Baaghi TV

Tag: مسلم ورلڈ لیگ

  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے مواقع سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اور اس کے فروغ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں لڑکیوں کے اسکولوں کی شدید کمی ہے۔ ایسے علاقوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لڑکیاں تعلیم سے محروم رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتی ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ خواتین کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں اسکالرشپس اور ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی تیاری کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ان علاقوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جہاں اسکول نہ ہونے کے برابر ہیں یا موجودہ تعلیمی سہولیات غیر معیاری ہیں۔انہوں نے غزہ اور کشمیر میں تعلیم کی صورت حال پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کے باعث تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ بچوں کے اسکول جانے کی عمر جنگ اور تنازعات کی نذر ہو رہی ہے، جو ایک نسل کی مکمل تباہی کے مترادف ہے۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کو نظرانداز کرنا ترقی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور کشمیر جیسے مظلوم خطوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ایسے علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر، اساتذہ کی تربیت، اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے تعلیمی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ یہ نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ ایک مضبوط اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر ہم ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں، جو ہر معاشرے کا خواب ہے۔ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں اور اس کے فروغ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں لڑکیوں کے اسکولوں کی شدید کمی ہے۔ ایسے علاقوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لڑکیاں تعلیم سے محروم رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں نہ صرف خواتین کو بااختیار بناتی ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ خواتین کے تعلیمی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

    مسلم ورلڈ لیگ کے اجلاس میں دور دراز علاقوں میں اسکالرشپس اور ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی تیاری کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ان علاقوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں، جہاں اسکول نہ ہونے کے برابر ہیں یا موجودہ تعلیمی سہولیات غیر معیاری ہیں۔انہوں نے غزہ اور کشمیر میں تعلیم کی صورت حال پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اور بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کے باعث تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ بچوں کے اسکول جانے کی عمر جنگ اور تنازعات کی نذر ہو رہی ہے، جو ایک نسل کی مکمل تباہی کے مترادف ہے۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کو نظرانداز کرنا ترقی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور کشمیر جیسے مظلوم خطوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔ ایسے علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر، اساتذہ کی تربیت، اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے تعلیمی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، کیونکہ یہ نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ ایک مضبوط اور پائیدار معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دے کر ہم ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں، جو ہر معاشرے کا خواب ہے۔

  • وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

    وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے اسلام آباد میں مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا۔ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کانفرنس کے انعقاد سے عالمی سطح پر اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔وزیراعظم نے اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے، مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت پر تنظیم کے تعاون کو سراہا۔ شہباز شریف نے مسلم ورلڈ لیگ کے مقاصد اور اہداف کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں سیرت میوزیم کے قیام کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مسلم دنیا کا یہ اہم منصوبہ جلد پائہ تکمیل کو پہنچے گا، پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کے لیے کام جاری رکھے گا۔ سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کے شاندار انتظامات اور مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستان اور امت مسلمہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے مسلم دنیا کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم اور کوششوں کی تعریف کی۔ کانفرنس کے اختتام پر مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے متفقہ “اسلام آباد ڈیکلریشن” جاری کیا جائے گا، ڈیکلریشن خواتین کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، دنیا بھر سے اپنے شعبوں کے نامور جید علماء، اسکالرز اور ماہرین تعلیم حصہ لے رہے ہیں۔کانفرنس خواتین کی تعلیم اور اسلام و فوبیا جیسے اہم موضوعات کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی مزمت کی اور صورتحال کی بہتری کیلئے عالمی دنیا کے مؤثر کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

    پاکستان پیٹرولیم کا گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

    لنڈی کوتل: پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

    شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان رجسٹر ہو گئی