنے سے انکار،مریم اورنگزیب نےڈی جی پی آر اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا

    لاہور:سینئر وزیر اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی رہنما مریم اورنگزیب نے مبینہ طور پر پرائیویٹ چینل 7 کو 150 ملین روپے کے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات کی ہدایت کی۔

    باغی ٹی وی : "دی سکوپ” کے مطابق معاملے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے حکام ان ڈیجیٹل میڈیا پلیسمنٹ سے لاعلم تھے، جنہیں چینل 7 کے ذریعے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نشر کیا گیا تھا، ڈی جی پی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ہمایوں نے ان اشتہارات کے لیے 150 ملین روپے جاری کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کیا-

    اہلکار نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے انہیں مطلع کیا کہ ادائیگی نہیں کی جا سکتی کیونکہ اشتہارات پر مناسب چینلز کے ذریعے کارروائی نہیں کی گئی تھی اور دستاویزات پر مطلوبہ SPL نمبر کی کمی تھی، جو کہ اس طرح کے لین دین کے لیے ایک شرط ہے۔

    زرداری صاحب، رب کے ہاں سرخرو ہونا ہے تو سود ختم کروائیں، مصطفیٰ کمال

    ڈی جی پی آر اور چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے متعدد ذرائع نے تصدیق کی کہ مریم اورنگزیب نے ڈی جی پی آر روبینہ افضل خان، سیکرٹری اطلاعات سید دانیال گیلانی اور دیگر حکام پر عید الفطر سے قبل چینل 7 کو جلد ادائیگی کرنے کیلئے دباؤ ڈالا، ان اہلکاروں نے چینل 7 سے ڈیجیٹل اشتہارات کے ثبوت مانگے، تاہم، ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بجائے، چینل 7 نے صرف اسکرین شاٹس پیش کیے۔

    متعلقہ حکام نے جب 17 اپریل 2024 تک ادائیگی نہیں کی تھی تو ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد طارق اسماعیل، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبدالناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ فنانس سید آفتاب علی شاہ نے مریم اورنگزیب کو مطلع کیا کہ وہ دستاویزات پر دستخط نہیں کر سکتے، انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ (ACE) اور قومی احتساب بیورو (NAB) کے ممکنہ قانونی اثرات اور ممکنہ تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے فنڈز جاری کریں۔

    سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے مابین ملیر کی زمین پرتنازع ختم

    وزیراعلیٰ مریم نواز کے قریبی ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات دانیال گیلانی اور ڈی جی پی آر روبینہ افضل خان دونوں کو مبینہ بدعنوانی کی سہولت فراہم کرنے سے انکار پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں 22 اپریل 2024 کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    چینل 7 نے مسلم لیگ (ن) کے لیے اہم انتخابی اشتہارات کا انتظام کیا ہے، جن میں عام انتخابات سے عین قبل نشر کیے گئے اشتہارات بھی شامل ہیں جن میں "نواز شریف وزیر اعظم” کا اعلان کیا گیا تھا۔

    سیاسی اندرونی ذرائع نے بتایا کہ "مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) حکومت کے تحت وفاقی وزیر اطلاعات کی حیثیت سے اپنے 18 ماہ کے دور میں ان کمپنیوں کو 2 ارب روپے سے زیادہ کی مہمات اور اشتہارات بھی چلائے،،جب تبصرہ کے لیے رابطہ کیا گیا تو سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واٹس ایپ ٹیکسٹس یا فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

    کراچی کی لڑکی نے پنجاب میں پسند کی شادی کر لی، والدین نے کروایا اغوا …