Baaghi TV

Tag: مس کنڈکٹ

  • مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز عہدوں سے برطرف

    مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز عہدوں سے برطرف

    لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے جب کہ سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو بھی مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا۔

    اسی طرح سول جج جہلم سرمد سلیم کو بھی عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سول جج سرمد سلیم ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیرون ملک گئے تھے اور انہوں نے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بجائے استعفیٰ ارسال کر دیا تھا۔

    عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

    اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد دفتر کا چارج سنبھالے بغیر استعفا بھجوایا تھا جس کے بعد انتظامی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

    وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

  • لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو برطرف کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو برطرف کر دیا

    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 2 سول ججز کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر نوکری سے برطرف اور دو ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججز کی پنشن واپس لینے کا حکم دیدیا،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے مس کنڈکٹ کے مرتکب ججز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 2 سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج لاہور امتیاز احمد اور سول جج ملتان صائمہ وحید کو نوکری سے برطرف کردیا جبکہ ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج میانوالی جمیل احمد کھوکھر کی پنشن اور مراعات ختم کرنے کا حکم جاری کیا، ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد پر مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر پنشن واپس لینے کا حکم سنایا گیا۔

    رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبد الرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر مذکورہ جج کو پہلے سے پینشن دی گئی ہے تو وہ بھی واپس لی جائے،سول جج نوشہرہ محمد اسلم کی تنخواہ 3 سال کے لیے اسکیل 19 کے مطابق کر دی گئی، سول جج کی تنخواہ میں کمی مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیے جانے پر کی گئی۔

  • کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا ،عرفان قادر

    کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا ،عرفان قادر

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں کا احتساب سیاست دان نہیں بلکہ دوسرے ادارے کرتے ہیں سیاست دانوں کا احتساب نیب اور دیگر ادارے کرتے ہیں مگر ججز نے اپنا احتساب اپنے ہاتھوں میں رکھا ہوا ہے

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو اسے احتساب کا سامنا کرنا ہوگا ،کوئی بدعنوانی کرتا ہے تو احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا ،ججز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد استعفیٰ دیتے ہیں اور پینشن لے کر گھر چلے جاتے ہیں احتساب کے متعلق پاکستان کے آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے ججز ریٹائرڈ بھی ہو جائیں تب بھی ان کے خلاف کوئی کیس نہیں چل سکتا پروسیڈنگ ہوتی ہے تو فرق نہیں پڑتا کوئی حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن کیانی کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ۔ان کے سفری اخراجات دیکھ کر پوری کہانی سامنے آ جاتی ہے ۔خود احتسابی تقاضہ کرتی ہے کہ چیف جسٹس فوری سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا کر اس سنگین معاملہ کو دیکھیں ۔

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے دیکھا تھا سپریم کورٹ متحرک ہوتی ہے اور ڈائریکشن دی جاتی تھی کہ کیسز کو چلایا جائے کچھ معاملات میں جج صاحبان نے احتساب اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے آج کے پاکستان میں عدلیہ کے فیصلوں پر میرے تحفظات ہیں ججز کے مس کنڈکٹ پر سپریم جوڈیشل کونسل بنائی گئی ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی,ثاقب نثار کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں آیا تو کہا گیا جب جج ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اسکو نہیں بلا سکتے آئین میں لکھا ہے کہ اگر کوئی جج مس کنڈکٹ میں ملوث ہو تو اسکو ہٹایا جاسکتا ہے ججز بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں ہم مستعفی ہوجاتے ہیں بڑی عجیب سی بات ہے آپ مس کنڈکٹ کریں اسکے بعد سارے آلاونسز وغیرہ بھی لیتے رہیں اگر عدلیہ نے اپنا احتساب خود ہی کرنا ہے تو پھر قانون اور آئین کے مطابق کریں

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟