Baaghi TV

Tag: مسافر آف لوڈ

  • جعلی دستاویزات  پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر آف لوڈ

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر آف لوڈ

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش کے مطابق ملزمان کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے پاکستان میں ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز، پاسپورٹ حاصل کیے۔

    سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    پیمرا میں مالی کرپشن،عہدے کا ناجائز استعمال،دو ملازمین برطرف

  • ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

    کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیاجبکہ مختلف ممالک کی طرف سے 107پاکستانی شہریوں کو مختلف وجوہات پر ملک بدر کر دیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپیکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ رقم نہ ہونے پر روکا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا، ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ ہوئے۔عمریکی10 مسافروں کو ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4 مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک ویزے پر عمان جانے والی2 مسافروں کو مناسب دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق ورک ویزے پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، ٹورزم ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزے پر ملائشیا جاتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا،صومالیہ جانیوالیمسافر اور بحرین جاتیہوئیایک خاتون کو بھی سفر سے روک دیا گیا، سری لنکا، یوگینڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔دوسری جانب امریکا، بیلجیم، سعودیہ سمیت 12 ممالک سے مزید 107 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے۔منشیات اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے الزامات میں کراچی پہنچنے پر 14 ڈی پورٹیز گرفتار کیے گئے۔امریکا اور بیلجیم سے دو دو عمان سے 13 پاکستانی بے دخل کئے گئے، سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت 13 پاکستانی شہری ڈی پورٹ ہوئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق سے 12، قطر اور قبرص سے دو دو پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔قطر، سینیگال، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک پاکستانی، متحدہ عرب امارات سے مختلف پروازوں سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔امارات سے 11 پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے، گرفتار پاکستانیوں کو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد پاکستان بھیجا گیا جبکہ امارات میں دو پاکستانیوں پر جعلی کرنسی پھیلانے کا الزام بھی ہے۔

    سال 2024 گرم ترین سال ریکارڈ کیے جانے کی تصدیق

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

    پاکستان نے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے

    گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ بیورو آفس میں منائی گئی