Baaghi TV

Tag: مشال یوسفزئی

  • خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مشال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئیں، سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے،سینٹ کی مذکورہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی، انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکارتھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہےخیال کیا جارہا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی میدان میں موجود تھیں۔

  • اراکین اسمبلی کا  مشال یوسفزئی کے  تجویز کنندہ  اور  تائیدکنندہ  بننے  سے  دستبرداری کا  اعلان

    اراکین اسمبلی کا مشال یوسفزئی کے تجویز کنندہ اور تائیدکنندہ بننے سے دستبرداری کا اعلان

    پشاور: سینیٹ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین اسمبلی نے مشال یوسفزئی کے تجویز کنندہ اور تائیدکنندہ بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    پی ٹی آئی کے رکن طارق اریانی کے مطابق شکیل خان اور میں نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخاب میں ان کا تجویزکنندہ اور تائید کنندہ بننےکاکہا تھا طارق اریانی کے مطابق قائدین نے تصدیق نہیں کی کہ بانی چیئرمین نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار بنایا ہو، شکیل خان اور میں مشال یوسفزئی کا تجویزکنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط نہ کرانے کے باوجود 2 اراکین صوبائی اسمبلی شکیل خان اور طارق اریانی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے تھے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اراکین اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے نام پر دستخط کرنے سے سختی سے روکا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ پارٹی پالیسی کے تحت ان کے کاغذات نامزدگی پر کوئی دستخط نہ کرے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسمارٹ اسکلز کیمپ فار کڈز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    باوجود اس کے مشعال یوسفزئی نے سینیٹ کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں، کاغذات پر ایم پی اے شکیل احمد خان تجویز کنندہ جبکہ طارق اریانی تائید کنندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں شکیل احمد خان کی مبینہ ہٹ دھرمی پر وزیراعلی نے انہیں صوبائی کابینہ سے برطرف کر دیا، پارٹی کے اندر اس صورتحال سے سیاسی دراڑیں مزید گہری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا-

    ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے تحفظات ،چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا