Baaghi TV

Tag: مشتاق احمد

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں جماعت کی مرکزی قیادت، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے اصولوں کے مطابق سیاست کرے گی اور ملک میں آئینی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی،موجودہ نظام میں عام آدمی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ان کی جماعت برابری، انصاف اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے، جس پر مکمل عمل درآمد پاکستان رائٹس موومنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے جماعت کا مقصد چند مخصوص طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ اور سماجی و معاشی انصاف کا قیام ہے، پاکستان رائٹس موومنٹ فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے، اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔

    مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد ہیں، جبکہ بے روزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات کا پھیلاؤ، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین قومی مسائل کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

  • مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو ہرجانے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی:وٹیوب کے ایک شو کے دوران مشتاق احمد نے بذریعہ ویڈیو اپنے ماضی کے ساتھیوں کے لیے پیغام بھیجا جسے پروگرام کے دوران چلایا گیا، پیغام میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں وقار یونس اور وسیم اکرم سے ان کے ماضی کے رو یوں پر شکوہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب ہم تینوں ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے تو وقار یونس اور وسیم اکرم مجھے ہراسگی کا نشانہ بناتے تھے جس کے لیے میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اخیتار کرتے تھے، جس سے میرا اعتماد اور پرفارمنس متاثر ہوئی، اس کے لیے میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں، اب میں ان سے عدالت میں ملوں گا-

    ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کے سنجیدہ انداز کےمذاق پر انہیں سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں جبکہ وقار یونس نےکہا کہ مشی بھائی (مشتاق احمد) کے اس پیغام سے ہمارا شو اچھا ہو جائے گا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ مجھ سے 5 کروڑ زیادہ کیوں مانگ رہے ہیں؟ جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ کیونکہ آپ ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہیں۔

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بہت بڑے مداح ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بات آپ نہ کریں آپ نے اچھے سے اچھے دن بھی انڈا (صفر) اسکور کیا ہے اس لیے ہم عدالت میں ہی ملیں گے، دوسری جانب وقار یونس نے مشتاق احمد سے معافی مانگ لی۔

    طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا بیان جاری

  • مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

    مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب، کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی شرکت

    لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب میں کرکٹرز اور شوبز ستاروں نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز ، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، قومی کرکٹر بابر اعظم، شان مسعود اور عثمان قادر تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے،چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
    mushtaq
    واضح رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل لاہور میں ہوا تھا۔

  • مشتاق احمدبنگلہ دیش کے  نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    مشتاق احمدبنگلہ دیش کے نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    کراچی: بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے،مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے-

    مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا-

    واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، جن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں،مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔