Baaghi TV

Tag: مری

  • آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

    میانوالی :آئی جی پنجاب کا میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سمندر والا، میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ میانوالی کے نواحی علاقہ سمند والا میں ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    وقوعہ کے نتیجہ میں 03 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز کے زریعے زخمیوں کو طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد ولد احمد نواز عمر 26 سال، ذوالقرنین ولد ضیاء اللہ عمر 30 سال، غلام نصیر ولد غلام فرید عمر 28 سال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عظیم ولد غلام احمد عمر 55 سال، محمد بلال ولد عمر حیات عمر 25 سال، محمد اقبال ولد خلیل، جاوید خان ولد عمر حیات اور محمد خلیل ولد محمد نواز شامل ہیں۔

    ادھرراولپنڈی میں عید الفطر اور گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک پولیس کے 350 سے زائد اہلکارڈیوٹی پر مامور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے، مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں مجموعی طور پر اب تک سیاحوں کی 637 گاڑیا ں موجود ہیں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی (سی ٹی او) نوید ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ مری کے تمام داخلی و اندرونی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  • عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

    مری :عید الفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مری میں عید الفطر کے دوران آنے والے سیاحوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس میں عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے دوران سیاح مری میں پر سکون چھٹیاں گزارنے کے لیے آ سکتے ہیں، عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مری میں آنے والے کے سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عید الفطر کے دوران مری میں آنے والے سیاح ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی، پارکنگ ایریاز کے علاہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے کھانا بنانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

  • مری: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

    مری: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار

    مری: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا چار رکنی گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر چوری کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں۔

    سرگودھا ،ڈکیتی و پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے کی نقدی،4 بڑی بیٹریاں، اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد ہوئے ہیں، جب کہ ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان مختلف مقامات پر پارک گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے۔

    فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایس پی صدر طارق محبوب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    قبل ازیں سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احتشام الحق عرف فیصل کو گرفتارکیا تھا-

    جعلی کاغذات بنانے والے تین کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

    گرفتاراشتہاری مجرم نے ستمبر2017 کو اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی واردات اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی فیاض کو قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھےایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکیا تھا –

  • مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری/ کراچی :مری میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں:کراچی میں یخ بختہ ٹھنڈی ہوائیں ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اور انتظامیہ نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں‌

    انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑنےکےبعد شہری اور دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

    ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین استعمال کریں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں گزشتہ رات رواں برس کی سرد ترین رات رہی اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر این 50 شاہراہ پرمختلف مقامات پر برف جم گئی جس کے باعث کوئٹہ ژوب ہائی وے لائٹ اور کوئٹہ زیارت شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا۔

    جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے جس سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے جبکہ پشاور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    کراچی میں رات بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

    ادھر تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کے باعث ٹھٹہ کے قریب کیٹی بندر کے مقام پر تین کشتیاں الٹنے سے لاپتہ ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 7 کی تلاش جاری ہے۔

    سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندرمیں نہانے پر 7 روزکے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    اسلام آباد: مری میں چند روز وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری شروع ہوگئی-

    باغی ٹی وی : مری میں ایک بار پھر برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روم تھام کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہےانتظامیہ نے جناح ہال میں کنٹرول روم قائم کرکے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ ماضی کی طرح کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو۔

    اُدھر کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اورنوتعینات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق برفباری کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے جہاں انہوں نے کنٹرول روم قائم کیا۔

    کوتل سڑی اور پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر شدید برفباری جاری ہے جس کے بعد سنجاوی ، زیارت ڈومیارہ روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے ہدایت کی ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ زیارت اور لیویزفورس کی جانب سے سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا-

    شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    انتظامی حکام نے تمام محکموں اور اُن کے افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دوروز تک مری میں برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسیمات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند ،کرم ،وزیرستان، کوہاٹ ،ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں بارش اور برفباری متوقع ہے اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 13،کم سے 10 ڈگری سینڈی گریڈ رہنے کا امکان ہے-

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ میں بارش متوقع جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ،نوکنڈی، دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ،چمن اور نوشکی میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے-

    خطہ پوٹھور اور شمال مشرقی پنجا ب میں بعض مقا مات پر تیز بارش اورژالہ باری کا امکا ن ڈی جی خان، ملتان،لیہ، خانیوال،راجن پور،بہاولپور، اور بہاولنگر میں ہلکی بارش متوقع ہے-

    جھنگ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، میانوالی،ساہیوال،اوکاڑہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،ناروال،لاہور،شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے

    راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین،کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ ،خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش متوقع ہے-

    کراچی:تیزہواؤں سےتباہی، دیواریں گرنےسےبچےسمیت 5 افراد جاں بحق:ہواوں کا رُخ پنجاب…

  • مری میں ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشنگوئی

    مری میں ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات این ڈی ایم اے کیطرف سے 21 جنوری بروز جمعہ کی شام سے 24 جنوری بروز پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے

    سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیطرف سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیئےٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مری میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شام 5بجے سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی ۔مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں مری ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پر سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں ۔سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں ۔ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کیصورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے کیصورت میں گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں۔ دوران برفباری سلپری روڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں تا کہ روڈ سے برف ہٹا کر راستہ بنایا جا سکے۔ مری میں تقریبا 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔سیاحوں کی سہولت کے لیے اضافی گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جاتا ہے برفباری کے دوران روڈ کے دونوں سائیڈوں پر برف ہونے کی وجہ سے روڈ کے سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ تنگ روڈ ہونے کیوجہ سے روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔ برفباری کے دوران مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں۔سیاح حضرات ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ لازمی رکھیں۔ مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں۔ مری کی سڑکوں پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں ۔اپنے سفر کو محفوظ بنانے کےلئے ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔سیاح حضرات اپنے سفر کو محفوظ اور پر سکون بنانے کےلئے دی گئی سفر ی ہدایات پر عمل کریں۔ شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکار آپ کی سہولت کےلئے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں۔دوران سفر کسی قسم کی ٹریفک پرابلم ہونے کیصورت میں ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کریں۔

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کروایا کرونا ٹیسٹ

  • ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    لاہور:ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی کی تحصیل مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی۔

    پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کردی ۔ رپورٹ ستائیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے پہلے تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار، دوسرے حصے میں سانحہ کی ذمہ داری جبکہ تیسرے حصے میں آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی ہے ۔ کمیٹی نے گائیڈ مری کانام سے سیاحوں کے لئے ایپ کی بھی سفارش کر دی ہے ۔کمیٹی نے مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید مشینری کی خریداری کی سفارش کر دی۔

    وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مشینری کی خریداری کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ٹریفک کی انٹری اور اخراج کے لئے آٹو میٹڈ سسٹم لگانے کی سفارش کر دی ۔کمیٹی نے مری میں وارننگ سسٹم کے لئے اقدامات کی بھی سفارش کر دی ۔سیاحوں کو خطرناک موسم اور ٹریفک کے بہاؤ سے آگاہ رکھا جائے۔

    کمیٹی کی سفارش ہے کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے ۔ مری رپورٹ کیلئے گیارہ مقامی افراد کے انٹرویوز کیے گئے ۔ رپورٹ میں تین سیاحوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ کے چودہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے دس جنوری کو تحقیقات شروع کی، گیارہ جنوری کو کمیٹی نے محمکہ موسمیات کی وارننگ اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا۔ مری میں 4 جنوری کو 22 ہزار گاڑی داخل اور 15 ہزار واپس گئی، 4 دنوں میں 10 ہزار گاڑی اندر پھنسیں۔ گلیات کا راستہ بند کرنے میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ناقص پلاننگ اور دیر سے فیصلے بھی سانحہ مری کی اہم وجہ بنے۔ برف اور گرے درخت ہٹانے کے لیے مشینری کا موقع پر نہ ہو نا بھی سانحہ کئ وجہ بنی۔ مری بھیجا ٹریفک سٹاف بھی برف باری سے آگاہ نہ تھا نہ ضروری چیزیں انکے پاس تھی ۔ ٹریفک پولیس بھی برف سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ تلاش کرنے میں مصروف رہی۔

  • مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

    مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت

    راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت دے دی جس کے تحت 12 گھنٹوں میں صرف8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔

    باغی ٹی وی :ضلعی اتنظامیہ نے ڈسٹرکٹ ڈیزائسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کے اجلاس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کی داخلے پر مکمل پابندی ہوگی اور ایکسین، چیف ٹریفک افسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

    شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

    نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی ہے، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہو گی چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہو گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق چیف ٹریفک افسر اور سٹی پولیس افسر، موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا ہے۔

    میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحوں کو خبردار کر دیا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی،منگل کی شام کو مری میں برف باری کی توقع ہےبرف باری کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہےگا،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا اعلان بھی کیا گیا،صوبے بھر میں شدید دھندوں کا سلسلہ برقرار رہے گا،محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط سے کام لینا ہو گا-

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلاڈینگ کا خدشہ ہے چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے بعد ان علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال اور دیر کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ادھر راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں

    تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں

    راولپنڈی:تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کےبعد کس کو رپورٹ پیش کرے گی تفصلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی جس کی رپورٹ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔

    سانحہ مری کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی آج چھٹے روز سانحے کے متاثرین سے ملاقات کرے گی، سانحہ مری انتظامیہ اور آپریشنل عملے کے بیانات مکمل ہوچکے۔

    تحقیقاتی ٹیم آج مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، اور متاثرین سے آنکھوں دیکھے حال پر سوالات کیے جائیں گے، بیانات کا انتظامیہ کے بیانات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔
    ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آخری مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تحقیقاتی کمیٹی اتوار کو بھی تحقیقات جاری رہیں گی

    ادھرسانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق طوفان کے دوران برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں، ڈرائیور موجود تھے نہ ہی دیگر عملہ جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی نے پنجاب ہاؤس مری میں آپریشنل عملے اور برفانی طوفان کے دوران مدد کیلئے موصول ہونے والی کالز کے بارے میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے ۔

    برف ہٹانے والی گاڑیوں سے متعلق ہائی وے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر ایک نجی بینک میں کھڑی رہیں جبکہ ڈرائیوز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

    محکمہ جنگلات کے حکام یومیہ اجرت اور سڑکوں پر گرے درخت ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوالا ت کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    کمیٹی کو بتایاگیا کہ مری میں شدید برفباری کی وارننگ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔

  • شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

    شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:مری اور پختونخوا میں برفباری کا امکان، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت:سانحہ مری کے متعلق مزید انکشافات آگئے،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مری اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں آئندہ ہفتے منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اےخیبرپختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے اور لنک روڈزکی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا کہا ہے۔

    محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحوں کو خبردار کر دیا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی،منگل کی شام کو مری میں برف باری کی توقع ہے برف باری کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا اعلان بھی کیا گیا،صوبے بھر میں شدید دھندوں کا سلسلہ برقرار رہے گا،محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط سے کام لینا ہو گا،

    اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلاڈینگ کا خدشہ ہے۔

    چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اور بونیر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے بعد ان علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال اور دیر کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ادھر راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ادھر سانحہ مری کے حوالے سے مزید انکشافات آگئے ہیں طوفان کے دوران برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں، ڈرائیور موجود تھے نہ ہی دیگر عملہ جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، تحقیقاتی کمیٹی نے پنجاب ہاؤس مری میں آپریشنل عملے اور برفانی طوفان کے دوران مدد کیلئے موصول ہونے والی کالز کے بارے میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے ۔

    برف ہٹانے والی گاڑیوں سے متعلق ہائی وے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر ایک نجی بینک میں کھڑی رہیں جبکہ ڈرائیوز اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

    محکمہ جنگلات کے حکام یومیہ اجرت اور سڑکوں پر گرے درخت ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوالا ت کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    کمیٹی کو بتایاگیا کہ مری میں شدید برفباری کی وارننگ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔