Baaghi TV

Tag: مسلح افراد

  • مسلح افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات

    مسلح افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات

    اسلحے کے زور پر درجنوں افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی بڑی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا-

    باغی ٹی وی : ناگوری سوسائٹی کیٹل کالونی سپر ہائی وے ناگوری ملک سلیم نامی ڈیری فارمر کی 100 بھینس اسلحہ کے زور پر مسلح افراد نے کھول لیں ڈیری فارمر ملک سلیم نے سندھ ہائی کورٹ اور ملیر سیشن کورٹ سے مورخہ 15 جون کو رجوع کیا-

    نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

    دوسری جانب لمپی اسکن بیماری سے 1100 مویشیوں موت کے نقصان سے متاثرہ فارمر نے عدالت سے قرض خواہوں سے کچھ عرصہ ریلیف کی درخواست بھی کی جس پر عمل نہیں کیا گیا سیشن کورٹ میں ہراسمنٹ کی استدعا و پٹیشن کے باوجود عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی –

    قبل ازیں شہر قائد کے کاروباری علاقے صدر میں مسلح ڈاکو جیولرز کی دکان سے چند منٹوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے دکاندار نے بتایا تھا کہ جمرات کی دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر شلوار قمیض میں ملبوس 3 ڈاکو داخل ہوئے جو چند منٹوں میں دکان سے اسلحے کے زور پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے-

    پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

    انہوں نے بتایا تھا کہ واردات کے دوران ڈاکو 2 سو سےڈھائی سو تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے تاہم ابھی وہ اپنی دکان کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، دکان کے اندر کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے اندر کی فوٹیج نہیں بن سکی تاہم دکان کے باہر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز منظر عام پر آئی-

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

  • مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا

    مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا

    راولپنڈی : تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،مسلح افراد نے گھر میں گُھس کر ڈانسر کو قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی تھے صبح تقربیاََ ساڑھے پانچ بجے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی –

    پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق مقتولہ بسمہ کی لعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی لڑکی بسمہ ڈانسر تھی اور آبائی علاقہ ملتان بتایا جا رہا ہے ملزمان میں حمزہ نامی ملزم مقتولہ کا دوست تھا معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی-

    قتل کی لرزہ خیز واردات میں عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں-

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے سیروز سینیما میں اسٹیج اداکار نوید حسین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس پر سی پی او عمر سعید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو سینیما سے فرار کرانے والے شخص افتخار شہزاد کو گرفتار کیا۔مقدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

    ایس پی پوٹھوہار نے کہا تھا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مرکزی ملزم عمران وینس ہے جس نے سینیما میں بیٹھ کر فائرنگ کی، کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا حراست میں لیا جانے والا شخص افتخار شہزاد سیروز تھیٹر انتظامیہ میں شامل ہے، جسےملزم کو بھاگنے میں معاونت پر گرفتار کیا گیا افتخار شہزاد بھی قتل کی منصوبہ بندی میں شریک ہے-

    مری روڈ پر خوفناک حادثہ،4 دوست جاں بحق 1 شدید زخمی

  • کراچی میں اسلحے کا کھلم کھلا استعمال،  قومی ادارہ برائے امراض قلب بھی زد میں!

    کراچی میں اسلحے کا کھلم کھلا استعمال، قومی ادارہ برائے امراض قلب بھی زد میں!

    کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 مسلح افراد نے فائرنگ کی اور سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو زدو کوب کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے لیے زبردستی اسپتال کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ملاقات کا وقت نا ہونے کی وجہ سے گارڈ نے ان افراد کو گیٹ پر روکا تاہم ملزمان نے گارڈ سے ہاتھا پائی کی اور اسپتال کے اندر جانےکی کوشش بھی کی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 4 تھی جن میں سے ایک ملزم کو پکڑ کر صدر پولیس کے حوالے کردیا ہےانتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا

  • اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے قریب تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تنویر ولد منظور موٹر سائیکل پر 28/2R جارہا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد فائرنگ کرکے زخمی دیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کا تعلق 19/1R سے ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔