Baaghi TV

Tag: مزاحمتی تنظیم حماس

  • حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

    حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

    مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس نے اتوار کے روز ریڈ کراس کے ذریعے تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کیں، جب کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاشوں کو شناخت کے لیے منتقل کیا گیا ہے، اور یہ ان 11 یرغمالیوں میں شامل ہیں جن کی واپسی کا مطالبہ اسرائیل نے جنگ بندی کے تحت کیا تھا۔اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کر رہا ہے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ مشکل حالات کے باوجود کارروائی کو جلد از جلد مکمل کر رہا ہے۔

    ادھر اتوار کی صبح شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ الغری اسپتال کے مطابق واقعہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہدف ایک عسکریت پسند تھا جو ان کی فورسز کے لیے خطرہ بن رہا تھا۔دوسری جانب، حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی، جبکہ غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابطہ نے ان الزامات کی تردید کی کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے ہیں.

    مریم نواز شریف کا وژن ، پنجاب میں تعلیمی انقلاب کی نئی راہیں

  • غزہ میں جنگ بندی،  غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    غزہ میں جنگ بندی، غیرمسلح ہونے کی مصری تجویز حماس نے مسترد کردی

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے غیرمسلح ہونے کی مصر ی تجویز مسترد کردی۔

    عرب نشریاتی ادارے سے تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے مصر کی تجویز رد کردی ہے جس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے غیرمسلح ہونے کی شرط عائد کی گئی تھی۔حماس کے سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ مصر کی تجویز میں غزہ میں خوراک اور پناہ کے لیے سامان کی ترسیل کے بدلے 45 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔ایک نامعلوم سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حماس کو مصر کی طرف سے ایک نئی جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکتا جب تک کہ حماس غیرمسلح نہ ہو جائے۔

    عہدیدار نے کہا کہ ہمارا مذاکراتی وفد اس بات پر حیران تھا کہ مصر کی طرف سے پیش کردہ تجویز میں مزاحمت کاروں کے غیر مسلح ہونے کے بارے میں ایک واضح متن شامل تھا، انہوں نے کہا کہ مصر نے ہمیں مطلع کیا کہ مزاحمت کاروں کے غیر مسلح ہونے پر مذاکرات کیے بغیر جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ حماس اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے کا محور غزہ سے اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی علاقے سے اس کا انخلا ہونا چاہیے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس کے ہتھیار بحث کا موضوع نہیں ہیں، اسرائیل نے بارہا اصرار کیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیے اور اسے شکست دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی۔

    چیف جسٹس سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی ملاقاتیں

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرن لیڈر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، جنسی تشدد کا سلسلہ بے نقاب

    آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

    امریکی یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی، مطالبات مسترد