Baaghi TV

Tag: مزار

  • گدی نشینی کا تنازعہ،قریشی کے بھائی نے بھتیجے کو دجال کہہ دیا،تقریب روک دی

    گدی نشینی کا تنازعہ،قریشی کے بھائی نے بھتیجے کو دجال کہہ دیا،تقریب روک دی

    ملتان ۔ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کی گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا
    شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو عرس کی تقریب سے روک دیا!

    حضرت بہاؤالدین زکریا کے 784 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دے کر کیا گیا، مخدوم زادہ زین حسین قریشی نےمزار شریف کو غسل دیا، مزار شریف کی غسل کی تقریب دوروسلام کے ورد میں ہوئی، اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی،غسل کی تقریب میں مرید حسین قریشی زین حسین قریشی پر برس پڑے، مرید حسین قریشی نے غسل کی تقریب روک دی ،مرید حسین قریشی نے کہا کہ یہاں سے باہر نکل جاو یہ میرے دادا کی قبر ہے۔ میرے بغیر غسل کی تقریب کیسے شروع کی ۔ مرید حسین قریشی نے زین قریشی کو دجال کہہ دیا اور کہا کہ یہ لڑکا دجال ہے،یہ سیاست نہیں ہے،یہ دادا کا مزار ہے،

     

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

    ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

    تہران: ایرانی عدالت نے مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں مزار پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے دو ملزمان کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی ایرانی صوبے فارس کے پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں ملزمان پر قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور دہشتگردی کا جرم ثابت ہوا جس پر انہیں عدالت نے سزا سنائی تاہم ملزمان سزا کے خلاف اپیل میں جاسکتے ہیں عدالت نے اسی کیس میں مزید 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    گزشتہ سال سال اکتوبر میں ہونے والے حملے میں حملہ آوروں نے ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے مزار پر حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کی تھی وہ افغانستان میں داعش کے نیٹ ورک سے منسلک تھے جہاں سے انہیں ایران میں حملے کی سہولت کاری ملی حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت تاجک شہری کے طور پر ہوئی جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا …

  • عمران خان کی پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

    عمران خان کی پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے

    عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی عمران خان نے پاکپتن میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی عمران خان نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، عمران خان کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں،عمران خان دربار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے،عمران خان کے ہمراہ شہباز گل بھی تھے

    عمران خان پاکپتن پہنچے تو سیکورٹی کا سخت انتطامات کیا گیا تھا، عمران خان خصوصی طیارے سے ٹھینگی ایئربیس پہنچے جہاں سے وہ براستہ بورے والا پاکپتن گئے،عمران خان کے دورے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بے خبر تھی،

    نیا پاکستان،پرانی کرپشن۔۔|| بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا نےملک کیسے لوٹا۔خوفناک حقائق

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا کا تعلق بھی پاکپتن سے ہی ہے، شادی سے قبل عمران خان پاکپتن آتے تھے اور بشریٰ بی بی سے بھی دعا کروایا کرتے تھے

  • اردن کے‌صحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت

    اردن کے‌صحرا میں 9000 سال قدیم مزاردریافت

    اردن کی الحسین بن طلال یونیورسٹی اور فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے مشرقِ قریب کے ماہرینِ آثارِقدیمہ پر مشتمل ایک ٹیم نے اردن کے مشرقی صحرا میں قریباً 9000 سال قدیم مزاردریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کےمطابق یہ روایتی کمپلیکس پتھرکےدور کی جگہ کےنزدیک قدیم بڑے ڈھانچوں کےساتھ پایا گیا ہےانھیں’’صحرائی پتنگیں‘‘یا بڑے پیمانے پر’شکاری جال‘ کہا جاتا ہےان کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ انھیں جنگلی غزالوں کاشکارکرنےکےلیےاستعمال کیا جاتا تھا اور پھر انھیں یہیں ذبح کیا جاتا تھا اس طرح کے جال پتھرکی دو یا دو سے زیادہ لمبی دیواروں پر مشتمل ہوتے ہیں اورگھیرے دارہوتے ہیں یہ مشرقِ اوسط کے صحراؤں میں بکھرے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

    ترکی: ’بسم اللہ‘ کی خطاطی سے مزین 19 کروڑ سال پرانا سنگ مرمر پتھردریافت

    اس منصوبہ کے شریک ڈائریکٹراردنی ماہرآثارقدیمہ وائل ابوعزیزہ نے کہا کہ یہ جگہ منفرد ہے، پہلی وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ محفوظ حالت میں ہے یہ 9000 سال پرانی ہے اور سب کچھ قریب قریب اپنی اصل حالت میں برقرار تھا مزار کے اندردو تراشیدہ ایستادہ پتھر تھے ان پر انسانی شکلیں تھیں، ایک کے ساتھ ’’صحرائی پتنگ‘‘کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایک مذبح، چولھا، سمندری گولے اورغزال کے جال کا چھوٹا نمونہ بھی تھا۔

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت

    محققین نے ایک بیان میں کہا کہ نو دریافت مزار اب تک پتھر کے زمانے کی نامعلوم آبادیوں کی علامت ہے اور یہ فنکارانہ اظہار کے ساتھ ساتھ روحانی ثقافت پرپوری نئی روشنی ڈالتا ہے اس جگہ میں شکاری جالوں کی موجودگی سے پتاچلتا ہے کہ یہاں کے باشندے خصوصی شکاری تھے اور یہ جال اس دورافتادہ علاقے میں ان کی ثقافتی، معاشی اور یہاں تک کہ علامتی زندگی کا مرکزتھے۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

  • قبر کی کھدائی کرنے والے گرفتار

    قبر کی کھدائی کرنے والے گرفتار

    قصور
    نواحی گاؤں میں سونے کے لالچ میں ملزمان نے دربار بابا غریب شاہ کی قبر کھود ڈالی ،ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق قصبہ دولے والا کے نواحی گاٶں کوٹلی پٹھاناں والی میں چار افراد نےمزار بابا غریب شاہ کی قبر کھود دی اور دوران کھدائی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
    دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جعلی پیر کے کہنے پرسونا نکالنے کے لالچ میں قبر کھودی اور دوران
    کھودائی مقامی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گٸے
    ملزمان میں وقاص،ندیم ،ساجد اور اللہ دتہ شامل ہے جو کہ قصور شہر کے رہائشی ہیں
    دیہاتیوں نے چاروں ملزمان کو تھانہ صدرپولیس کے حوالے کر دیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے