Baaghi TV

Tag: مسٹر بیسٹ

  • یوٹیوبر ‘مسٹر بیسٹ’ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    یوٹیوبر ‘مسٹر بیسٹ’ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    دنیا کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر اور مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور جمی ڈونلڈسن نے اپنی دیرینہ دوست تھییا بوئسن سے شادی کر لی ہے۔

    اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا،تصویروں کے ساتھ جمی ڈونلڈسن نے لکھا کہ میں نے مسز بیسٹ کو ڈھونڈ لیا اور یہ میری زندگی کا سب سے بہترین دن تھا تصاویر میں دونوں کو سمندر کے کنارے خوشگوار انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
    شادی کی یہ تقریب جولائی کے مہینے میں برٹش ورجن آئی لینڈز میں واقع رچرڈ برینسن کے نجی جزیرے نیکر آئی لینڈ پر منعقد کی گئی،اس تقریب کو نجی رکھا گیا تھا جس میں صرف 70 کے قریب رشتہ داروں اور خاص دوستوں کو بلایا گیا تھا شادی سے پہلے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے جزیرے پر گھومنے پھرنے اور کھیل کود کا خاص انتظام کیا گیا تھا جن میں کائٹ سرفنگ، سنورکلنگ، بورڈ گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔

    شادی کے موقع پر تھییا بوئسن نے معروف ڈیزائنر نیکول اور فیلیشیا کوچر کا تیار کردہ خوبصورت عروسی لباس پہنا، جبکہ مسٹر بیسٹ نے رالف لارین کا ٹکسڈو زیب تن کیا،شادی کے بعد تھییا بوئسن نے کہا کہ یہ سننے میں شاید معمولی بات لگے لیکن یہ صرف ایک رسمی کارروائی ہے جب سے ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی، ہمارا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنا ہی تھا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب پوری دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہم میاں بیوی ہیں۔

    تھییا کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور وہ خود بھی انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے اور ویڈیوز بنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نفسیات اور قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں، ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2022 میں ہوئی تھی جب جمی جنوبی افریقہ کے دورے پر گئے ہوئے تھے وہاں ایک دوست نے ان کی ملاقات تھییا سے کروائی جہاں دونوں کی آپس میں بات چیت شروع ہوئی۔

    جمی ہمیشہ اپنی بیوی کے پڑھنے لکھنے کے شوق کی تعریف کرتے رہتے ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ تھییا کو نئی باتیں سیکھنے سے سچی محبت ہے اور یہی چیز مجھ میں بھی ہے، میں ان کے ساتھ رہتے ہوئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھتا رہتا ہوں اور خود کو بہتر بناتا رہتا ہوں۔

    مسٹر بیسٹ نے تھییا سے رابطہ کیا اور ان سے ملنے کے لیے دوبارہ جنوبی افریقہ کا سفر بھی کیادونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد دسمبر 2024 میں منگنی کی، جب مسٹر بیسٹ نے کرسمس کے دن خاندانی تقریب کے دوران انہیں شادی کی پیشکش کی۔ اب یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ایک نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

    تھییا نے بھی اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں پہلی بار جمی سے ملی تو مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ وہ کتنے سادہ انسان ہیں۔ مجھے لگتا تھا کہ یوٹیوب کے بڑے سٹار صرف دکھاوا کرتے ہیں، لیکن وہ واقعی ایک بہت اچھے اور عاجز انسان ہیں۔

  • مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے اور دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق مسٹر بیسٹ نےگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024ء کو منگنی کر لی۔

    مسٹر بیسٹ نے گزشتہ روز نسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے،مسٹر بیسٹ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا‘۔

    سزاؤں میں معافی، ملٹری لاء اور ٹرائل کی شفافیت کی واضح مثال

    رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

    واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔

    گزشتہ برس مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام “خوفو، خفرع، منقرع “ کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔

    ”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی

    یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اور ان کی ٹیم 100 گھنٹے تک اہراموں کی فلم بندی کریں گے اور جگہیں تلاش کریں گے وہ اور اس کے دوست اہراموں کے اندر سوئیں گے اور ان کے ساتھ ایک ٹور گائیڈ بھی ہو گا جو انہیں تاریخی معلوما ت فراہم کرے گا، وہ اُن کمروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے جنہیں کبھی عوام نے نہیں دیکھا ہوگا۔

  • ”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی

    ”مسٹر بیسٹ“ کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کو وضاحت دینی پڑ گئی

    قاہرہ: دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر جیمز سٹیفن ڈونلڈسن جنہیں ”مسٹر بیسٹ“ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے حالیہ اعلان نے مصر کی عوام کو آگ بگولہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: یوٹیوبر جیمز سٹیفن ڈونلڈسن نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام “خوفو، خفرع، منقرع “ کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ اس بیان کے بعد مصری وزارت نوادرات کو معاملے کی وضاحت کے لیے بیان جاری کرنا پڑا ہے۔

    مشہور نوجوان نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ وہ اور ان کی ٹیم 100 گھنٹے تک اہراموں کی فلم بندی کریں گے اور جگہیں تلاش کریں گے وہ اور اس کے دوست اہراموں کے اندر سوئیں گے اور ان کے ساتھ ایک ٹور گائیڈ بھی ہو گا جو انہیں تاریخی معلوما ت فراہم کرے گا، وہ اُن کمروں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے جنہیں کبھی عوام نے نہیں دیکھا ہوگا۔

    مسٹر بیسٹ کی ویڈیو پر مصری آگ بگولہ ہو گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا مصریوں کی ایک بڑی تعداد نے اہراموں کو کرائے پر لینے کی خیال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    وہیں مصر کے ماہرِ آثار قدیمہ زاہی حواس نے اہراموں کو کرائے پر لینے کی خبروں کی تردید کردی انہوں نے کہا مصری قوانین میں ”اہراموں کو کرائے پر دینا“ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بلاگر کے بیانات کو زبان کی پھسلن یا مبالغہ آرائی سمجھنا چاہیے۔

    ماہرِ آثار قدیمہ نے وضاحت کی ہے کہ ”مسٹر بیسٹ“ نے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد 4 دن تک اہرام کے علاقے میں ویڈیو شوٹ کی، مشہور بلاگر نے قدیم مصری تہذیب اور جادو میں دلچسپی رکھنے والوں کے سامنے اپنے نئے مواد کی تشہیر کے میدان میں اہرام کے حوالے سے اپنے بیان میں دھوکہ دیا ہے۔

    ماہر آثار قدیمہ زاہی نے اس بات کی تردید کی کہ ’’مسٹر بیسٹ‘‘ اہرام کے اندر سوئے تھے یا سوئیں گے انہوں نے کہا اہرام کے ساتھ والے صحرا میں ان کے سونے کے لیے ایک خیمہ تیار کیا گیا تھامعروف ماہر آثار قدیمہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نوجوان یوٹیوبر، جسے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ فالو کرتے ہیں، اس دورے کی سیاحتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصر میں سیاحت کے لیے زبر دست پروپیگنڈہ کریں گے۔

    مصر کی وزارت سیاحت و نوادرات نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا جس میں تصدیق کی گئی کہ امریکی بلاگر کی جانب سے ”اہرام کے علاقے کو کرائے پر لینے“ کا موضوع مکمل طور پر بے بنیاد ہے، علاقے کو کرائے پر دینا غیر منطقی اور ناقابل تصور ہے۔

  • مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو  شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    مسٹر بیسٹ کی بھارتی کمپنی کو شکست، یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

    واشنگٹن: امریکا کے مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : مسٹر بیسٹ (جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے) نے 2023 کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیو ڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والے چینل ٹی سیریز کا مقابلہ کریں گے اب ایک سال سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل اس ویڈیو شیئرنگ سروس کا سب سے سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے،”مسٹر بیسٹ نے ایکس پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 سال بعد آخرکار پیو ڈی پائی کا انتقام لے لیا گیا”۔

    اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،مالدیپ

    خیال رہے کہ ٹی سیریز کئی برسوں سے سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل تھا اور 2021 میں یہ پہلا یوٹیوب چینل بنا تھا جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی تھی،مسٹر بیسٹ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اکتوبر 2023 میں 20 کروڑ سے زائد ہوئی تھی جبکہ اپریل 2024 میں ان کے سبسکرائبرز 25 کروڑ سے زائد ہوگئے تھے،مسٹر بیسٹ کی ایکس پوسٹ پر ایلون مسک نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

    اروند کیجریوال عبوری ضمانت ختم ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا