اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زکوٰۃ کے مستحقین کو ان کا حق ڈیجیٹل ذریعے سے ادا کیا جائے گا- اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا- رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ ڈیجیٹل ذریعے سے ادا ہوگی- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی کی کاوشوں سے نادرا اور زکوٰۃ کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے 20 ہزار 8 سو 20 مستحقین کو زکوٰۃ بائیو میٹرک کے ذریعے ادا کی جائے گی – ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے اور اس سے حق داروں کو حق ملے گا اور اس نظام میں جعلسازی ختم کرنے میں مدد ملے گی – انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ مستحقین کو ادائیگی سے قبل ان کی مکمل ویریفیکیشن بھی کی جائے گی- نادرا اور اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے مابین معاہدے کے موقع پر زکوٰۃ کمیٹی کے ضلعی چئیرمین سید تجمل حسین اور نادرا کے ڈائریکٹر پروڈکشن کے علاوہ ای سہولت کے نمائندے بھی موجود تھے
Tag: مستحقین

گورنر پنجاب کی جانب سے کورونا وار ہیروز کی حوصلہ افزائی۔
گورنر ہاوس میں 17 مزید والنٹیرز کو تعریفی اسناد دی گئی۔ ڈاکڑ امجد ثاقب اور بیگم پروین سرور کی بھی شرکت۔
گورنر پنجاب کی جانب سے کورونا وار ہیروز کی حوصلہ افزائی۔ pic.twitter.com/oSmrHFGkJm
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 21, 2020
نسانیت کی خدمت کم یا زیادہ نہیں ہوتی اس کے لیے جزبہ کی ضرورت ہے۔ ہماری نوجوان نسل سب سے زیادہ خدمت خلق کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے۔ اب تک دس لاک مستحق گھرانوں میں راشن پہنچا دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ کو جتنا ہو سکا مستحقین کی مدد کے لیے بڑھائیں گے۔ نوجوان نسل اس قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹورک کی کامیابی کے پیچھے نوجوان والنٹیرز کی فورس کی محنت ہے۔ گورنر پنجاب

