Baaghi TV

Tag: مستعفی

  • پمز اسپتال کے میڈیکل آفیسر ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق احتجاجا مستعفی

    پمز اسپتال کے میڈیکل آفیسر ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق احتجاجا مستعفی

    اسلام آباد:پمز اسپتال کے میڈیکل آفیسر ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق احتجاجا مستعفی ،اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل آفیسرز ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر طارق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پمز کو بھیجوا دیا۔

    ڈاکٹر طارق کے مطابق پمز میں سیاسی مداخلت پر ایم او وارڈن سے مستعفی ہو رہا ہوں،ہوسٹل کے معاملات میں سیاسی مداخلت پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ہوسٹل کی صفائی ستھرائی،سیکیورٹی کیمروں کی منظوری،فرنیچرسمیت دیگرسامان کی خریداری میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر طارق نے اپنے تحریری خط میں لکھا کہ تحریک انصاف سیاسی ونگ کے صدراور دیگر ممبر ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں،انہوں نے الگ الگ کمرے رکھے ہوئے ہیں،کئی مستحق گریجویٹ انٹرنیزکمروں کے بغیر رہ رہے ہیں،سیاسی جماعت کے ونگ نے نوٹس بھیجنے پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔

    ڈاکٹر طارق کے مطابق میری کردار کشی کیلئے جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں،میں ان الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

    یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے مذکورہ ایم او وارڈن ڈاکٹرطارق کے حوالے سے خبریں‌ آرہی تھیں‌ کہ وہ کرپشن اور دیگرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں

    دوسری طرف تحریک انصاف اسلام اباد کی طرف سے ڈاکٹرطارق کے الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے اورکہا ہے کہ ڈاکٹر طارق نے محض اپنی غلطیوں پرپردہ ڈالنے کی غرض سے اس معاملے کو سیاسی قرار دیا ہے لیکن جب تحقیقات ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ ذمہ دار کون ہے

  • پی ٹی آئی و دیگر جماعتوںکے  عہدیدارکی مستعفی ہوکر  آخر کس پارٹی میں شمولیت اختیار۔

    پی ٹی آئی و دیگر جماعتوںکے عہدیدارکی مستعفی ہوکر  آخر کس پارٹی میں شمولیت اختیار۔

    پشاور( پ ر ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے قیادت میں جہانگیر پورہ کوچہ رسالدار میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا شمولیتی تقریب میں سرور حسین نے اے این پی سے جبکہ سردار عمران قزلباش اور سردار جان گل نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی شمولیتی تقریب میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اعظم آفریدی، صوبائی نائب صدر ایوب شاہ،پشاور سٹی صدر ذوالفقار افغانی، جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان، سینئر نائب صدر رفعت الله، خواتين ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی، سید طاہر عباس، وارڈ چیئرمین ریاض قریشی، جنرل سیکرٹری حاجی افتخار احمد، عقیل مہدی، اور دیگر عہدےداروں نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے تقرسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلزپارٹی کی مقبولیت دن با دن بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عوام کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو دیکھتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ اور پشاور سٹی کے رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور مبارکباد پیش کی۔