Baaghi TV

Tag: مسئلہ کشمیر

  • کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں،بھارت کو خدشہ

    کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں،بھارت کو خدشہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے اعلان اور اب اس پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد بھارت کو خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کل ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لے جا سکتے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بھارت کو امن بورڈ میں مدعو کیا تھا بورڈ کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی کرنا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت دی گئی تھی، لیکن بھارت اس تقریب میں شریک نہیں ہوا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بورڈ کی رکنیت قبول کرلی، 59 ممالک نے بورڈ پر دستخط کیے جبکہ تقریب میں 19 ممالک کی نمائندگی موجود تھی،بھارت کے لیے یہ فیصلہ کہ بورڈ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکا کے تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہےخیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کل کشمیر کے تنازعے کو بھی بورڈ میں زیر بحث لا سکتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق بھارتی سفارت کار اکبر الدین کا کہنا ہے کہ بھارت کو امن بورڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ بورڈ کی کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہو سکتی ہے،یہ قرارداد بورڈ کی مدت کو 31 دسمبر 2027 تک محدود کرتی ہے اور ہر 6 ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کرتی ہے،بورڈ میں شامل ہو کر بھارت بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

  • عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری

    عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ کون سا میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ کس حکومت نے تنازع کے دوران اور بعد میں جھوٹ بولا؟ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مستقل جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار رہا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے انکار موجودہ حالات کو غیر موزوں ظاہر کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ہم عالمی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔ عالمی برادری کو نہ صرف قیام امن بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

    بہاولپور: سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان تک ٹف ٹائل کی تنصیب مکمل

  • پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر

    پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت سارے لوگ مارے جاتے اور تباہی پھیلتی، میں دونوں ممالک کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر فخر محسوس کرتا ہوں آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا ہےیہ بات ابھی زیر بحث نہیں آئی، لیکن میں پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا میں دیکھوں گا کہ کیا ہم ’ہزار سال‘ بعد اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتے ہیں میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر اس دیرینہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے دونوں ممالک کے پاس حکمت بھی ہے اور طاقت بھی۔

  • پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مبارکباد کا مراسلہ موصول ہوا جس کے جواب میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے-

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے میں بھی نریندر مودی نے پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

    ، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

  • وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی

    وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام.آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔
    آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔
    وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔
    وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن بہ تسلیمات نظامت اعلٰی تعلقات عامہ، حکومت۔
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام
    آجکا دن اپنے ہی گھروں میں محبوس کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 73 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔ آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے تمام انفرادی اور اجتماعی امور اپنی مرضی سے سر انجام دیں گے۔ فیاض الحسن چوہان

  • ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    اسلامآباد (حمزہ رحمن) ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت، ایسا اس موقع پر ہوا جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات ہوئی.اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ پاکستان آزربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے ، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہی.
    صدر مملکت نے ناگورنو کاراباخ کی آزادی پر حکومت اور آزربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پاکستان آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا کا اعلان بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی وتجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.
    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسلام آباد میں پاک – آذربائیجان -ترکی سہ فریقی مذاکرات سے سہ رخی تعلقات اور برادر ممالک کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہو گا، صدر عارف علوی صدر مملکت نے کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ممبر کی حیثیت سے آزربائیجان کے کردار کو سراہا.اس موقع پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعاون میں اضافے کی صلاحیت موجود کا اعتراف کیا.
    جیہون بیراموف آزری وزیرِ خارجہ نے نگورنو کاراباخ پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا، ان کا اعلامیہ تھا کہ آزربائیجان مسئلہ کشمیر پر تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.

  • کیا حقیقت کیا افسانہ "مقبوضہ کشمیر امت مسلمہ اور پاکستان” تحریر:  فیصل ندیم

    کیا حقیقت کیا افسانہ "مقبوضہ کشمیر امت مسلمہ اور پاکستان” تحریر: فیصل ندیم

    کشمیر آج ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے, کشمیر ایک ایسا نام کہ جس کے ساتھ پاکستان کا ہر دل دھڑکتا ہے, بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور آج یہ شہہ رگ ظالم و جابر دشمن کے ہاتھ میں ہے آج ایک ماہ ہونے کو آیا ہے کشمیر کرفیو کے شکنجے میں ہے کشمیر کی ہر گلی ہر محلے میں آج بھارتی فوج موجود ہے. کشمیریوں کیلئے خوراک ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت بند ہیں گھر سے نکلنے کا ایک مطلب ہے گرفتاری ۔
    آٹھ سے اسی سال کے لوگ گرفتار ہورہے ہیں.
    زخمی اور بیمار ہاسپٹل منتقل نہیں کئے جاسکتے وہاں بھی بھارتی درندے اپنے پنجے تیز کئے موجود ہیں ہاسپٹل جانے کا مطلب بھی گرفتاری ہے ۔۔۔۔
    محترم بھائیواپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اس طرح ظلم کی چکی میں پستا دیکھ کر ہر پاکستانی مضطرب ہے ہر پاکستانی کے لبوں پر سوال موجود ہے کیا کشمیر پاکستان سے ہمیشہ کیلئے چھین لیا گیا ہے ؟؟؟
    آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ سے یقینی طور پر یہی سمجھا جارہا ہے ہر طرف سقوط کشمیر کی باتیں ہیں ہر زبان کشمیر کا نوحہ پڑھتی دکھائی دے رہی ہے لیکن یہاں تھوڑا سا رک کر بعض امور کا جائزہ لینا ضروری ہے.
    آرٹیکل 370 اور 35 اے کشمیر کو بھارتی آئین کی رو سے خصوصی حیثیت دلواتا ہے اس آرٹیکل کی موجودگی میں کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائداد نہیں خرید سکتا کسی غیر کشمیری کو کشمیر میں نوکری نہیں مل سکتی کشمیر کا اپنا جھنڈا اپنا آئین ہے کوئی بھارتی حکومت کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ ان پر مسلط نہیں کرسکتی ان تمام تر سہولیات کو دیکھتے ہوئے سمجھ یہی آتا ہے کہ اگر آرٹیکل 370 اور 35 اے اگر ختم کردیا گیا تو کشمیر کی حیثیت بھارت کی ایک ریاست کی سی ہوجائے گی یہاں غیر کشمیریوں کی زبردست یلغار ہوگی جس کے ذریعہ یہاں آبادی کا تناسب بدل دیا جائے گا اور یوں مستقبل میں ہر وہ راستہ جو آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کی طرف جاتا ہوگا بند ہوجائے گا
    اس پوری صورتحال پر بحث کرنے سے پہلے ایک بات سمجھنا ضروری ہے کہ حالات کا دھارا کبھی بھی بندوں کے ہاتھ میں نہیں رہا یہ ہمیشہ بندوں کے رب کے ہاتھ میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی اور حال بڑے بڑے عروج زوال کی جانب جاتے دکھائی دیتے ہیں بڑے بڑے سمجھدار لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور ان کی یہ غلطیاں ان کی پوری قوم کے زوال کا سبب بنتی ہے ایسا ہی کچھ نریندر مودی کے ساتھ بھی ہوا ہے بھارت کے گورباچوف مودی سے ایک ایسی غلطی ہوچکی ہے جو ابتدا میں کشمیر کی آزادی اور پھر بھارت کی بربادی کا سبب بننے والی ہے.
    کیا حالیہ دنیاوی تاریخ کو تھوڑا سا جاننے والا کوئی فرد انکار کرے گا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو بیٹھا تھا اقوام متحدہ جو اپنی قراردادوں کی رو سے اس مسئلہ کے حل کی ذمہ دار تھی اس مسئلہ کو ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینک چکی تھی کیا آرٹیکل 370 اور 35 اے سات لاکھ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر بہیمانہ ظلم میں رکاوٹ تھی یقیناً نہیں ۔۔۔
    یاد کریں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار مکہ کے ساتھ صلح حدیبیہ کا معاہدہ کیا تھا لگتا یوں تھا سارا معاہدہ کفار مکہ کے حق میں ہے لیکن یہی معاہدہ جزیرة العرب میں کفار کے زوال اور مسلمانوں کے عروج کا سبب بنا تھا اس زمانے میں قبیلے بنو خزاعہ اور بنو بکر بھی اسی علاقہ میں بستے تھے بنو خزاعہ مسلمانوں کا حلیف تھا تو بنو بکر کفار مکہ کا ۔ صلح حدیبیہ کی رو سے ان دونوں قبیلوں کی جنگ کی صورت میں مسلمانوں اور کفار مکہ پر لازم تھا کہ وہ اپنے حلیف کی مدد نہ کریں لیکن کفار مکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے حلیف بنو بکر کی مدد کی اور یوں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو موقع ملا کہ وہ دس ہزار صحابہ رضی اللہ عنہم کو لیکر آگے بڑھیں اور مکة المکرمہ سے کفر و شرک کی ہر علامت کو مٹادیں واللہ یہی صورتحال آج بھی ہے کل کے مشرکین مکہ کی طرح آج کے مشرکین ہند نے مدینہ ثانی پاکستان کو اسی طرح موقع فراہم کیا ہے کہ وہ بھی بتکدہ ہند پر اسی طرح چڑھائی کرے جس طرح کل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی.
    سقوط کشمیر کی بات کرتے پاکستانی دودھ کے جلے ہیں اس لئے چھاچھ کو بھی پھونک پھونک کر پیتے ہیں ان کے ذہنوں میں آج بھی سقوط مشرقی پاکستان زندہ ہے اس لئے ان کے دل ڈرے ہوئے ہیں.
    لیکن یہاں سمجھنا چاہئے مشرقی پاکستان ابتدا سے پاکستان کا حصہ تھا وہاں پاکستان کی حکومت پاکستان کا انتظام تھا پاکستانی فوج مشرقی پاکستان کی حفاظت پر مامور تھی اور جب بھارتی حکومت نے سازشوں کے جال بچھا کر اسلام اور پاکستانیت کو پیچھے کیا لسانیت و علاقائیت کو فروغ دیا تو اس طرح کے رخنے ہمارے اور مشرقی پاکستان کے بیچ پیدا ہوئے جہاں سے دشمن کو ہمارے بیچ سرائیت کرنے کا موقع ملا اور اس نے ہمارے بیچ نفرتیں پیدا کرکے ہمیں ٹکڑوں میں بانٹ دیا لیکن کشمیر کی صورتحال مختلف ہے یہاں تقسیم ہند کے وقت سے ہندوستان کی فوج اور ہندوستان کا انتظام موجود ہے کل یہ فوج سات لاکھ تھی آج کچھ اضافے کے ساتھ سات لاکھ اڑتیس ہزار ہوگئی ہے آرٹیکل 370 کو نہ پہلے کسی نے مانا تھا ( پاکستان ، حریت کانفرنس ، کشمیری مجاہدین ) نہ آج کوئی تسلیم کر رہا ہے
    یاد کیجئے کچھ دن قبل بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ہی قائم کردہ کٹھ پتلی حکومت کو ختم کرکے گورنر راج لگایا تھا وجہ صرف ایک سیاسی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو روکنے میں ناکام ہوچکی تھی اب گورنر راج سے اگلا قدم اٹھایا ہے تو اس کی وجہ بھی بنیادی طور پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کے سامنے بھارت کا اعتراف شکست ہے
    کیا اس حقیقت سے آج کوئی بھی باشعور فرد انکار کرسکتا ہے کہ مودی کے اس اقدام سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کی نظروں میں زندہ ہوگیا ہے اقوام متحدہ کب کا مسئلہ کشمیر کو دفن کر چکی تھی لیکن آج چون سال بعد کشمیر پھر سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آ چکا ہے کیفیت یہ ہے کہ سارا انٹرنیشنل میڈیا میں بھارت پر تھو تھو کی جارہی ہے یورپی پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ امریکی اراکین کانگریس سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں میں کھلے عام بھارت پر تنقید ہورہی ہے بھارت جو بڑے فخر یہ انداز میں اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا تھا آج پوری دنیا میں ایک فاشسٹ ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے بھارتی سنگھ پریوار کی انتہا پسندی کی داستانیں ساری دنیا میں زبان زد عام ہیں عرصہ دراز بعد دنیا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی سفارت کاری کا جارحانہ رخ دیکھا ہے.
    اس پوری صورتحال میں ایک سوال جو کانٹے کی طرح پاکستانیوں کے دلوں میں کھٹکتا ہے وہ یہ ہے کہ کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد دیکھنے کے باوجود دیگر مسلم ممالک کا طرزعمل کیا ہے وہ پاکستان کے ساتھ آکر کیوں نہیں کھڑے ہوتے اس کا سب سے آسان جواب یہ ہے کہ آج دنیا میں تمام ممالک سب سے پہلے اپنا مفاد دیکھتے ہیں پھر کسی اور کا یہی وجہ ہے کہ مفادات کی ڈور میں بندھے مسلم ممالک بالعموم اور عرب ممالک بالخصوص مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے سے قاصر ہیں اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ جو غور طلب ہے وہ یہ ہے کہ اپنے تحفظ کیلئے دنیا سے بھیک مانگتے ان ممالک میں سے کون سا ملک ایسا ہے جو پاکستان کی خاطر خواہ مدد کرنے کے قابل ہے مشرق وسطی میں ایک چھوٹے سے رقبہ اور قلیل آبادی کا حامل ملک اسرائیل ان تمام ممالک کے سینے پر چڑھ کر انہیں رگیدتا دکھائی دیتا ہے پھر بھلا کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ آکر پاکستان کا دفاع کرنا شروع کردیں ان تمام ممالک میں سب سے بری صورتحال متحدہ عرب امارات کی ہے جس نے عین اس وقت کہ جب پاکستان بھارت کے بیچ طبل جنگ بجنے کو ہے بھارتی دہشتگرد وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے پاس بلا کر اپنے سب سے بڑے سول ایوارڈ نواز دیا امارات کے اس عمل کو پاکستانیوں نے اپنے ساتھ کھلی دشمنی سے تعبیر کیا اور عوامی سطح پر اس حوالہ سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے.
    بہت سارے لوگ جو اس کیفیت میں پاکستان کے امت کیلئے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان سے ایک سوال تو بنتا ہے کہ وہ ملک جس نے اپنی معیشت کی بنیاد ہی بدکاری پر رکھی ہو ساری دنیا کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے ہر طرح کے برائی کے اڈے اپنی سرزمین پر بنائے ہوں جن کی زندگی کا واحد مقصد کسی بھی طرح کا حربہ اور طریقہ اپنا کر اپنی عیاشی کو تحفظ دینا ہو وہ کیسے امت کیلئے کوئی تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے.
    یاد رکھیں پاکستان وہ ملک ہے جس نے اپنی ابتدا سے اپنے لئے کٹھن راستے کا انتخاب کیا ایک طرف عین مسلم ممالک کے بیچ ایک ناجائز ریاست اسرائیل قائم کی جارہی تھی اور وہ اف تک نہ کر سکے تھے تو دوسری طرف اپنے قیام کے ابتدائی مہینوں میں ہی کمزور ترین پاکستان کشمیر کے محاذ پر اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو للکار رہا تھا ایسے وقت میں کہ جب کشمیر میں بھارت نے اپنی فوجیں داخل کی تھیں اور پاکستان کی افواج کا انگریز کمانڈر جنرل گریسی کسی بھی قسم کے اقدام سے گریزاں تھا تو اسٹیٹ پالیسی کے طور پر قائداعظم محمد علی جناح نے جہاد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کا ایک بڑا حصہ آزاد کروایا تھا وہ نہرو جو کل پاکستان کو ایک کمزور ریاست قرار دیتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ پاکستان شبنم کے قطروں کی مانند ہے جو سورج کی پہلی کرنوں کے ساتھ ہوا میں تحلیل ہوجائے گا آج اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر جنگ بندی کی دہائیاں دے رہا تھا.
    یہ پاکستان تھا کہ جس ستمبر 1965 میں اپنے سے کئی گنا عددی اور عسکری قوت رکھنے والے ملک کے دانت کھٹے کیے تھے یہ ٹھیک ہے کہ ہم نے انیس سو اکہتر میں اپنا ایک بازو گنوایا لیکن اس کی بھی وجہ ہندوستان کی بہادری نہیں ہمارا باہمی انتشار تھا لیکن ہم نے ہتھیار نہین ڈالے اور اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی کوشش کرتے رہے دشمن کی ساز شوں کے جال میں پھنس کر زخم زخم ہونے والے پاکستان نے اپنے زخموں سے اٹھنے والی ٹیسوں کو اپنا ہتھیار بنایا تھا اور مستقبل میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے مقابلہ کی تیاری کرتے ہوئے ایٹم بم بنانے جیسے عظیم کارنامے کو سرانجام دیا تھا.
    ایسے وقت میں کہ جب دوسرے اسلامی ممالک اپنے اپنے ملکوں میں عیاشی کے اڈے کھول رہے تھے بڑی بڑی اونچی عمارتیں بنانے میں مصروف تھے پاکستان دنیا کا بہترین میزائل سسٹم تشکیل دے رہا تھا پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک تھا جو دفاعی خود کفالت کی منزل کے حصول کیلئے محنت کرتے ہوئے لڑاکا طیارے جدید ٹینک بکتر بند اور دیگر اسلحہ تیار کررہا تھا.
    یہ پاکستان ہی تھا کہ جس نے سرخ ریچھ سوویت یونین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارا تھا ایسے وقت میں جب دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں روس کی خوف سے کانپ رہی تھی پاکستان نے افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں اسے شکست فاش دیکر کتنی مسلم اور غیر مسلم ریاستوں کی آزادی کا سامان کیا تھا.
    نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکہ کی آمد کے بعد ساری دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ پاکستان ختم ہونے کو ہے یہ پاکستان تھا کہ جس نے بظاہر اپنی مستقل حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے یوٹرن لیکر امریکہ سے تعاون کا فیصلہ کیا تھا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ صرف اپنی صفیں درست کرنے کیلئے تھا ہر گزرتا دن افغانستان میں امریکہ کیلئے مشکلات میں اضافے کا باعث تھا امریکہ کے ساتھ افغانستان کی سرزمین پر اترنے والے اتحادی ایک ایک کرکے گھر دوڑ رہے تھے جبکہ سپر پاور امریکہ اپنی سپرپاوری بچانے کیلئے میدان میں کھڑا ہونے پر مجبور تھا لیکن مسلسل گرنے والی لاشوں اور اخراجات کے بھاری بھرکم بوجھ نے امریکی سپرپاور کو بھی آخرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اس جنگ کو جیتنے والے بظاہر افغان طالبان تھے لیکن جن کے ساتھ بیتی تھی وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ اس جنگ میں ان کا اصل حریف کون تھا فاکس نیوز کو دیا گیا امریکی جنرل ڈیمپسی کا انٹرویو سننے کے قابل ہے جس میں امریکی سورما سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے عراق اور شام میں داعش کو شکست دیدی لیکن افغانستان میں آپ خود شکست کھا رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے امریکی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا اس کا جواب صرف ایک لفظ ہے پاکستان ۔۔۔۔
    پھر اس نے بیان کرنا شروع کیا کہ امریکیوں کی افغانستان میں آمد کے ساتھ ہی کیسے پاکستان نے مزاحمت کاروں کو منظم کرنا شروع کیا انہیں اپنے پاس پناہ دی انہیں سہولیات فراہم کیں اور پوری جنگ ان کے ساتھ مل کر لڑی.
    کیا خیال مسلم ممالک میں کوئی دوسرا ملک ہے جو دنیا کی دو بڑی سپر پاورز کے خلاف مزاحمت کی ایسی تاریخ رکھتا ہو.
    یاد رکھیں پاکستان وہ ملک ہے جس نے کشمیر کو ہمیشہ اپنی شہہ رگ قرار دیا ہے بھارت سے ہونے والی سارے جنگوں کا سبب بھی کشمیر ہی ہے آج بھی پاکستان پوری طرح سے کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے پاکستان کے اسی کردار کے سبب کسی نہ کسی طرح جاری رہنے والی تحریک آزادی کشمیر آج اپنے بام عروج ہر پہنچ چکی ہے اور کیفیت یہ ہے کہ بھارت کو اپنی حمایت کیلئے کشمیر سے ایک قابل ذکر شخص میسر نہیں ہے جس دو قومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبونے کا دعوی بھارت کی جانب سے بڑے فخریہ انداز میں کیا جاتا ہے آج پوری آب و تاب سے دوبارہ افق دنیا پر نمودار ہوچکا ہے فاروق عبداللہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے سکہ بند بھارت نواز بھی آج اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ ان سے بھارت کو سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی وہ کہہ رہے ہیں ہم غلط تھے اور محمد علی جناح درست ۔۔۔۔
    معزز قارئین یقین رکھیں آزادی کشمیر کی منزل قریب تر ہے اپنے حوصلوں کو بلند اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھئے آج کی صورتحال میں دشمن کا سب سے کاری وار وہ پروپیگنڈہ ہے جو وہ پاکستان عوام اور افواج کے بیچ غلط فہمیاں پھیلانے کیلئے کرتا ہے ایسے منفی پروپیگنڈہ سے خود بچنا بھی ضروری ہے تو دیگر پاکستانیوں کو بچانا بھی ضروری ہے اس لئے ہمہ وقت چوکنا اور چوکس رہئے جان لیجئے اس وقت پاکستان میں فرقہ واریت لسانیت علاقائیت سمیت انتشار کی کوئی بھی بات کرنے والا شخص ملک و ملت کا دشمن ہے دوست نہیں ۔۔۔
    اللہ رب العزت نے پاکستان کو آج بھرپور دفاعی صلاحیتوں سے نوازا ہے بہت جلد وطن عزیز اپنے معاشی مسائل سے بھی باہر نکل آئے گا اور یہ وہ وقت ہوگا کہ جب پاکستان قائد ہوگا اور ساری دنیا کے مسلمان اس کے پیچھے چلتے ہوئے اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ حاصل کریں گے اسی لئے
    پاکستان سے محبت کیجئے
    پاکستان کی حفاظت کیجئے
    اسلام زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد

  • مسئلہ کشمیر اور مہندر سنگھ دھونی ۔۔۔ محمد فہد شیروانی

    مسئلہ کشمیر اور مہندر سنگھ دھونی ۔۔۔ محمد فہد شیروانی

    ہاتھ میں موجود کرکٹ کے بلے کو گن سے تبدیل کرنے والے مہندر سنگھ دھونی نے جولائی 2019 میں انڈین آرمی کو بطور لیفٹیننٹ کرنل جوائن کیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی بطور آرمی آفیسر پہلی ڈیوٹی کشمیر میں لگائی گئی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب سے دھونی نے کشمیر میں انڈین آرمی کو جوائن کیا ہے تب سے خطہ کشمیر میں انڈین آرمی کی جارحانہ کاروائیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔
    مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ انڈیا نے کشمیر کی وادی میں 28 ہزار مزید انڈین فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔انڈیا نے ائر فورس کو الرٹ کردیا ہے۔ انڈین نیوی کی نقل و حرکت سمندروں میں بڑھا دی گئی ہے۔کشمیر میں لوکل پولیس سے انتظام لے کر انڈین آرمی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس سمیت دیگر ایسی جگہوں پرانڈین فوج آکر بیٹھ گئی ہے۔ انڈین آرمی کو چار ماہ کا راشن جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کشمیر میں لوگوں نے خوراک سٹاک کرنی شروع کر دی ہے۔ان کے نیتجے میں آنے والے دنوں میں کشمیر میں خوفناک خونریزی کے امکانات ہیں جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔۔انڈین آرمی نے کشمیر میں جاری ظالمانہ کاروائیوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ حال میں انڈیا کی بزدل فوج نے نہتے کشمیری شہریوں پر خوفناک کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے جس سے شدید جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انڈین فوج نے کشمیر میں موجود تمام غیرملکی سیاحوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم بھی دے دیا ہے جس کے باعث جنت نظیر وادی کشمیر میں موجود سیاح تیزی سے اپنے ممالک واپسی کا رخ کر رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ انڈین فوج نے کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے جس سے خطے میں اور بالخصوص کشمیری شہریوں میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے
    مہندر سنگھ دھونی کی کشمیر میں تعیناتی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔ ان کو تعینات کرنے کے بعد انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیوں میں کیا گیا اضافہ کہیں کوئی پیغام تو نہیں ہے؟ ان کاروائیوں سے انڈیا کے مجرمانہ عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی کشمیر جیسے متنازعہ علاقے میں تعیناتی کہیں اپنے کھلاڑیوں میں تشدد اور شدت پسندی کو اجاگر کرنا تو نہیں ہے؟ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی تعیناتی کی بعد کشمیر یوں پر ڈھائے جانے مظالم کے بارے میں اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی مظلوم و معصوم نہتے کشمیریوں پر کی جانے والی ان بزدلانہ ظالمانہ کاروائیوں میں اپنی آرمی کے ساتھ ہے۔
    عالمی سطح پر دنیا اس وقت جن خطرات کا سامنا کر رہی ہے ان میں سب سے بڑا خطرہ امن کو ہے اور بلاشبہ کشمیر کا امن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تقسیم ہند کے وقت برطانوی سامراج کی جانب سے پیدا کئے گئے اس مسئلے پر انڈیا اور پاکستان کے مابین تین جنگیں ہو چکی ہیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر اس وقت پھر جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایٹمی اور جوہری طاقت رکھنے والی دونوں قوتوں میں اگر خدانخواستہ جنگ ہوگئی تو یہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے امن کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ جنگی جنون میں مبتلا انڈیا حالات کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے نہ صرف کشمیر میں فوج اور مظالم بڑھا رہا ہے بلکہ کھلے عام پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی ہورہا ہے۔ بارڈر لائن ہر بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ اور بمباری سے اب تک نہ صرف درجنوں پاکستانی شہری شہید ہو چکے ہیں بلکہ ہزاروں انڈین فوجی بھی جہنم کی راہ دیکھ چکے ہیں۔
    ایک کروڑ کی آبادی اور 84 ہزار مربع میل پر مشتمل کشمیر پاکستان کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر بہنے والے تمام دریا کشمیر کی وادی سے ہی نکل کر پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ کشمیر کے مسلمان پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں جس کا مطالبہ کشمیری عوام اور لیڈران بارہا کر چکے ہیں۔ جبکہ انڈیا اپنی اذلی بے حسی اور ڈھٹائی سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہ صرف تسلیم کرنے سے انکاری ہے بلکہ یہ مطالبہ کرنے والے کشمیری رہنماؤں کو وقتا فوقتا پابندی اور ظلم کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔
    پاکستان کے نام میں موجود "ک” کا حرف کشمیر سے منسوب کیا گیا تھا۔ مذہبی و خونی رشتوں، تجارتی تعلق، آبی و جغرافیائی حیثیت کی بناء پر ہر لحاظ سے کشمیر پاکستان کا حصہ بنتا ہے۔ بدقسمتی سے ریڈ کلف ایوارڈ کے وقت انگریزوں اور ہندوؤں کے باہم گٹھ جوڑ نے کشمیر کو پاکستان سے ملحق کرنے کے بجائے ایک سازش کے تحت اسے متنازعہ بنادیا۔ اقوام متحدہ کی بارہا کوششوں کے باوجود انڈیا کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے ہمیشہ پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کسی حد تک سیریس دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان نے امریکی صدر کے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی آفر کو نہ صرف قبول کیا ہے بلکہ سراہا بھی ہے جبکہ انڈیا اس سے پیچھے ہٹتا دکھائی دے رہا ہے۔
    کشمیر میں اپنی تعیناتی پر خوش مہندر سنگھ دھونی کشمیریوں کے لئے دکھ اور تکلیف کا باعث بن چکے ہیں کیونکہ ان کی آمد کے بعد سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان سے امن اور محبت کے پیام و پیغام کی جو توقع کی جارہی تھی وہ اس کے بالکل برعکس ثابت ہوئے ہیں۔