Baaghi TV

Tag: مریم اورنگزیب

  • دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    دوسروں پر چوری کا الزام خود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ان کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکے صادق و امین نےشوکت خانم کے 3 ملین ڈالر خیراتی فنڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا، دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم۔


    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے لیے زکوٰۃ کے پیسے دیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دیے تھے، لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی۔

    دشمن مرے تے خوشی نا کریے ہوے سجنا وی مر جانا،صوفی شاعر میاں محمد بخش

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ جھوٹا، فراڈیہ، توشہ خانہ اور زکوٰۃ چورکہتا ہے توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیاتو کیا ہوا، 5 قیراط کا ہیرا ہی تو لیا ہے، فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف دشمنی کی تو کیا ہوا، زکوٰۃ کے پیسے ہی تو چوری کیے ہیں تو کیا ہوا، ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے تو کیا ہوا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ القادرٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت پر لی تو کیا ہوا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کرپنجاب کی ہر نوکری، ہرعہدہ بیچا تو کیا ہوا جن کو چور کہتے ہیں، پاکستان کیا برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے، عمران خان اِسی لیے عدالت پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔

    آج کی سیاست انتقام اور دشمنی کی سیاست بن گئی ہے،اسوقت ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،شاہد…

  • اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا، گھروں پر حملے کرنا "گھریلو تربیت” کی علامات ہوتی ہیں، فنکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں، بیمار ذہن ہی ان پر حملے کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عورتوں کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گند اچھالنا شرم ناک ہے، ایسی بے ہودگی خواتین کی کامیابیوں کا سفر نہیں روک سکتی۔

    حال ہی میں میجر (ر) عادل راجا عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

    عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

    بعد ازاں پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے میجر (ر) عادل راجا کے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آیا تھا-

  • کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں ،مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں ،مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سال نو کے حوالے سے جاری پیغام پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں، کیا بندہ ہے؟ عید ، شب برات کی تمیز ، نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال؟ دعا اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ؟-

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا


    وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نہ کسی کے غم کا خیال، نہ کسی کی خوشی کا احساس،جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اورغم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑعوام کا کیا سوچتا؟-

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان پر جس جس نے احسان کیا بدلے میں عمران خان نے سب احسان کرنے والوں کو ڈس لیا، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا؟علیم خان اور جہانگیر ترین نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا مگر عمران خان نے انہیں بھی دھوکا دیا، اب لوگ بےوقوف بننے کو تیار نہیں ہیں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ اگلے الیکشن میں بیساکھیاں عمران خان کے پاس نہیں ہوں گی، عمران خان اب کیسز بھگتنے کی تیاری کریں، عمران خان تم اپنی بیٹی، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا بھی حساب دو گے، الیکشن جلدی نہیں ہونے والے، زیادہ تنگ نہ کرو پنجاب کی خیر مناؤ، ثاقب نثار کی بھی پکڑ ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی کہتا ہوں کہ جس پر احسان کریں اس کے شر سے ڈریں، عمران خان کی خصلت نہیں بدلنی، آپ بھی عمران خان کی مدد کرکے خوش نہیں ہوں گے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 2018 میں باجوہ صاحب کے کہنے پر ایم پی ایز توڑے گئے، ہمارا ایک شخص بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بنا اب ایک لائن لگی ہوئی ہے، باجوہ صاحب نے ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اب اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی تو انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا، پی ڈی ایم کی حکومت باجوہ نے نہیں، سیاسی جماعتوں اور عوام کی نفرت نے بنائی 44 مہینے کی تباہی 7 آٹھ مہینے میں ٹھیک نہیں ہو گی، چیزیں ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں وقت دیں۔

    الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

  • دو سال تک اقتدار، بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب

    دو سال تک اقتدار، بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمیٹمینٹ پوری نہیں ہوئی

    ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروانے کی "کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ آپ "کمٹڈ” صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں آپ کی "کمٹمنٹ” صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی آپ کی "کمٹمنٹ” صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی آپ کی "کمٹمنٹ” صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی ٹیم ’بی‘ ہے، عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے

    دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کا معاملہ،وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انٹراکورٹ اپیل دائرکر دی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اپیل دائر کی، انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ کل کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اپیل پر حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے،

    وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے الیکشن کمشن کو متنازعہ بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے،عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا،2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونا تھے جو آج تماشا کر رہے ہیں کیوں نہیں کروائے؟

    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
    لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
    2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے

  • وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل آگیا

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل آگیا

    اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں۔اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس اگر ( ارشدشریف قتل کیس ) کے حوالے سے ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

    دوسرے جانب مسلم لیگ ن لندن کے رہنما زبیرگل نے کہا کہ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لیکر جائیں گے۔زبیرگل کے مطابق تسنیم حیدر مسلم لیگ(ن) کے ہر گز ترجمان نہیں، یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ تسنیم حیدر شاہ نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔

    تسنیم حیدر نے بتایا کہ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی، مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب ایک اور صورت اختیار کرگیا ہے ، جس کی وجہ سے اب لانگ مارچ ورک فرام ہوم بن چکا ہے ، مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌کہ گھڑی بیچ کر پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک لائے گئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے گھڑی بیچی،ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے،عمران خان کی گھڑی عمران خان کی اوقات بتاتی ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑی بغیر خریدے فروخت کی،عمران خان صاحب آپ کو جواب دینا پڑے گا،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کہتے ہیں امریکی سازش والا بیانیہ پیچھے رہ گیا،عمران خان نے ملکی مفاد کو پس پردہ ڈال کر سائفر سے کھیلنے کی بات کی،عمران خان کے کہنے پر اسپیکر نے آئین شکنی کی،

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو عمران خان نے کہا میں ملک بند کردوں گا،آرمی چیف نے بات ماننے سے انکار کیا تو عمران خان کے الزامات شروع ہوگئے،عمران خان کے اتحادیوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ووٹ دیا،

    وفاقی وزیراطلاعات عمران خان ایسا انسان ہےجو روپ بدل کر جھوٹ بولتا ہے،جب عدم اعتماد ہوا توعمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف بیرونی سازش ہوئی،میں عمران خان کی بیماری کا مذاق نہیں اڑا رہی ہوں،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام کو عمران خان کامقصد سمجھ آگیا ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، عمران خان چاہتے ہیں جس کانام میں نامزد کروں اس پر ایف آئی آر درج ہو،خیبرپختونخوا میں 10سال سے احتساب کمیشن بند پڑا ہے،مریم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں نے 40،40سال کاحساب دیا ہے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نیب نہیں تھابلکہ نیب کی ویڈیوز تھیں،وفاقی وزیراطلاعات کہتی ہیں کہ عمران خان کے دور میں اپوزیشن رہنماوں کو جیل میں ڈالا گیا،اپنے اوپر الزام لگےتو کہتے ہیں میں یوکے اور یو اے ای جاوں گا،

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • مریم اورنگزیب کو وزیر بنائے جانے کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم اورنگزیب کو وزیر بنائے جانے کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم اورنگزیب کو وزیر بنائے جانے کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو خوشخبری سنا دی

    عدالت نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت نے درخواست کو خارج کر دیا، عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سنایا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ۔چیف جسٹس جسٹس عامرفاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    عدالت نے فیصلے مین کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    گزشتہ سماعت پر وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنی ہیں انہیں وزیر بنایا گیا ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ کیا قانون میں ایسی چیز ہے کہ مریم اورنگزیب وزیر نہیں بن سکتیں؟ وکیل نے کہا کہ انتخاب جیت کر آنے والوں کو وزیر بنایا جائے تاکہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہومیرے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے،وہ کافی عرصہ سے وزیر بنتی آ رہی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون دیکھ لیتے ہیں کہ کیا کہتا ہے

  • عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے،مریم اورنگزیب

    عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے،مریم اورنگزیب

    عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں، چار سال نالائقی نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایاعمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے

    قبل ازیں مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ جیت چکے ہیں ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 ء تک جمع کرانا ہے شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023ء میں ہوگا۔ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اب اسے قانون کا سامناکرنا پڑے

    گا

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات ،مریم اورنگزیب نے کی مذمت

    عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات ،مریم اورنگزیب نے کی مذمت

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر الزامات کی مذمت کی گئی

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو ملوث کرنے کی کوشش کی عمران خان سیاست کریں فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،عمران خان نے حکومت میں رہ کر صحافیوں پہ حملے کیے اور اب مقدمے کر رہے ہیں عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ،عمران خان کو سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں ملک کو آگ لگا کر،خون بہا کرلاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں

    دوسری جانب آر آئی یو جے نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان نے ایک غیر تصدیق شدہ خبر کی بنیاد پر نامور صحافیوں کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث قرار دے دیا عمران خان نے حامد میر، مرتضی سولنگی، وقار ستی پر الزام لگایا، عمران خان نے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اس طرح کے بیانات آزادی اظہار پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے،آر آئی یو جے کے اعلٰی عہدیداروں نے عمران خان پر حملے کی خبر دی تھی عمران خان نے خبر دینے والوں کو ہی اپنے پروپیگنڈے کا نشانہ بنا لیااگر عمران خان نے ایسے بیانات جاری رکھے تو آر ائی یو جے عدالتی کاروائی کا حق استعمال کرے گی

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

    ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران میں کارکنان کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں آگ لگانے والے محسن نہیں ہوسکتے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہں ہو سکتے۔ فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ یہ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک وزیر آباد فائرنگ پر ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی۔ عمران خان کسی سرکاری اسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہا۔ فارن فنڈڈ فتنہ میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے مگر عوام نے انتشار کی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

    دوسری طرف گورنرہاؤس انتظامیہ نے بے قابو ہجوم کے گورنر ہاؤس پر حملے کيخلاف چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے ميں سيکیورٹی بڑھانے اور حملہ آوروں کيخلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا گيا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے، لاہور میں ہونیوالے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گورنر ہاؤس پر دھاوار بول دیا تھا۔

    لاہور میں بے قابو ہجوم کے گورنر ہاؤس پر حملے کے بعد انتظامیہ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو سیکیورٹی بڑھانے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔