Baaghi TV

Tag: مسجد اقصیٰ

  • پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کی  مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر  کے داخلے کی شدید مذمت

    پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے داخلے کی شدید مذمت

    پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر Itamar Ben-Gvir کے داخلے کی شدید مذمت کی ہے ۔

    گزشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے مسجد کے احاطے میں فوجیوں کے ساتھ داخل ہو کر اس کے صحنوں کا دورہ کیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی آباد کاروں کیلئے کھولنے کا معاملہ زیرِ غور ہے اسرائیلی پولیس نے بین گویر اور اُن کے ساتھ 150 اسرائیلیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے دیا۔

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام مسجد کی حرمت اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

    دوسری جانب ترکیہ، قطر اور اردن نے بھی اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،فلسطینی اداروں کی جانب سے اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی ہے، القدس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشن نے کہا کہ یہ منصوبہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کے منصوبے کو تقویت دیتا ہے، یہ جنگ کا استعمال مسجد اقصیٰ کو ایک مشترکہ یہودی مقدس مقام میں تبدیل کرنے کے لیے ہے اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے بین گویر کو مسجد کے امور پر موثر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

  • اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کیلئے صرف 10 ہزار نمازیوں کی اجازت

    اسرائیل کی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کیلئے صرف 10 ہزار نمازیوں کی اجازت

    اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی نمازیوں کے لیے جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد الاقصیٰ میں حاضری محدود کرتے ہوئے تعداد 10 ہزار مقرر کر دی ہے یہ پابندیاں رمضان المبارک کے آغاز پر نافذ کی گئی ہیں۔

    اسرائیلی ادارے کوگات کے بیان کے مطابق صرف وہی فلسطینی نمازی داخل ہو سکیں گے جو پیشگی خصوصی اجازت نامہ حاصل کریں گے مردوں کے لیے کم از کم عمر 55 سال، خواتین کے لیے 50 سال جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی، یہ پابندیاں صرف مقبو ضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر لاگو ہوں گی، جسے اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد اپنے قبضے میں لیا تھا تمام اجازت نامے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوں گے اور واپسی پر ڈیجیٹل اندراج بھی لازم ہوگا۔

    دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو احاطہ مسجد سے گرفتار کر لیا فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتاری کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امام کی گرفتاری اور نمازیوں پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد کے امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

  • اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

    اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اتوار کے روز سیکڑوں آبادکاروں کی قیادت کرتے ہوئے یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز مارچ اور بڑے پیمانے پر دراندازی کی، جو یہودی مذہبی موقع ’تشعہ بے آو‘ کے موقع پر کی گئی۔

    یروشلم کی اسلامی اوقاف نے بتایا کہ صبح کے وقت کم از کم ایک ہزار 251 غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں، گانے گائے اور رقص کیا، یہ سب کچھ اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں ہوا،شرکا میں لیکوڈ پارٹی کے رکنِ پارلیمان امیت ہالےوی بھی شامل تھے، جو بن گویر کے ساتھ اس اقدام میں شریک تھے، جسے فلسطینی حکام نے سیاسی و مذہبی اشتعال انگیزی میں غیر معمولی اضافہ قرار دیا ہے۔

    یروشلم گورنریٹ نے اس منظم، بڑے پیمانے پر دراندازی کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے اسے مسجد اقصیٰ کی حرمت اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی منظم خلاف ورزی قرار دیااس دراندازی کے دوران مسلمان نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر حملے بھی کیے گئے۔

    بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہیکل کا پہاڑ یہودیوں کے لیے ہے، اور ہم ہمیشہ یہاں رہیں گے، اس بیان کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہےیہ دراندازی بن گویر کی جانب سے آدھی رات کے بعد پرانے یروشلم میں ایک اور غیر قانونی آبادکار مارچ کی قیادت کے چند گھنٹوں بعد ہوئی۔

    یہ تمام سرگرمیاں انتہا پسند ٹیمپل ماؤنٹ گروپوں کی طرف سے منظم کی گئی تھیں، جنہوں نے اتوار کے روز ’تشعہ بے آؤ‘ کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر داخلے کی کال دی تھی، جسے وہ ’ہیکل کی تباہی کی سالگرہ‘ قرار دیتے ہیں،یروشلم گورنریٹ نے اس سال کے ’تشعہ بے آؤ‘ کو مسجد اقصیٰ کے لیے سب سے خطرناک دنوں میں سے ایک قرار دیا، کیوں کہ ان گروپوں نے 3 اگست کو سب سے بڑے دراندازی کے دن کے طور پر منانے کی منصوبہ بندی کی تھی،بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی آبادکار گروپوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ان کوششوں کو مزید جرات دے رہی ہے، جو مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی نیت رکھتی ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

    اسرائیلی فوج نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو نکال دیا۔

    فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی سرپرستی میں اسرائیلی فوج نے جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے مسجد پر دھاوا بول دیا،حملے کے بعد تمام نمازیوں کو زبردستی باہر نکال کر مسجد اقصٰی کے داخلی راستے بند کرکے فلسطینیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔

    بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے دورے کے دوران بن گویر کے ہمراہ اسرائیلی پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی تھے، جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوران مسجد کے ارد گرد تقریباً سو سکیورٹی اہل کار تعینات کئے گئے تھے۔

    ایران جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اگلے حملے مزید وحشیانہ ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

  • پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

    پاکستان نے اسرائیلی قابض قوتوں اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں اور اسرائیل کی جانب سے اسکول پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ان اشتعال انگیز حرکات کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدامات ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔پاکستان مقدس مقامات کی حرمت اور ان کی تاریخی شناخت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینی شہریوں پر جاری حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ اسکول پر حملہ، جہاں بے گھر خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی، اسرائیلی ظلم و بربریت کی ایک اور واضح مثال ہے۔ حملے کے بعد سامنے آنے والی دلخراش تصاویر، جن میں درجنوں افراد خاص طور پر بچے شہید ہوئے، عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔ ان حملوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے اور اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر شامل رکھتی ہو۔

    یوم تکبیر۔۔۔ تجدید عہد کا دن ،تحریرڈاکٹر حافظ مسعودعبدالرشید اظہر

    ‏اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی سے متعل بل کو مسترد کر دیا،

    بلوچستان سے بڑا بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

  • اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان،سعودی عرب کا ردعمل

    اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان،سعودی عرب کا ردعمل

    اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی اتما بن گویر نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کیا ہے

    اسرائیلی انتہاپسند وزیر نے یہ اعلان کر کے گزشتہ برس اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ کو مزید ہوا دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اتمار بن گویر نے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بنا سکے تو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے، اس مقدس جگہ پر اسرائیلی جھنڈا بھی لگاؤں گا،

    دسمبر 2022 میں قومی سلامتی کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اتمار بن گویر 6 بار مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا دورہ کر چکے ہیں،مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا کنٹرول ظاہری طور پر اردن کے پاس ہے تاہم حقیقی طور پر کمپاؤنڈ میں داخلے کی اجازت کا کنٹرول اسرائیلی فورسز نے سنبھال رکھا ہے،اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں عبادت کی اجازت ہونی چاہیے، جب عرب اپنی مرضی سے جہاں چاہیں عبادت کر سکتے ہیں تو یہودیوں کو بھی اپنی مرضی سے عبادت کی اجازت ہونی چاہیے،صیہونی ریاست کی موجودہ پالیسی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ یہودی ماؤنٹ ٹیمپل میں جاکر عبادت کریں۔

    اسرائیلی وزیر کئی بار مسجد اقصیٰ میں جا کر بے حرمتی کر چکے ہیں،خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق،اتمار بین گویراور 2,250 دیگر اسرائیلی یہودی ترانے گاتے ہوئے مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے، اس دوران اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد اتمار بین گویر کے ساتھ تھی،مسجد الاقصیٰ کے متولی نے کہا کہ وزیر بن گویر مسجد میں جمود برقرار رکھنے کے بجائے یہودیت کی مہم چلا رہے تھے۔ وہ مسجد اقصیٰ کے اندر کی صورتحال کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بولنے کا حق نہیں ہے۔

    مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں، مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام اور فلسطینیوں کی شناخت ہے، یہودی اسے پہلا اور دوسرا ٹیمپل تصور کرتے ہیں جسے 70 قبل مسیح میں رومیوں نے تباہ کر دیا تھا،اسرائیلی حکام کی جانب سے دہائیوں سے بنائے گئے قوانین کے تحت یہودی اور دیگر غیر مسلم مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں مخصوص اوقات میں جا سکتے ہیں تاہم انہیں وہاں کسی قسم کی عبادت کرنے یا کوئی بھی مذہبی نشان دکھانے کی اجازت نہیں ہے،آرتھوڈوکس یہودیوں کی جانب سے بھی اتمار بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور نامور یہودی ربیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حرمت کی وجہ سے کسی بھی یہودی کا وہاں داخلہ ممنوع ہے،حالیہ کچھ برسوں میں اتمار بن گویر جیسے سخت گیر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی کئی بار بے حرمتی کی گئی اور اس دوران یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے،

    مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے،سعودی عرب
    مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت کی گئی ہے،سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان مسترد کرتے ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے، عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے، عالمی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

    یہودی وزیر کا بیان مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے،طاہر اشرفی
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمو د اشرفی نے بھی اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اتمار بِن گویر کا بیان پورے عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے،مسجدِ اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانے کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوامِ متحدہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہودی وزیر کا بیان مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے،عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر کے اس بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

  • عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

    عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری،فلسطینی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے

    دنیاکے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، ایسے میں فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    عید کے موقع پر بھی اسرائیلی مظالم میں کمی نہ آ ئی، مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِعیدالفطر ادا کی،فلسطینی شہریوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے بھی نمازِعید ادا کی،غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی آج خیموں میں عید منا رہے ہیں،گھر اسرائیلی بمباری سے مسمار ہو چکے، اسرائیلی مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے، تاہم فلسطینی شہریوں میں جذبہ اسلام زندہ ہے اور عید منا رہے ہیں،

    عید کے روز بھی اسرائیل بمباری سے باز نہ آ ریا، اسرائیلی فوج نے نصرت کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہیدہوگئے، غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھا رہے ہیں، گزشتہ روز بھی چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں، غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں 14500 بچے بھی شامل ہیں،

    رفح کے بچوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں،بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا، غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو،

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

    واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

  • دنیا اقتدار  اختیارات کی دوڑ میں ،مگر کون سمجھائے؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

    دنیا اقتدار اختیارات کی دوڑ میں ،مگر کون سمجھائے؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

    دنیا کی سیاسی تاریخ کا مطالعہ کریں۔ لینن آج بھی روسی ۔ ماموزئے تنگ ہر چینی ، امام خمینی ہر ایرانی ، بابائے قوم ہر پاکستانی۔ اس کے علاوہ ایسی شخصیات دنیا کی قوموں میں ز ندہ ہیں اپنے کام اور کردار کی وجہ سے۔ ان کے ہمسفر نہ کوئی گوگی ،نہ گوگا ، نہ گوگیاں تھیں اور نہ گوگے، آج کی سیاسی جماعتوں میں یہ سب کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ ملکی سیاسی تاریخ لکھنے والا کیا تاریخ لکھے گا؟ اس طرح کے سیاستدانوں جن کے ہمراہ اس قسم کی مخلوق ہوتو اپنے ایک اتفاق ایک حادثہ ایوان اقتدار میں پھینک دیتا ہے ۔ سیاستدان اخلاقیات سے عاری اور منافقت کے چلتے پھرتے نمونے بن چکے ہیں۔ حیرت ہے یہ جانتے ہوئے کہ اداروں کو بقا اور شخصیات کو فنا حاصل ہے اور یہ ادارے ملکی بقا اور قومی سلامتی کی علامت ہوتے ہیں ان اداروں کو نہ صرف بدنام کیا جا رہا ہے بلکہ گھٹیا اور غلیظ الزامات لگائے جا رہے ہیں اور اس جرم میں ملکی سیاسی جماعتیں ملوث ہیں ۔ اپنی ناکام پالیسیوں کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر ڈال کر خود کو معصوم قرار دیتے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ بلاشبہ فوجی حکمرانی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا مگر ان قومی سلامتی کے اداروں کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکہ سے لے کر مغربی ممالک اور مڈل ایسٹ میں ان قومی سلامتی کے اداروں کی ایک اپنی اہمیت ہے۔ ان اداروں کو بدنام یا کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔

    مسجد اقصٰی کا مستقبل نہ امریکہ نہ ہی اسرائیل اور نہ ہی عالمی دنیا کے کسی مسلم ممالک کے ہاتھ میں ہے مسجد اقصٰی کا مستقبل وہی ہے۔ جو اللہ تعالیٰ نے طے کر رکھا ہے ۔ اس کی وہی حفاظت کرے گا جس پر وردگار نے ابابیلوں کو بھیج کر ہاتھی والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا تھا۔ آج کے عالمی حکمرانوں سمیت مسلمان حکمرانوں کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں اور اپنے اپنے مفادات ،آج کی دنیا میں قیامت کا سماں برپا ہے ۔ نفانفسی کا عالم ہے ۔ دنیا اقتدار اختیارات کی دوڑ میں لگی ۔مگر ان انسانوں کو کون سمجھائے دولت اور حکمرانی خدا پاک کی طرف سے عطا کردہ آزمائشی تحفہ ہے۔ یہ قدرت کا دنیا پر ایک بطور امتحان ہے تاہم یاد رکھیئے نشیب وفراز کی کنجی صرف خدا پاک کے ہاتھ میں ہے۔ دنیا میں فرعون کے نقش قدم پر چلے توکیا کہا جا سکتا ہے۔؟

  • مجاھدین فلسطین سے اظہار تشکر ،مدد کی جائے

    مجاھدین فلسطین سے اظہار تشکر ،مدد کی جائے

    قصور
    مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاھدین کے لئے اہلیان قصور کا اظہارِ تشکر ،مجاھدین کیلئے دعائیں،زلزلہ افغانستان میں جانی نقصان پہ اظہار افسوس

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے لوگوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کی خاطر ظالم درندے اسرائیل کو سبق سکھانے والے فلسطینی مجاھدین سے اظہار تشکر کیا ہے اور گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاھدین کی ہر ممکن حد تک حمایت و مدد کی جائے
    نیز شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دینے والے ممالک کا بائیکاٹ کیا جائے
    شہریوں کی طرف سے گزشتہ دن افغانستان میں آئے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پہ اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن حد تک مدد کی جائے

  • مسجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    مسجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں مسجد اقصی میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی-

    باغی ٹی وی : ایوان میں پیش کی گئی قرار داد میں اسرائیلی فوج کے حالیہ تشدد اور دہائیوں سے غزہ کی بندش کی مذمت بھی کی گئی ہے سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کے یہ ایوان 72سالوں سے فلسطینی قبضے کی مذمت کرتا ہے-

    سینیٹ اجلاس: اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

    علاوہ ازیں سینٹ اجلاس میں اسلامو فوبیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھی قرار داد منظور کی گئی۔

    مسجد اقصیٰ میں مشتعل یہودی آباد کاروں کے مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ واقع میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔

    جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل کا دورہ کرنے والے اینکر کو پی ٹی وی سے معطل کر دیا،وفاقی وزیراطلاعات

    قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نےنقطہ اعتراض میں کہا کہ جو پاکستانی اسرائیل کے دورے پر گئے اس پر ایوان میں اعتماد میں لیا جائے احمد قریشی جو پاک فوج کے ادارے کے پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں وہ بھی اسرائیل گئے ہیں، جو بھی اسرائیل گئے ہیں ان کی شہریت ختم کی جائے۔

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم اخباری خبر پر کوئی بات نہیں کرسکتے، میں وزارت خارجہ سےکنفرم کرکے ایوان کوآگاہ کروں گا اسرائیل سےمتعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،فلسطین ہویااسرائیل ہماری ریاستی پالیسی واضح ہےہم اسرائیل کوبطور ریاست نہیں مانتے ،اسرائیل کاکوئی سرکاری دورہ نہیں ہوامتعلقہ حلقوں سے بات کرکے آفیشل بیان دیں گے-

    مریم نواز کا عمران خان پر اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام