Baaghi TV

Tag: مستقل جنگ بندی

  • اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔ اقوام متحدہ اور شراکت دار ادارے غزہ میں پانی، طبی امداد اور پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ انسانی امدادی کارکنوں کو محفوظ اور مستقل رسائی دی جائے اور غزہ کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانا ہوگی اور مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی ناقابلِ برداشت انسانی قیمت کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    گوگل کا پاکستانی طلبا کو مفت جیمینائی اے آئی پرو پلان دینے کا اعلان

  • مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات

    مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں حماس نے مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا سمیت متعدد مطالبات پیش کیے ہیں۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے مذاکرات کے دوران اپنی بنیادی شرائط کی تفصیلات جاری کر دیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ وفد ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے۔فوزی برہوم کے مطابق حماس کے اہم مطالبات میں شامل ہیں جن میں مستقل اور جامع جنگ بندی،اسرائیلی افواج کا غزہ کے تمام علاقوں سے مکمل انخلا،انسانی و امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی،بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی،غزہ کی تعمیر نو کا فوری آغاز، جو ایک فلسطینی قومی ٹیکنوکریٹس ادارے کی نگرانی میں ہو اور قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ شامل ہیں.

    حماس کے ترجمان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ موجودہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ ماضی کے تمام مراحل کو بھی جان بوجھ کر سبوتاژ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وحشیانہ فوجی طاقت، لامحدود حمایت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں امریکی شراکت داری کے باوجود اسرائیل جھوٹی فتح کی تصویر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

    نیشنل پریس کلب حملہ،جوائنٹ کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے

    تجارت اور سرمایہ کاری،سعودی کاروباری وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کر رہی ہیں، رانا ثنااللہ

  • حماس کا جنگ بندی معاہدے  پرجواب ، غزہ سے مکمل انخلا اور مستقل سیز فائر کا مطالبہ

    حماس کا جنگ بندی معاہدے پرجواب ، غزہ سے مکمل انخلا اور مستقل سیز فائر کا مطالبہ

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی جنگ بندی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب ثالثوں کے ذریعے جمع کرا دیا ہے، جس میں غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ شامل ہے۔

    رائٹرز کے مطابق، حماس نے یہ جواب امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی پیش کردہ تجویز پر دیا۔ حماس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت وہ 10 زندہ یرغمالی اور 10 لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی، جبکہ اسرائیل متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ایک فلسطینی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ حماس نے تجاویز میں چند ترامیم کی خواہش ظاہر کی ہے، لیکن مجموعی طور پر اس کا جواب مثبت تھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تجویز کا مقصد مستقل سیز فائر، غزہ سے صہیونی افواج کا مکمل انخلا، اور متاثرہ فلسطینیوں کے لیے امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ جواب طویل مشاورت کے بعد دیا گیا ہے، تاہم کسی تبدیلی یا ترمیم کا ذکر نہیں کیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا، اگرچہ اسرائیلی میڈیا نے قبل ازیں رپورٹ کیا تھا کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یرغمالیوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ اسرائیل اس تجویز کو قبول کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل غزہ سے تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے ہتھیار ڈالنے، اور تنظیم کے عسکری و سیاسی کردار کے خاتمے پر مصر ہے، جبکہ حماس ان شرائط کو مسترد کر چکی ہے۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور غزہ کی پٹی شدید تباہی کا شکار ہے۔

    ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

    وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

  • غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    غزہ میں فریق قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور فریقین نے مستقل جنگ بندی کی امید پر معاہدے کیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے معاہدے میں 6 ہفتوں کی ابتدائی جنگ بندی کا خاکہ پیش کیا تھا، اس کے تحت وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور شمالی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی شامل ہے۔معاہدے کے تحت حماس تمام خواتین (فوجی اور عام شہری) بچوں، اور 50 سال سے زیادہ عمر کے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔معاہدے کے تحت غزہ میں ہر روز انسانی امداد کے 600 ٹرکس کی اجازت دی جائے گی، ان میں سے 50 ایندھن لے کر جائیں گے اور 300 ٹرک شمال کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

    معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر یرغمال شہری کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور ہر اسرائیلی خاتون فوجی کی رہائی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔حماس 6 ہفتوں کے دوران یرغمالیوں کو رہا کرے گی، اس دوران ہر ہفتے 3 یرغمالی رہا کیا جائیں گے اور بچ جانے والی یرغمالی اس مدت کے اختتام سے پہلے چھوڑ دیے جائیں گے۔تمام زندہ یرغمالیوں کو پہلے رہا کیا جائے گا اور اس کے بعد مردہ یرغمالیوں کی باقیات حوالے کردی جائیں گی۔معاہدے پر عمل درآمد کی ضمانت قطر، مصر اور امریکا دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ غزہ معاہدے کے حوالے سے گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ سب کچھ گنوانے کے بعد ماضی کا قصہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے خاتمے کے بعد ایران کی اہم سپلائی لائن تباہ ہوگئی، خطے میں امن، استحکام کے لیے ایران کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مہر لگانا حماس پر منحصر ہے جب کہ حتمی تجویز قطر میں مذاکرات کی میز پر ہے، گیند اب حماس کے کورٹ میں ہے۔

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    حماس نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی