Baaghi TV

Tag: مسجد

  • جوتے چور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،نماز جمعہ کے دوران جوتے چوری

    جوتے چور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،نماز جمعہ کے دوران جوتے چوری

    جوتے چور پارلیمنٹ ہاؤس بھی پہنچ گئے، پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کئی افراد کے جوتے چوری ہو گئے

    آج قومی اسمبلی کا اجلاس تھا، کئی اراکین اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا، اس دوران جوتے چور مسجد پہنچ گئے اور نماز ادا کرنے والوں کی جوتیاں چوری کیں اور فرار ہو گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے ایک درجن سے زائد افراد کی جوتیاں چوری ہوئیں، جوتیاں‌چوری ہونے پر نمازی حیران و پریشان نظر آئے،جوتے چوروں نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا، اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز ادا کرنے والے صحافیوں، قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کیں، جوتے چوری ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو ننگے پاؤں واپس جانا پڑا،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

  • مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکیلئے عطیہ کیا گیا انڈہ لاکھوں روپوں میں نیلام

    مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے،اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی، منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی، انڈہ خریدنے والےکشمیری تاجر نےکہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔

  • مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کا مجرا،مقدمہ درج

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کا مجرا،مقدمہ درج

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے درہ آدم خیل کی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی، سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں خواجہ سرا مسجد کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں، اس تصویر کو لے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ،کہ خواجہ سراؤں کو مسجد کا احترام کرنا چاہئے تھا، تنقید کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل کوہاٹ میں درج کیا گیا ہے

    درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں خواجہ سرا مسجد کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں،جو انتہائی غیر مہذب طریقے سے مسجد کی بیحرمتی کر رہا ہے،جس سے کافی لوگوں کی دل آزاری ہوئی اور عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،معلوم ہوا کہ یہ ناچ گانے کا پروگرام غفران ولد سعید،اصل دین و دیگر نے کروایا تھا،یہ فعل خلاف قانون ہے،پی پی سی 295 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے”.

    دوسری جانب خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ ” ہم پیدائشی مسلمان ہیں، مسجد کے ساتھ حجرہ ہے انہوں نے مسجد میں مجرا نہیں کیا”

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

    kohat fia

  • پشاور،امام مسجد کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

    پشاور،امام مسجد کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

    پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 8 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد نے بچے کو تہہ خانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔تاہم متاثرہ بچے نے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ زیادتی کا نشانہ بننے کی کوشش کی ہے،

  • ضلع خیبر مسجد خودکش دھماکے کی کہانی،ٹک ٹاکر  کے زبانی

    ضلع خیبر مسجد خودکش دھماکے کی کہانی،ٹک ٹاکر کے زبانی

    ضلع خیبر میں جمرود سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر علی مسجد نامی علاقے میں منگل کے روزجب ایک مبینہ خودکش بمبار نے ایک مقامی مسجد کے اندر خود کو اڑایا اور دھماکے سے مسجد شہید ہوئی تھی یہ مناظر ایک ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے۔ ویڈیو بنانے والا ایک ٹک ٹاکر تھا جس نے آج نیوز سے گفتگو میں اس پورے واقعے کو بیان کیا ہے۔دھماکے میں خیبر کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے جو مبینہ بمبار کو پکڑنے کیلیے مسجد میں داخل ہوئے تھے۔
    ٹک ٹاکر کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدنان آفریدی اس چھوٹی سی مسجد کے مرکزی ہال میں جھانکنے کی کوشش کر رہے ہیں جب زوردار دھماکے سے شعلے بلند ہوتے ہیں اور مسجد کی چھت مینار سمیت نیچے آگرتی ہے۔
    ٹک ٹاکر عاصم خان(نام تبدیل کر دیا گیا) نے آج نیوز کو بتایا کہ کیسے وہ دھماکے کے وقت مسجد کے قریب پہنچا۔
    یہ 25 جولائی کی بات ہے جب دوپہر کا وقت تھا، چونکہ گرمی زیادہ تھی اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ہم دوست ہفتے میں کم از کم دو تین بار جمرود کے قدرتی چشمے ( غار اوبہ ) کا رخ کرتے ہیں، اسی دن بھی ہم نے دوستوں سمیت یہاں جانے کا پروگرام بنایا،“ ہم وہاں پہنچے اور وہاں کافی دیر تک پانی میں نہاتے رہے، اسی دوران ہم نے فائرنگ کی آواز سنی اور یہ آواز ہمارے نزدیک ہی ایک جگہ سے آرہی تھی، ہم پانی سے نکلے اور میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ قریبی گاوں والوں کا آپس میں کوئی تنازعہ ہوگا لہٰذا ایسے وقت میں یہاں ٹھہرنا خطرے سے خالی نہیں ہے اور ہم وہاں سے جانے لگے. ٹک ٹاکر کے مطابق
    “جب ہم نے مسجد کے قریب واقع پل کو کراس کیا تو یہاں پر بہت سے لوگ جمع تھے جن میں پولیس اہلکار بھی تھے، زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے کہ یہ کیا ماجرا ہے، لیکن کسی کے پاس صحیح معلومات نہیں تھیں،ایسے میں میں نے اس مجمعے میں کسی سے سنا کہ کچھ افراد جنہوں نے نشہ کیا ہے اور وہ مسجد کے اندر چلے گئے ہیں، اور پولیس ان کو نکالنے کے لئے یہاں آئی ہے.
    “میں نے اسی خیال سے موبائل فون نکالا کہ ابھی ان نشئی افراد کو مسجد سے نکالا جائے گا، اور میں ان کی ویڈیو بناؤں گا۔
    میں نے ویڈیو سٹارٹ کی، اسی دوران ایک پولیس اہلکار( ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی ) مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور چند ہی لمحوں بعد دھماکہ ہوا اور افراتفری کا ایک ماحول پیدا ہوگیا۔
    “ہم روڈ پرذرا فاصلے پر کھڑے تھے جبکہ پولیس والے ہم سے آگے تھے جب دھماکہ ہوا تو ہم منٹوں سیکنڈوں میں وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ہمارے موبائل میں ریکارڈنگ پہلے سے آن تھی اس لئے سب ریکارڈ ہو گیا اور ہم بھاگ نکلے تب تک مسجد کی طرف دھواں ،دھول مٹی ہی دکھائی دے رہی تھی،”اس وقت میرے اعصاب ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے تھے کیونکہ ایک خوفناک دھماکہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا، جب گھر پہنچ کر اوسان کچھ بحال ہوئے ہوا اور گھر سے باہر جاکر اپنے دوستوں سے ملا تو مجھے دوستوں سے گفتگو میں ویڈیو کا خیال آیا اور وہ ہم نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی اور کافی لوگوں نے اسے ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کردیا-“”تقریبا تین چارگھنٹے بعد ٹاک ٹاک نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا۔“

  • ضلع خیبر میں کے علاقے جمرود میں مسجد پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    ضلع خیبر میں کے علاقے جمرود میں مسجد پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    خیرپختونخوا کے علاقے جمرود کی علی مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او گل ولی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی اطلاع پہلے ہی موصول ہو چکی تھی۔ مسجد میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او موقع پر شہید ہوئے، خود کش حملہ ہوتے ہی ملزم کے سہولت کار کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور اور اس کے ساتھی سے پستول،کارتوس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو جیکٹ اس کے ساتھی نے پہنچائی، گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر ایک خود کش جیکٹ اور دیگر زیر استعمال سامان کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور کا پاؤں موقع سے برآمد کر کے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی میں درج میں مقدمے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق خود کش حملہ آور اور سہولت کار کا ٹارگٹ پولیس موبائل تھی۔
    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔

  • خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

    پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تھانہ علی مسجد کے ایس ایچ او گل ولی کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور نے نو تعمیر شدہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تصدیق کی ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے پولیس کو خود کش حملہ آور کی اطلاع ملی تھی ۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

  • لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

    لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

    لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی فوج اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے مشرقی لبنان کی ایک مسجد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےسکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز ادا کررہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسجد میں فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لبنانی فوجی موقع پر پہنچ گئے، اس دوران فوجیوں اور فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے مسلح شخص زخمی ہوگیا۔

    دریائے سندھ میں تین بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح شخص نے لوگوں کے ایک گروپ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مسجد سے نکل رہے تھے جس سے ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ جب فوجیوں نے بندوق بردار کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس نے فورس پر فائرنگ کی جس کے ارکان نے جوابی فائرنگ کی اور وہ زخمی ہوگیا اسے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لبنانی شہری علی شبلی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک اسکول ٹیچر تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں لبنانی شہری بھی شامل ہیں مسجد میں فائرنگ سے زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شام سے ہے اور اس علاقے میں شامی پناہ گزینوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔

    عمران خان سے ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کا طنز

  • چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

    چین میں منصوبہ بندی کے تحت منہدم کی گئی قدیم مسجد پر ہفتے کے آخر میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد حکام نے مسلمانوں کی کثیر تعداد والے قصبے ناگو میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا اور گرفتاریاں بھی کیں۔

    باغی ٹی وی :چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے قصبے ناگو کے ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حکام نے حال ہی میں 13ویں صدی کی ناجیائینگ مسجد کے چار میناروں اور گنبد کی چھت کو گرایا ہے حالیہ برسوں میں مسجد کے میناروں اور گنبد کی چھت کو توسیع دی گئی تھی، اور ایک مقامی عدالت نے ان اضافوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

    ٕ
    چینی صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کوچینی اطوار اختیار کرا ئے ہم انہیں کرنے نہیں دیں گےہفتے کو لاٹھیاں اور ڈھالیں اٹھائے درجنوں اہلکاروں نے مسجد کے باہر موجود ایک ہجوم کو پیچھے ہٹایا اس دوران ہجوم نے ان پر مختلف اشیاء پھینکیں۔

    ایک مقامی خاتون نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ”وہ زبردستی مسماری کرنا چاہتے تھے، اسی لئے یہاں کے لوگ انہیں روکنے کے لیے گئے مسجد ہم جیسے مسلمانوں کا گھر ہے اگر وہ اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر انہیں نہیں کرنےدیں گےعمارتیں صرف عمارتیں ہیں، ان سے لوگوں یا معاشرے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ انہیں تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

    طالب علم نے اسکول کی فروخت کیلئے اشتہار دے دیا

    دو عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پر ایک غیر متعین تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں اور پیر تک کئی سو اہلکار قصبے میں موجود رہے۔


    ٹونگائی حکومت جو ناگو کا انتظام سنبھالتی ہے، اس کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ اس نے ”ایک ایسے معاملے کی تحقیقات شروع کی جس نے سماجی نظم و نسق کو بری طرح متاثر کیا ہےجو لوگ رضاکارانہ طور پر (6 جون تک) ہتھیار ڈالتے ہیں اور سچائی سے خلاف ورزیوں اور جرائم کے حقائق کا اعتراف کرتے ہیں، انہیں قانون کے مطابق ہلکی اور کم سزا دی جا سکتی ہے۔


    واضح رہے کہ چین نے ایک دہائی قبل صدر شی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہب کو سختی سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دفاع میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ وہ ”دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ“ کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہےایک اندازے کے مطابق 2017 سے مغربی سنکیانگ کے علاقے میں ایک ملین ایغور، ہوئی اور دیگر مسلم اقلیتوں کو ”دوبارہ تعلیم“ کی حکومتی مہم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    اٹلی کی مشہور نہر کا پانی سبز ہو گیا