Baaghi TV

Tag: مسجد الحرام

  • مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

    مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

    مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ کا نظام بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت عامہ برائے حرمین شریفین‘ کی تکنیکی اور آپریشینل امورکی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ نظام نصب کیا ہے۔

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہےان ایئرکنڈیشنروں سےمسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہر طر ح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے اس سسٹم کودنیا کے سب سے بڑے دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے-

    جن میں شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    دونوں اسٹیشنوں کے کولر پانی کو 4 سے 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٹھنڈا کرتے ہیں اور اسے پائپوں کے ذریعے مسجد حرام اور پھر مکینیکل کمروں میں ایئر ہینڈلنگ یونٹس تک پہنچاتے ہیں۔ جس میں گرمی کے تبادلے کا عمل ہوتا ہے، اور پھر ٹھنڈی تازہ ہوا کو مسجد الحرام کے تمام حصوں میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

    اس میں تمام ہیٹ ایکسچینجرز کو نئے یونٹس میں تبدیل کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام ایئر پیوریفائر فلٹرز کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا ہے گرینڈ مسجد کی سطح سے قدرتی ہوا نکالے جانے کے بعد ہوا کو ایئر ہینڈلنگ یونٹس کے ذریعے پاک کیا جاتا ہے اور یہ کئی مراحل میں موثر فلٹرز اور ہائی فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

    گندم کاعالمی بحران خطرناک صورتحال اختیارکرگیا،چند ممالک میں بھوک بڑھنےکاخدشہ

  • 70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے المسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکنگ عبد العزیز عجائب گھر نے المسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’حرم کی اولین رنگین تصویر 1952 میں کھینچی گئی تھی‘۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    عجائب گھر نے کہا ہے کہ ’تاریخی تصویر امریکی نیشنل جیوگرافک میگزین میں شائع ہوئی تھی۔ تصویر کو ان دنوں جاری کیا گیا ہے جبکہ عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے دنیا کے مقدس ترین خطے کی طرف کھنچے چلے آرہے ہیں‘۔


    واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا کوویڈ کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کریں گے دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    مصر کو نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی

    حکام کے مطا بق دوران حج مسجدالحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائےگا اور ہر بار ایک لاکھ 30 ہزار لیٹرجراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائےگا سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کوبھی بغیر محرم حج کی اجازت دی ہے۔

    دوسری جانب رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایران میں ریت کا طوفان،دفاتراور تعلیمی ادارے بند

  • مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی گئی نماز جمعہ کے لیے صفوں کودرست کرنے اورفاصلے ختم کرنے کا خصوصی اعلان بھی کیا حرم شریف میں دس لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے دو برس سے عائد متعدد پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلی نماز جمعہ سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی۔ حرمین شریفین کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں مکمل گنجائش کے ساتھ نمازیوں نے صفوں کی پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی۔

    عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    مساجد کے آئمہ نےسماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے پرخصوصی طورپرشکرانے کے کلمات ادا کرتے ہوئے صفوں کی درستگی کا اعلان بھی کیا۔

    سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔


    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرعمر کے بچوں کواپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ رواں سال بڑی تعداد میں لوگ حج ادا کرسکیں گے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔

    سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں

    واضح رہے دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت مارچ 2020 سے پابندیاں عائد کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا اصول بھی متعین کیا گیا تھا جس کے تحت حرمین شریفین سمیت مملکت کی تمام مساجد میں نمازیوں کے در میان ڈیڑھ میٹرکا فاصلے رکھا گیا تھا بعدازاں گزشتہ برس اس فاصلے کوکم کرکے آدھا میٹرکردیا گیا تھا۔

    کورونا کی وبا کے پیش نظرمساجد میں نمازیوں کےلیے سماجی فاصلے کو متعین کرنے کی غرض سے صفوں میں نشانات لگائے گئے تھے تاکہ صف میں کھڑے ہونے کے لیے فاصلے کے اصول کومدنظررکھا جائے۔

    سعودی عرب جانے والوں کے لیےاچھی خبرآگئی :پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

    گزشتہ ہفتے مملکت میں کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات پرعمل کرتے ہوئے متعدد ضوابط کو ختم کیا گیا جن میں سماجی فاصلہ ، کھلے مقامات پرماسک کے استعمال کی پابندی کے علاوہ سفری ضوابط کے حوالے سے قرنطینہ و لازمی پی سی آر ٹیسٹ شامل تھا۔

    وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بند مقامات پرماسک کا استعمال جاری رکھا جائے علاوہ ازیں ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی بوسٹرڈوز نہیں لی وہ بھی جلد ازجلد بوسٹرڈوز لینے کےلیے توکلنا پررجسٹریشن کرالیں۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • بارش کےلئے مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقا

    بارش کےلئے مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقا

    ریاض: بارش کےلئے مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث لوگ پریشان ہیں۔ایسے میں پورے سعودی عرب میں مسلمانوں نے پیر کے روز نماز استسقاء کی ادائیگی کی ۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں صوبے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے بھی شرکت کی۔

    اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازاستسقاء ادا کی گئی جس میں شہزادہ فیصل بن سلمان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نمازاستسقاء ادا کی گئیں جن میں گورنرز، حکام، شہریوں نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث نمازاستسقاء ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی