Baaghi TV

Tag: مسلح افواج

  • صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو  فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو مجموعی طور پر 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد شامل ہیں، 175 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس اول، 319 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس دوم اور 620 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس سوم دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز بھی دیے جائیں گے۔

    صدر سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اعزازات یومِ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم کی سفارش پر اور آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دیے جائیں گے۔

  • 86 واں یومِ پاکستان:صدر مملکت،وزیراعظم اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    86 واں یومِ پاکستان:صدر مملکت،وزیراعظم اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    ملک بھر میں 86 واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے-

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود ہیں، دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے بلند کیے،اس سال یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی، صرف پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔

    صدر مملکت کا یوم پاکستان پر پیغام

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے، ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ہم نے جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشتگردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی، معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کا بے خوف ہوکر مقابلہ کیا، دشمن کو پاکستان سے ملی شکست یاد رہے گی۔

    وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ہے، پاکستان بطور ایک ذمہ دار ریاست متوازن اور فعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں، آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، 26 فروری 2026 کو طالبان غاضب ٹولے کی بلااشتعال جارجیت کا جواب دیا افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

    مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

    یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پر مسلح افواج، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف ظہیر بابر نے اپنے پیغامات میں قوم کو مبارکباد دی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیئس مارچ انیس سو سینتالیس ایمان، امید اور استقامت سے بھر پور قومی عزم کی بہترین عکاس ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان جمہوریت کے سائے تلے سلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک کو درپیش دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری ہے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر استحکام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

    مزارِاقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب

    لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا اور گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،مزار پر تعینات ستلج رینجرز کے اعزازی گارڈز سبکدوش ہوگئے تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل محمد شاہد افضال نے مہمان کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، مزار اقبال پر مارچ پاسٹ اور سلامی کے بعد دعا کی گئی۔

  • یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998ء کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کامیابی سے جوہری تجربات کے بعد دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔ اس اقدام نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا پیغام دیا۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک "قومی امانت” ہے جو قوم کی اجتماعی امنگوں کی عکاس ہے۔ اس کارنامے کے پیچھے دور اندیش قیادت، قابل سائنسدانوں اور محنتی انجینئرز کا کردار قابلِ فخر ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

    ادارے کے مطابق یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید ہے بلکہ یہ دن مؤثر اور قابلِ اعتبار "کم از کم ڈیٹرنس” کے نظریے کی توثیق بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کی ضامن ہے۔

    بیان کے آخر میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے۔ مسلح افواج ان تمام قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جن کی بدولت پاکستان نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ ہم استحکام اور خود انحصاری کے اس سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

  • مسلح افواج کا بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین

    مسلح افواج کا بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین

    قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح کا افواج بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس قومی دن کے موقع پر ہم ان کے رہنما اصولوں "اتحاد، ایمان، اور تنظیم” پر اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائد اعظم کی پائیدار بصیرت اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، جن کی انتھک محنت نے قوم کو یکجا کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔اس کے علاوہ مسلح افواج نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ محبت، ہمدردی، اور امن کی ان آفاقی اقدار کا جشن مناتے ہیں جو اس موقع کی روح ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت، انصاف اور ہم آہنگی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی عوام اور وطن کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

    فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

  • آرمی چیف کی  آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع  سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں-

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں،دورے کے دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل اسٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔
    https://x.com/PakistanFauj/status/1719760962444726675?s=20
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے، دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کےدرمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذر بائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیار ی اور حوصلے کو سراہا جبکہ ملاقاتوں میں آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دو نوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    آذربائیجان کے سربراہ مملکت الہام علیوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کرتا ہے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں جن میں فوجی تعاون بھی شامل ہے دفاعی صنعت میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان کامیاب تعاون کو سراہتے ہوئے صدر الہام علیوف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزیدمستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • 76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ملک بھر میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

    باغی ٹی وی: دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی اس کے علاوہ نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیاپاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

    بعد ازاں لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کےچاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں میجرجنرل قیصرسلیمان، گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی-

    دوسری جانب پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہ ہوئی، پا کستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنھبالے، کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

    پشاورمیں بھی جشن آزادی آج پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ دن بھر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    پاکستان کے یوم آزادی پر،مسلح افواج کے سربراہان، صدرمملکت اور وزیراعظم نے قوم کے نام پیغامات جاری کیے، صدرعارف علوی نے کہا کہ بانیان پاکستان اور کارکنان تحریک ِپاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں قیام پاکستان کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے، ہمیں عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان حاصل کرنیوالوں کوخراج عقیدت پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم رہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ پاکستان کا تصور عظیم تھا قائد اعظم نے ثابت کیا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ایک الگ قوم ہیں، ہمیں اتحاد اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے بھی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی ، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔

    اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خود مختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

  • پی اے ایف ایئروارکالج انسٹی ٹیوٹ میں 36 ویں ایئروار کورس کی گریجویشن تقریب

    پی اے ایف ایئروارکالج انسٹی ٹیوٹ میں 36 ویں ایئروار کورس کی گریجویشن تقریب

    پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ 36 ویں ایئر وار کورس کی گریجویشن تقریب

    پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ، کراچی میں آج 36 ویں ایئر وار کورس کی کانووکیشن اینڈ گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (ایئر ڈیفینس) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    فارغ التحصیل ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے انہیں کورس کی کامیاب تکمیل اور اپنے کیریئر میں اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتا ہوا جغرافیائی سیاسی منظر نامہ، قومی سلامتی کی پیچیدہ صورتحال اور مسلسل تغیر پزیر عسکری ماحول، حصولِ علم کے تقاضوں میں تکنیکی ترقی سے باخبر رہنے اور قومی دفاعی آلات کے دانشمندانہ استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے عسکری عناصر کے باہمی تعاون کی اہمیت پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ روایتی اور غیر روایتی جنگی صورتحال میں کوئی بھی عسکری فوج تنہا کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اور اس زمرے میں مشترکہ تزویراتی منصوبہ بندی کے کردار کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے قومی سلامتی کے ماحول میں ملکی استحکام اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی طاقت کے بہترین آلہ کار کی حیثیت سے ایئر پاور کے استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ایئر وائس مارشل حسین احمد صدیقی، صدر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ نے وار کورس اور اس کے دوران نمایاں کارکردگیوں کا جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔

    ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک بہترین ادارہ ہے، جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے سینئر اور درمیانے درجے کے افسران کو ایئر پاور کےنظریات، حکمت عملی اور اعلیٰ فوجی قیادت میں بہترین کردار ادا کرنے کے لیئے مختلف شعبے میں تربیت دی جاتی ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والے افسران میں افواج پاکستان سمیت بحرین، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، ملائیشیا، نائیجیریا، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے فوجی افسران بھی شامل تھے۔ تقریب میں دوست ممالک سے اعلیٰ سفارت کاروں سمیت سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

  • نو مئی کے واقعات،تحریک انصاف کے سینیٹرنے مذمتی قرارداد جمع کروا دی

    نو مئی کے واقعات،تحریک انصاف کے سینیٹرنے مذمتی قرارداد جمع کروا دی

    تحریک انصاف کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی کے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کروائی گئی ہے

    تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور اس حوالہ سے ایک قراردار سینیٹ میں جمع کروائی ہے، قرارداد پر تحریک انصاف کے سینیٹر کے دستخط ہیں، قرارداد فیصل سلیم، سیمی ایزدی، فلک ناز چترالی، زرقا سہروردی اور دہگر کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم نے ایوان بالا میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہم اس پر شرمندہ ہیں

    سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ کہ میرا خاندان آرمی سے تعلق رکھتا ہے ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ کوئی آرمی تنصیبات پر حملہ کرے جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں واقعی سزا ملنی چاہیے سینیٹر فلک ناز کا کہنا تھا کہ کہ 9 مئی کا دن میری زندگی کا سب سے منحوس دن ہے 9 مئی کو پاکستان کے شہدا کی یادگار اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں میرا بھائی اور بھتیجا فوج میں حاضر سروس ہیں ،ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد باقی چیزیں ہیں جو لوگ 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزا ہونی چاہیے بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جانا چاہیے

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عسکری اور تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ ایوان 9 مئی کو جی ایچ کیو، جناح ہاؤس پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہےجناح ہاؤس لاہور میں کور کمانڈر رہائش پذیر ہیں اسے بھی آگ لگا دی گئی تھی بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا جب کہ شہداء کی یادگاریں بھی جلادی گئیں ہ تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولوں کو آگ لگائی گئی اور نقصان پہنچایا گیایہ ایوان اپنے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے مسلح افواج ،سیکیورٹی ایجنسیوں اور بڑے پیمانے پر ان واقعات سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

     پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

    ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں

    آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

    عمران خان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے.

  • یوم تکریم شہداء کی تقریب، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عارف علوی نظر نہ آئے

    یوم تکریم شہداء کی تقریب، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عارف علوی نظر نہ آئے

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے، یوم تکریم کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی

    اسکے علاوہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تکریم شہدا کے حوالہ سے سیمینار،کانفرنسوں و وریلیوں کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کے بچے بچے نے آج اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سابق آرمی چیف جنرل ر باجوہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے،تا ہم مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم تکریم شہداء کی تقریب میں نظر نہیں آئے

    یوم تکریم شہداء پاکستان کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیوں شریک نہیں ہوئے؟ اس حوالہ سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، یوم تکریم شہداء منانے کا اعلان عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی کرنے کے بعد کیا گیا تھا، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی پر پاکستانی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا، ایسے میں یوم تکریم شہداء کا اعلان کیا گیا اور آج ملک کے چپے چپے میں تقریبات منعقد ہوئیں، آج یوم ترکیم شہداء کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نہ کوئی پیغام آیا اور نہ ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں وہ تقریب سے غائب رہے، ایسے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو صدارت سے استعفیٰ دینا چاہئے اور اگر وہ نہیں دیتے تو انہیں ہٹا دینا چاہئے، جو ریاست سے وفاداری کی بجائے پارٹی کے ساتھ وفاداری کر رہا ہے وہ اس عہدے کا اہل نہیں، عارف علوی کو فوری گھر بھیجنا چاہئے

    صدر عارف علوی یوم تکریم شہداء کی تقریب میں نہ تو شریک ہوئے اور نہ ہی اس حوالہ سے ابھی تک کوئی وضاحت پیش کی ہے، عارف علوی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی یا صدارت چھوڑنے والے ہیں یا پارٹی، کیونکہ وہ ایسے کام کر رہے ہیں جو ایک صدر کو نہیں کرنے چاہئے، آج جب ملک بھر میں یوم تکریم شہداء منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں شریک ہونا چاہئے تھا لیکن شاید عمران کی وفاداری کی وجہ سے وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے،

    جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

  • پاکستانیوں کی احساس زمہ داری کہاں گئی؟

    پاکستانیوں کی احساس زمہ داری کہاں گئی؟

    پاکستانیوں کی احساس زمہ داری کہاں گئی؟

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے واقعات میں عوام میں احساس کی نمایاں کمی دیکھی گئی، احتجاج میں شریک افراد نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، سرکاری عمارتوں، ایمبولینس گاڑیوں، پولیس کی گاڑیوں اور نجی و سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا جن کی ویڈیو بھی سامنے آ رہی ہیں، دکانوں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی

    پرامن احتجاج کا حق سب کو حاصل اور کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ عام شہریوں کے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونے چاہئے، بدقسمتی سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے احتجاج میں بہت تباہی ہوئی، پولیس کی 26 گاڑیاں، سات سرکاری عمارتیں ، 10 نجی املاک میں توڑ پھوڑ کی گئی، پاکستان کی مسلح افواج کی املاک کو بھی نشانہ بنایا گیا، کور کمانڈر ہاؤس لاہور جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ تھی اور اسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے کو بھی نشانہ بنایا، راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، لاہور کی تحصیل ماڈل ٹاؤن میں عسکری ٹاور کو نقصان پہنچایا گیا، اس ہنگامہ آرائی ے دوران دس اموات بھی ہوئیں جوکہ افسوسناک امر ہے

    اسی احتجاج کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ ہوا، تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین نے میانوالی ایئر بیس پر "دی لٹل ڈریگن” طیارے کو آگ لگائی، یہ طیارہ ایئر کموڈور ایم ایم عالم کا تھا، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں چھ بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور اس پر انہیں ستارہ جرات دیا گیا تھا، مظاہرین کی جانب سے ایسا کرنے پر ہمارے قومی ورثے کو نہ صرف داغدار کیا گیا بلکہ فوج کے خلاف نفرت کو بھی ہوا دی گئی

    مظاہرین نے لاہور میں جو کچھ کیا، اگر خدانخواستہ اسکے جواب میں کور کمانڈر لاہور مظاہرین کی جانب سے کئے حملے کا جواب دینے کا حکم دیتے تو اسکے تباہ کن نتائج ہو سکتے تھے جو ممکنہ طور پر 1971 کی یاد تازہ کر دیتے، اس سے ہمارے رہنماؤں کی سوچ بارے سوال اٹھتا ہے

    دوسری طرف لوگوں کو صرف اس لئے گرفتار کرنا کہ انکا تحریک انصاف کے ساتھ تعلق ہے یہ ان لوگوں کو جواز دے دے گا جو اس قسم کی تخریب کاری میں شامل ہوتے ہیں یا حمایت کرتے ہیں،

    ہم میں سے ہر ایک کو پاکستان کے موجودہ حالات کا جائزہ لینا چاہئے، تباہی پھیلانا اور نقصان کرنا یہ صرف ایک ایسے معاشرے کو دکھا رہا ہے جو جنگل کے قانون کی حمایت اور پیروی کرتا ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں بد نام زمانہ کردار گلو بٹ جیسے افراد کا اثر ہوتا جا رہا ہے،

    آخر کار ،ہم سب کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم زمہ داری کے ساتھ چلیں گے یا اسے نظر انداز کر دیں گے ،ہم یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ قانون کی پاسداری کریں اور آپس کے معاملات میں تہزیب کے دائرے میں رہیں یا ہم فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس کے برعکس کریں