Baaghi TV

Tag: مسجد نمرہ

  • یومِ عرفہ کا خطبہ اس سال شیخ صالح بن حمید دیں گے

    یومِ عرفہ کا خطبہ اس سال شیخ صالح بن حمید دیں گے

    رواں سال حج کے موقع پر یومِ عرفہ کا خطبہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید ارشاد فرمائیں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس تقرری کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق شاہ سلمان کی منظوری کے بعد شیخ صالح بن حمید کو خطبۂ حج دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ بار یومِ عرفہ کا خطبہ دینے کا اعزاز سعودی عرب کے مفتیٔ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو حاصل ہے، جنہوں نے 34 مرتبہ یہ خطبہ ارشاد فرمایا۔ ان کے بعد شیخ عبداللہ بن حسن آل الشیخ نے مسلسل 25 برس تک یہ خطبہ دیا۔ گزشتہ سال شیخ ماہر المعیقلی نے یوم عرفہ کا خطبہ پیش کیا تھا۔

    مالٹا کے وزیرِ اعظم کافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

    صدرِ مملکت کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت

    او آئی سی کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

  • اے مسلمانو! تفرقے میں مت پڑو، آپس میں جڑے رہنا ضروری ہے، خطبہ حج

    اے مسلمانو! تفرقے میں مت پڑو، آپس میں جڑے رہنا ضروری ہے، خطبہ حج

    شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےتفرقہ ڈالنے سے منع کیا، انسان دنیا اور آخرت میں فلاح پانے والا ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے ‘

    شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ تمام تعریفیں اللہ کےلیے ہیں ، تعریف اس ذات کی ، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ,اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے ،اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو،اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے اللہ آپ کو دیکھ رہاہے ،حضورﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کیلئے عمارت کی طرح ہے،جو انسان اللہ کی نافرمانی کرتا ہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا،،انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے، اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو، نماز،روزہ ،زکوة اور بیت اللہ کے حج کاحکم اللہ نے دیا ہے ، کوئی آدمی اس دنیا کو اپنا دائمی ٹھکانہ نہ سمجھ لے،ہمیں حکم دیا گیا ہے اختلاف ہو تو قرآن و سنت کی طرف جائیں،پڑوسی کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنا چاہیے اے مسلمانو! تفرقے میں مت پڑو، آپس میں جڑے رہنا ضروری ہے،

    شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا اسلام ہے ، اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں ،حضورﷺنے فرمایا کسی عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ، لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں ، رسول اللہ ﷺنے حج کے موقع پر خطبہ دیا تھا، رسول اللہ ﷺنے فرمایا تھا کہ تمہارا خدا اور رسول ایک ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ ہر کسی پر ایک دوسرے کی عزت مقدم ہے، قرآن کریم میں فرمایا گیا کہ اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو، اے ایمان والو، اللہ ایک ہے،اسی کی عبادت تم پر واجب ہے ,قرآن میں اتحاد کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے مسلمان کےلیے باطل سے دور رہنا لازم ہے حاکمیت اور حقیقی حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ آپسی تنازعات کے حل کے لیے اللہ کی کتاب سے رہنمائی حاصل کرو،مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ رہنے میں زحمت ہے شریعت میں حکم ہے جھگڑا کرنے والوں کو سمجھایا جائے،اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہرفرد کی ذمہ داری ہے ،اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ہلاک ہوجانا ہے عزیزو اقارب کے ساتھ حسن وسلوک کا رویہ اختیار کرنا ضروری ہے،لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرو انکے لیے مشکلات پیدا نہ کرو،ایک دوسرے کی جانوں کے دشمن نہ بنیں،اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں، شیطان مسلمانوں میں تفرقہ چاہتا ہے، ایسی ہرچیز جس سے اتحاد ٹوٹے دور رہنے کا حکم ہے، جو شخص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کی جنت میں داخل ہوگا اور یہی اصل کامیابی ہےِ

    hajj02

  • عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات  روانہ

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

    مکہ: منی سے عازمینِ حج کے قافلے میدانِ عرفات کی جانب رواں دواں ہیں، عازمین بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹرین پر سوار عازمین کے لیے ٹکٹ کے بینڈ دیئے گئے ہیں، عازمینِ حج آج میدانِ عرفات میں حج کا رکنِ اعظم ادا کریں گے،مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔

    لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں سالانہ حج کی ادائی کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

    خانہ کعبہ کے طواف کی ادائی کے بعد نمازی شدید اور دم گھٹنے والی گرمی میں تقریباً سات کلومیٹر دور منیٰ کی جانب روانہ ہوئے مسجدِ نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ پڑھی جائیں گی، خطبۂ حج کے بعد حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفہ کریں گے۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    پیر کو حجاج کرام نے حضرت محمدﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے پورا دن اور رات منیٰ میں گزاری جسے یوم ترویہ کہا جاتا ہے،آج منگل کو میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم کی ادائی کے بعد سورج غروب ہوتے ہی زائرین عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع مزدلفہ کا رخ کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے،مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور کنکریاں جمع کریں گےحجاج کرام وقوفِ مزدلفہ کے بعد 10 ذی الحج کو رمیٔ جمرات کریں گے، اور حج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کریں گے-

    ہم سلمان خان کو قتل کرنےکیلئےکوششیں کرتے رہیں گے،گینگسٹر گولڈی برار