Baaghi TV

Tag: مزاری

  • سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

    سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

    لاہور:پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم اور جنوبی پنجاب کے سینئر سیاستدان سردار بلخ شیر مزاری 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    سردار بلخ شیر مزاری سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست محمد مزاری کے دادا ہیں، وہ 1928ء میں رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پیدا ہوئے تھے جبکہ 1993ء میں ملک کے نگراں وزیراعظم رہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سردار بلخ شیر مزاری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم بلوچستان اور پاکستانی سیاست کی قدآور شخصیت تھے، ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سردار بلخ شیر مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس؛حکومت,اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کاتہلکہ خیزمشترکہ فیصلہ

    ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس؛حکومت,اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کاتہلکہ خیزمشترکہ فیصلہ

    لاہور:حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

    اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، او پریس کانفرنس کے بعد وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، جہاں سپریم کورٹ بارکی نظرثانی ودیگردرخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

     

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے، اور درخواستگزاروں میں ایم کیوایم، اےاین پی، بی این پی، باپ اور دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے، حمزہ شہباز اکثریتی ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، چوہدری پرویزکی درخواست پررات ایک بجےپھرعدالت کوکھولاگیا، سیاسی جماعت کےافرادنےسپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں۔

    وزیرقانون نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے5سابق صدورنےبھی فل کورٹ کامطالبہ کیا، حمزہ شہبازکےوکلاء بھی مقدمےمیں فل کورٹ کےحق میں ہیں،جب کہ انصاف اورشفافیت کا تقاضہ بھی ہے 63 اے کی تشریح کا کیس تمام جج سنیں۔

     

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممبران اسمبلی پارٹی قائد کی ہدايت کے مطابق ووٹ دينے کے پابند ہيں، اور ہم آئین اور قانون کے ساتھ اپنے حق کی آواز اٹھانے پر بھی یقین رکھتے ہیں، اداروں کے خلاف الزامات لگانے کی بات کو مسترد کرتے ہیں، اور اداروں کی عزت اور تکریم کو معتبر جانتے ہیں۔

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری آج ہونے کا امکان

  • کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:فیاض

    کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:فیاض

    لاہور:کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست محمد مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئےتھے:اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بڑے دُکھ کی بات ہے کہ لوگ اندرسے کسی کے ساتھ ہوتے ہیں اور بظاہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں‌

    فیاض الحسن چوہان نے اس‌ حوالے سے کہا ہے کہ آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ دوست محمد مزاری چند دن پہلے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی میں بھی دوست محمد مزاری حکومت سے تعاون نہیں کر رہے تھے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکر حکومت کے خلاف بیان بازی پر منحرف اراکین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے 16 اپریل کے اسمبلی اجلاس کے لیے گیزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس کے باوجود دوست محمد مزاری نے حمزہ شہباز کے کہنے پر سادہ کاغذ پر آج 6 اپریل کو اجلاس بلانے کے احکامات جاری کیے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں دوست محمد مزاری کے اس غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتا ہوں۔گلبرگ کے ایک ہوٹل میں حمزہ شہباز نے اپنے بڑوں کی چھانگا مانگا کی سیاست کی روایات کو عروج پر پہنچایا ہوا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ لوٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی اس خرید و فروخت کا نوٹس لیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور موجودہ حالات میں یہ معاملہ امن و امان کے بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 183 کے تحت ایسے حالات میں سپریم کورٹ آف پاکستان سوموٹو ایکشن لینے کی مجاز ہے۔

    فیاض الحسن چوہان میری استدعا ہے کہ ان بھگوڑوں کو واگزار کروا کر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔
    دوست محمد مزاری چند دن پہلے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو چکے تھے۔