Baaghi TV

Tag: مسجد الحرام

  • خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

    خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

    مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

    مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں تقر یب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی سفرا بھی شریک ہوئے۔

    https://x.com/HaramainInfo/status/1943083956842435038

    اس موقع پر شرکا نے 40 لیٹر آب زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا، نوافل ادا کیے،اور دعاؤں میں امت مسلمہ کے لیے خیر، امن اور اتحاد کی دعائیں مانگیں،غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیاگیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد نے یہ مسجد الحرام میں یہ روحانی منظر دیکھا اور ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت بن گئیں۔

    https://x.com/HaramainInfo/status/1943231758889038245

  • مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز، 15 لاکھ سے زائد عازمین کی شرکت

    مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز، 15 لاکھ سے زائد عازمین کی شرکت

    مسجد الحرام میں مناسک حج سے قبل آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی، جس میں دنیا بھر سے آئے 15 لاکھ سے زائد عازمین نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر عازمین نے رنگ برنگی چھتریوں کا استعمال کیا تاکہ سورج کی تپش سے بچا جا سکے۔سعودی وزارت حج کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی وبائی یا متعدی بیماری سامنے نہیں آئی .وزارت صحت کے مطابق 1600 عازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج ہیں، 8 اوپن ہارٹ سرجریز اور 104 اینجوپلاسٹیز انجام دی گئیں جبکہ ایک مصری خاتون عازم کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے ان کی بینائی بچائی گئی

    سعودی حکام کے مطابق 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، غیر پرمٹ یافتہ عازمین کے داخلے پر پابندی، کئی افراد گرفتار ہوئے جبکہ معذور اور بیمار عازمین کے لیے برقی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ وہ آسانی سے مناسک ادا کر سکیں

    خادم حرمین شریفین کی خصوصی دعوت پر 1000 فلسطینی شہدا کے لواحقین حج میں شریک ہوں گے.100 ممالک سے 1300 افراد شاہی مہمانوں کے طور پر فریضہ حج ادا کریں گےاس حوالے سےحکام کے مطابق حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام شعبے عازمین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

    پی پی 52 ضمنی انتخاب: انتخابی مہم پر 30 مئی کی رات 12 بجے سے مکمل پابندی

    وفاقی ترقیاتی بجٹ 2025-26، ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان

    مشاعرہ سے مکالمہ تک، ملی ادبی پنچائیت کا فکری و قومی کردار

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، طلبا و فیکلٹی سے خطاب

    بلوچستان کے شہر سوراب پر بی ایل اے کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب جوابی آپریشن

  • رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں  ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کی،مسجد میں 20 ہزار کولرز زم زم کے پانی سے بھردیئے گئے، نگرانی پر مامور الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد 400 کردی گئی،اس کے علاوہ گرمی سے بچا ؤ کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہےمعتمرین اور نمازیوں کیلئے آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    ادھر مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں، سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

  • سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    مکہ: سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد ا لفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جب کہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔


    مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جب کہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔ گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

  • خلا سےمسجد الحرام کا روح پرور منظر،ویڈیو

    خلا سےمسجد الحرام کا روح پرور منظر،ویڈیو

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں جانے والی پہلی سعودی خاتون ریانہ برناوی نے خلا سے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام کا روح پرور منظر شیئر کر دیا،خلا سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مسجد الحرام روشن چراغ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ریانہ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران مکہ مکرمہ کے بارے میں لی گئی ایک ویڈیو شائع کی اورتبصرہ کیا کہ آج کے لیے اپنے تجربات مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے۔ نور علیٰ نور-

    سیاہ فام جنرل براؤن کو امریکی فوج کا نیا سربراہ نامزد کرلیا گیا


    قبل ازیں جمعرات کو سعودی خاتون خلا باز برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔

    جاپان؛ فائرنگ اور چاقو کے حملوں میں دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

    دریں اثنا خلاباز علی القرنی نے خلا میں مصنوعی بارش کے تجربے کے آغاز کا اعلان کیا، جس سے مصنوعی بیج کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ القرنی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے تجربے سے مصنوعی بیج کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    دبئی؛ اسرائیلی شہری کا قتل دو خاندانوں کے درمیان تنازع کا شاخسانہ قرار

  • اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    اماراتی خلاباز نے خلا سےمسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں۔

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    پیر کو رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مناظر شیئر کیے سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ روشن دکھائی دے رہی ہیں۔


    سلطان النیادی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ان بابرکت راتوں پر سعودی شاہ سلمان کے بچوں کے لیے تحفہ ‘۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم


    واضح رہے کہ سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل ’اسپیس واک‘ کا حصہ ہوں گےجس کےبعد وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والےپہلے عرب خلا بازکا اعزازحاصل کرلیں گے سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیےکی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2 مارچ کو کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا –

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    یو اے ای کے خلاباز احمد النیادی کو اسپیس واک کیلئے ناسا کی جانب سے جونسن اسپیس سینٹر کی نیوٹرل بویانسی لیبارٹری میں 55 گھنٹے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔

  • رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

    مکہ : رمضان کی27 ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں خوبصورت منظر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام پہنچے۔

    نوازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری


    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔

    دوسری جانب شب قدر کے موقع پرملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہوئے مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات نے مساجد میں رات عبادت میں گزاری علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کئے بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں-

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

    روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں …

  • مسجد الحرام میں اچانک بارش کے دلکش مناظر،ویڈیو

    مسجد الحرام میں اچانک بارش کے دلکش مناظر،ویڈیو

    مکہ مکرمہ: رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں اچانک بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا –

    باغی ٹی وی: مکہ المکرمہ میں خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے آج پیر کی صبح فجر سے پہلے المسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے بارش سے معتمرین نہال ہوگئے اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے رہے-

    مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار سے زائد مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے


    رمضان جو کہ رحمتوں کا مہینہ ہے، مقام دنیا کا سب سے مقدس ترین ہو اور پھر اللہ کی رحمت مینہ کی شکل میں بادلوں سے برس رہی ہو تو اس خیر و برکت کی بارش میں عبادت کےلطف اُٹھانےوالے خوش قسمت ترین افراد ہی ہوں گے نمازی خوشی سےجھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    اس دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کے شعبہ جات بھی متحرک ہوگئے محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں آج سے بارشوں کے نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارشیں مزید ایک دو دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔

  • مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق هبة القبانی نامی مصری خاتون عمرہ ادائی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر هبة القبانى کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑے ہیں۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں عمرہ ادائی کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے زائرین اور متعمرین کا رش لگا ہوا ہے-

  • غلاف کعبہ آئندہ ہفتے تبدیل کیا جائے گا

    غلاف کعبہ آئندہ ہفتے تبدیل کیا جائے گا

    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا غلاف آئندہ ہفتے کو تبدیل کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کی رپورٹ کے مطابق عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین نے پیر کو بتایا ہے کہ ہفتے کو ‘کسوۃ الکعبہ’ یعنی غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 166 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کی ٹیم حصہ لے گی۔

    پرانے غلافِ کعبہ کی نئے غلاف سے تبدیلی المسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے صدر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز آلِ سعود کی نگرانی میں عمل میں لائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ غلاف کعبہ کو ہر سال اسلامی سال کے مہینے ذی الحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے البتہ رواں سال سعودی حکام نے اس کی تبدیلی یکم محرم الحرام یعنی نئے اسلامی سال 1444ھ کے آغاز پر کرنے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں نیا غلافِ کعبہ عید الاضحیٰ کے روز کعبے کے کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    المسجد الحرام کےامور پرمامور انڈر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعد بن محمد آل محمد کا کہنا تھا کہ غلافِ کعبہ کے لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لگ بھگ 200 کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں کمپلیکس میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ، پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈیپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، کسوہ سوئنگ اینڈ اسمبلنگ سیکشن شامل ہیں جس میں لمبائی کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین بھی شامل ہے اور اس کی لمبائی 16 میٹر ہے۔

    ڈاکٹر سعد کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے جسے کمپلیکس کے اندر سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کے دھاگے بھی غلافِ کعبہ کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔