Baaghi TV

Tag: مریکا

  • امریکا نے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے

    امریکا نے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے

    امریکا نے یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش نامی طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق اس نگرانی کا مقصد مقصد خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانا، تجارتی جہازوں کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور ضرورت پڑنے پر ایران پر عسکری و سفارتی دباؤ بڑھانا ہے،بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں نے بتایا کہ دونوں امریکی کیریئر اسٹرائیک گروپس خلیجِ عمان میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ہونے والی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھ سکیں گے۔

    یہ آبی گزرگاہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ دنیا میں سمندر کے راستے منتقل ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے اگرچہ امریکی حکام نے کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تصدیق نہیں کی تاہم خطے میں جنگی اثاثوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے اگرچہ سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے دروازے بدستور کھلے ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف سمندری علاقوں میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات ہیں اور امریکی افواج اپنے مشن کے مطابق معمول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جب امریکی حکام سے یہ پوچھا گیا کہ آیا بحری قوت میں یہ اضافہ ایران کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی کی تیاری ہے تو سینٹ کام نے آپریشنل معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

  • ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام پر سے 2004 میں لگائی گئیں ان پابندیوں کو اٹھایا جائے گا جس میں شامی حکومت کی جائیداد کو منجمد کیا گیا تھا،سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

    دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیاں ہٹنے سے معاشی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

    کراچی میں ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے مئی میں شام پر سے زیادہ تر پابندیاں اٹھا لی تھیں، جس کا مقصد سعودی عرب اور ترکیہ کی درخواستوں کا جواب دینا تھا، جب احمد الشرع نے اسد خاندان کی نصف صدی پر محیط حکومت کا خاتمہ کیا تھا،ایک ایگزیکٹو آرڈر میں، ٹرمپ نے 2004 سے نافذ ’قومی ہنگامی حالت‘ کو ختم کر دیا، جس کے تحت شام پر وسیع پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن میں مرکزی بینک سمیت بیشتر سرکاری ادارے شامل تھے۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اقدام ملک کے امن اور استحکام کے راستے کی حمایت اور فروغ دینے کی کوشش ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدامات ایک ایسے شام کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کے صدر کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں، جو خود اپنے ساتھ اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن و ہم آہنگی میں ہو شام کو دہشت گردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کے ممکنہ طور پر طویل عمل کا آغاز کریں گے، جس کا یہ درجہ 1979 سے شام پر لگا ہوا ہے اور جس نے سرمایہ کاری کو سختی سے روکے رکھا ہے احمد الشرع اور ان کی تحریک ’حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے پر غور کریں گے، جس کا ماضی میں القاعدہ سے تعلق رہا ہے، امریکا نے الشرع کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کے سر کی قیمت بھی ہٹا دی تھی۔

    ٹریژری ڈپارٹمنٹ کے پابندیوں کے انچارج اہلکار بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ اقدام شام کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے جوڑ دے گا، جو عالمی تجارت اور علاقائی و امریکی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرے گا۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ اسد کے زوال کے بعد شام میں تبدیلی آئی ہے، خاص طور پر صدر احمد الشرع کی قیادت میں نئی حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

  • بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے ملاقات کی۔

    اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا، بلال بن ثاقب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کا قائد بنے ہم نے نہ صرف اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو قائم کی بلکہ کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈیٹا زونز کےلیے قومی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو کھول کر ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کےلیے عملی بنیادیں رکھ دی ہیں۔

    نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت

    ملاقات میں دونوں ممالک نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں اشتراک، ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ میں تعاون کی خواہش ظاہر کی، اس کے علاوہ ایسے اقدامات پر بھی غور کیا گیا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بلاک چین کے ذریعے معیشت میں شمولیت کو تیز کرسکیں۔

    بلال بن ثاقب نے اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیران کے دفتر سے بھی ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں صدر ٹرمپ نے جنوری 2025 میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا، جہاں وہ چیئرمین ڈیوڈ ساکس کے ساتھ مل کر امریکا کو کرپٹو اور بلاک چین حکمتِ عملی میں عالمی رہنما بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

    بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ پاکستان کی نئی ڈیجیٹل حکمت عملی کے تحت 2,000 میگاواٹ بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور AI ڈیٹا زونز کے لیے مختص کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کی اضافی توانائی کو معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں تبدیل کیا جاسکے۔

  • امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

    امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

    مریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی قانون ساز اسمبلی کی نمائندہ مریم خان کو عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد متعصب شہری نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق مسلمان خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عید الاضحیٰ کی نماز پڑھ کر عیدگاہ سے باہر نکلیں۔ حملے کو دیکھتے ہی ایک ساتھی نمازی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ لیا۔ دریں اثنا باقی لوگ بھی جمع ہوگئے اور پولیس کے آنے تک حملہ آور کو پکڑے رکھا۔

    قانون ساز اسمبلی کی نمائندہ مریم خان عید کی صبح اپنی بہن اور اپنے بچوں کے ساتھ XL سینٹر کے باہر موجود تھیں جو ہارٹ فورڈ کے مرکز میں واقع ایک میدان ہے۔ اس سینٹر میں عید کی نماز کیلئے تقریباً 4,000 لوگ جمع ہوئے تھے۔

    کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، کنیکٹی کٹ کے سربراہ فرحان میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے پہلے پہل خاتون پر فحش تبصرے کیے پھر انہیں پکڑا، مارا اور انہیں زمین پر گرادیا۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں –

    ہارٹ فورڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت اینڈرے ڈیس مونڈ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

    کنیکٹیکٹ ہاؤس اسپیکر میٹ رائٹر اور اکثریتی رہنما جیسن روزاس نے مریم خان پرحملے کی مذمت کی اور اسپیکر میٹ رائٹر نے کہا کہ اسٹیٹ کیپیٹل پولیس نے یقین دلایا ہے کہ ہارٹ فورڈ پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے گی گورنر کنیکٹیکٹ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پریشان کن ہے کہ واقعہ مقدس دن پر ہوا جس کا مقصد دعا کرنا تھا، قانون نافذ کرنے والے اہلکار مریم خان پر حملے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔