Baaghi TV

Tag: مسعود اختر

  • اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،اداکار گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے

    باغی ٹی وی : مسعود اختر کے خاندانی ذرائع نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مسعود اختر آج صبح نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انھیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا ان کی نماز جنازہ آج چار بجے عثمان پارک گلشن راوی ادا کی جائے گی۔

    اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے

    مسعود اختر کو 28 جنوری کو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسعوداختر بہت بیمارہیں اور انہوں نے کھاناپینا بھی چھوڑ دیا ہے وہ نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی تھی۔

    مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے 1960ء کی دہائی میں انہوں نے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات…

    ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا مسعود اختر نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ 5ماہ قبل ان کا بیٹا بھی اسی مرض میں انتقال کر گیا تھا ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اپنے اکلوتے بیٹے سے بہت محبت کرتے تھے اور جب سے وہ دنیا سے گیا ہے یہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو ہر وقت صرف صاحبزادے کی یاد ستاتی رہتی ہے۔

    ورسٹائل اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج تصاویر وائرل

  • ورسٹائل  اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج  تصاویر وائرل

    ورسٹائل اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج تصاویر وائرل

    پاکستان کے سینئیر،ورسٹائل اور معروف اداکار مسعود اختر کی اسپتال میں زیر علاج لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار لاہور کے گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج ہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دلوں میں گھر کر جانے والے مسعود اختر اسپتال کے بستر پر بےسُدھ لیٹے ہیں۔

    حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    خیال رہے کہ کچھ دن قبل اہلیہ مسعود اختر کا بتانا تھا کہ مسعود اختر کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں مداحوں کی جانب سے اداکار کی صحتیابی کے لئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

    یاد رہے کہ پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 60 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگےان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا-

    نیلم منیر کی مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کا ٹیزر جاری،فلم عید الفطر پرریلیز کرنے کا…

    ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

    سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی