Baaghi TV

Tag: مصدق ملک

  • پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں۔

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 4 بڑے سیلابوں کے نتیجے میں 19 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ یہ نقصان معاشی اور اقتصادی خسارے کے علاوہ ہے-

    انہوں نے کہا کہ ان سیلابوں کے باعث 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 50 فیصد اسکول جانے کی عمر کے بچے ہیں، جو تعلیم اور مستقبل دونوں کے لیے خطرناک صورتحال ہے، ایک بڑے سیلاب سے ایک پوری نسل غربت کے دلدل میں دھکیل دی جاتی ہے، جس کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔

    انہوں نے عالمی سطح پر عدم مساوات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 10 بڑے ممالک 70 سے 75 فیصد کاربن کا اخراج کر رہے ہیں، جبکہ یہی ممالک دنیا کی 80 فیصد گرین فنانسنگ بھی حاصل کر رہے ہیں موسمیاتی انصاف کے بغیر عالمی ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانا ممکن نہیں، اور ترقی پذیر ممالک کو اس بحران کی قیمت نہیں چکانی چاہیے جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔

  • ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں،مصدق ملک

    ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں،مصدق ملک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے،اور جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

    مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے، اور ہم ایران کو جانتے ہیں لیکن پاکستان کی طرح کوئی نہیں جانتا، یہ اہم ہے، اس بیان سے لگتا ہے پاکستان بھی ایران کے معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہےایران کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقا ت ہیں، اور پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کیلئے نیا ضابطہ کار طے

    قبل ازیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہےسینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال ہے اور بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے،چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اور اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔

    او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

  • عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    عمران خان پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے،مصدق ملک

    لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی،پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمات ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

    مصدق ملک نے کہا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو خط لکھنے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے۔

    چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تناؤ کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے، کرپشن محکموں میں ہے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

  • چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔

    باغی ٹی وی:اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے، پہلے صنعتوں کوساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا ہے، ہم نے اپنی انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا ہے۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بدانتظامی اور بے ایمانی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام ناکارہ ہوگیا تھا، اس میں بہتری لانے کے لیے وزیرا عظم نے پاور ڈویژن کی سفارش پر ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی ہے، این ٹی ڈی سی کو تین حصوں میں تقسیم کرکے نئے سال میں ایک عالمی سطح کی کمپنی سامنے آئے گی، اس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، جو فروری میں مکمل ہوجائےگا۔

    کافی اور چائے سر اور گردن کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی اثنا میں مارکیٹ آپریٹرز کے آزدانہ نظام کا نہ صرف اعلان کیا، بلکہ کابینہ سے اس کی منظوری کے بعد قوانین بناکر اس کا آغاز کر دیا ہے اس کمپنی کے قیام کی منظوری کئی دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، الحمد اللہ ہم نے یہ کام وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کرکے دکھا دیا ہے، آپ کے بجلی کے ترسیلی نظام میں رکاوٹیں تھیں، رحیم یار خان تا مٹیاری ٹرانسمیشن لائن نہیں بن پارہی تھی، غازی بروتھا سے فیصل آباد تک لائن نہیں مکمل ہو پارہی تھی، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام، جس نے سستی بجلی فراہم کرنی تھی، وہ غیر فعال ہوکر رہ گیا تھا۔

    نیو ایئر نائٹ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

    اویس لغاری نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کے سامنے جوابدہ ہیں، چاہتے ہیں صارف کی دلچسپی برقرار رہے، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کی نجکاری کے بعد یہ کام مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیپرا میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، نیپرا حکام کو مشاورت میں شامل کرکے سفارشات تیار کریں گے، جنہیں کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح نیپرا میں بھی اصلاحات کی جانی چاہئیں آئی پی پیز میں کس کے ساتھ کیا ہوا، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، یہ ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے، لیکن ایک آپشن فرانزک آڈٹ کا بھی ہے، جن سے معاہدے ختم کیے گئے ان میں 18 آئی پی یپز شامل ہیں-

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ایک آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ کرنے کے لیے اشتہار دیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی نےآئی پی پیز کو فرانزک آڈٹ سے بچایا اور انہیں چھوٹ دی گئی،رواں مالی سال کی ششماہی مکمل ہوجائےتو جنور ی کے پہے ہفتے میں تفصیلات دیں گے، تاہم 5 ماہ کے اعداد و شمار میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے ہیں، سر کلر ڈیٹ بھی کئی سو ارب روپے کم ہوا ہے، اس بار امید ہے کہ جو بجٹ ہم نے سرکلر ڈیٹ کے لیے مختص کیا تھا، وہ اس بار بہت کم خرچ ہوگا۔

    اسرائیل کی جانب سے شام پر نیوکلئیر حملہ کرنے کا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے 1 ہزار ارب روپے سے زیادہ بچائے، اضافی بجلی پر ہم نے 26 روپے فی یونٹ کے ساتھ ریلیف دیا، بلوچستان میں 80 سے 85 ارب روپے کا ٹیوب ویل کی مد میں نقصان ہوتا تھا، وہ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں، 5 آئی پی پیز پلانٹ کے ساتھ معاہدے ختم کر دیئے ہیں، ان سے معاہدے ختم ہونے سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی، بگاس کے 8 پلانٹس کے ساتھ معاہدوں میں 238 ارب روپے بچت ہو گی پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے، کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

    شادی شدہ جوڑے کی خود بنائی گئی جسمانی تعلقات کی ویڈیو موبائل چوری ہونے پر وائرل

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے، اجلاس کے شرکاء کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25ء میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی، مالی سال 2024-25 میں نومبر تک ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جبکہ فیسکو 6.01 فیصد ہے۔

    یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائیں،خواجہ آصف

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیسکو نے 223365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49470 کی تنصیب ہو چکی ہے، پیسکو نے 152559 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51173 کی تنصیب ہو چکی ہے اور فیسکو نے 192311 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 11276 کی تنصیب ہو چکی ہے۔

    لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز، ای میلز، ویب سائٹس، انٹریکٹو وائس رسپانس، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں۔ کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہےاس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کا ازالہ کیا۔

    پی ٹی آئی کے حق میں بات کرنے کو تیار ، آپ غلطی تو مانیں،خواجہ سعد رفیق

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزکی تعیناتی میں سست روی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے،بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نیپرا کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    لاہور: ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے

  • دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی بات کی تو پی ٹی آئی نے مخالفت کی،مصدق ملک

    دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی بات کی تو پی ٹی آئی نے مخالفت کی،مصدق ملک

    لاہور:وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی بات کی تو پی ٹی آئی نے مخالفت کی اور کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف آپریشن کیا تو ایسی کی تیسی کر دیں گے-

    باغی ٹی وی: مصدق ملک نے نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی سانحہ کیا ، اور بھی پُر تشدد کام کیے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مجھے علم نہیں ہے، مشاورت کے لیے ہماری اور دیگر اتحادی جماعتیں بیٹھیں گی اور دیکھیں گی کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے پی ٹی آئی کے پر تشدد اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جس جماعت نے 4 رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ہو اس کی سزا کیا ہو گی ؟-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعت کو مجرمانہ کارروائیوں کی اجازت تو نہیں ہوتی، پھر رٹ آف دی اسٹیٹ کبھی نہ کبھی تو قائم کرنی ہی پڑے گی ناں، پولیس کے پاس تو اسلحہ ہوتا ہے لیکن یہ سویلین کے پاس اسلحہ کیسے آ گیا؟ کیا کبھی سنا کہ سویلین نے پولیس والوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ؟ پی ٹی آئی والے صوبائیت پھیلا رہے ہیں، ہم نے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی بات کی تو پی ٹی آئی نے مخالفت کی اور کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف آپریشن کیا تو ایسی کی تیسی کر دیں گے۔

  • فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

    فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

    باغی ٹی وی: مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا خواب ملک کی ترقی ہے جب کہ پی ٹی آئی کا خواب جلاؤ گھیراؤ اور فساد ہے، فیصلہ کرلیں کونسا پاکستان چاہیے، ہم مٹی کو ہیرا بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی والے اسی مٹی کو آگ لگارہے ہیں کہ کہیں ہیرا نہ بن جائے،جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

    مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتی ہے،کبھی غیرملکی مہمانوں کی آمد پر مظاہروں کے لیے نکل آتے ہیں، فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خود باہر نہیں آتے، دوسروں کو احتجاج کیلیے بھڑکاتے ہیں …

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر آکر احتجاج کرے، صرف حکومتی نہیں آزاد تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، معاشی استحکام کے سفر کو متاثر نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کے پی ٹی آئی احجاج مظاہرین کے خلاف ریاستی اقدامات بظاہر کامیاب رہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ابتدائی چند ایک رکاوٹ ہٹا کر آگے بڑھا لیکن حسن ابدال کٹی پہاڑی کے پاس بدترین شیلنگ کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ڈی چوک سے چائنہ چوک تک شیلنگ اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتارکو بھی گرفتار کرلیا گیا پولیس نے جڑواں شہروں سے تقریباً 1600 سے کارکنوں کو گرفتار کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کنٹرول روم کا دورہ: امن و امان کی بحالی اور …

    اسلام آباد کے ڈی چوک کے بعد آج لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہے،لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے-

  • یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے،مصدق ملک

    یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے،مصدق ملک

    وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کہا گیا پی ایم ایل این ، پیپلز پارٹی اور ہم بھی حکومت نہیں بنائیں گے، صرف بربادی گمان میں ہے، فارم 45/47 کی تکرار کو اپنی سپروژن میں سب کچھ کھلواتے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج ہم پر انگلی اٹھا رہے ہیں، آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم حکومت نہ بنائیں، پیپلز پارٹی نے آپ کو کہا کہ حکومت بنائیں ہم ساتھ دیں گے، وفد گیا لیکن آپ نہ مانے، آپ چاہتے کیا ہیں، پیپلز پارٹی کو ہی کہہ دیتے کہ آپ حکومت بناؤ ہم ساتھ دیتے ہیں، یہ آئینی بحران چاہتے تھے،ھمارا عزم ہے یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے لیکن ایک جتھا ہے جو یہ نہیں کرنے دینا چاھتا،وہ کبھی ملک میں جلاؤ کرتا ہے گھیراؤ کرتا ہے اور عوام کو بتاتا ہے کہ یہ قافلہ لٹ چکا ہے،

    کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ، پارٹی یتیم ہو گئی،مصدق ملک
    دوسری جانب وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ہمار ی آبادی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کو ہرشعبے میں آگے آنا ہوگا،نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں،نوجوان کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں اپنا لواہا منواسکتے ہیں،والدین کا احترام اولاد پرفرض ہے،والدین کےبعد استاد آپ کو زندگی میں کامیابی دلاتاہے،یوتھ کنونشن میں موجود ہر لڑکے لڑکی کی آنکھ میں چمک اور خواب تھا، نوجوان آئی ٹی کی باتیں کرتے ہیں، ایک طرف تاریکی اور ایک طرف روشن خیالی کی باتیں ہیں،کچھ لوگ ملک آباد نہیں دیکھنا چاہتے، یہ لوگ جلاؤ اور گھیراؤ کی باتیں کرتے ہیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں مستقبل تابناک ہونے کے خواب ہیں، نوجوانوں کی منزل کے راستے میں کچھ لوگ حائل ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، سائفر لہرا کر امریکا سے اعلان جنگ کر کے وہاں کا لابسٹ ہائر کر لیا،واٹس ایپ پر ان کی بھارت کے ساتھ کمیونیکیشن چل رہی ہے، کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ہے، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ہے، پارٹی یتیم سی ہو رہی ہے، اگر انہوں نے ملک کو آباد کرنا ہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے، کہا کرتے تھے میم سے شین نکل جائے گی، آج ہر حرف سے ان کے اپنے لوگ نکل رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین تو پہلے ہی جیل میں تھا اب اصل چیئرمین بھی پکڑا گیا ہے،

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پر ریلیف جیسی سہولت گیس پر بھی ملنے کا امکان ہے، فی الحال دسمبر جنوری تک تو گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • ہم کہتے ہیں بات کرو برباد نہ کرو،مصدق ملک کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

    ہم کہتے ہیں بات کرو برباد نہ کرو،مصدق ملک کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دے دی

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں بات کرو برباد نہ کرو،آئیں ہمارے ساتھ مل کر عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں،اب کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو کیا ہونے دیں گے، بھتہ خوری ہونے دیں گے، دہشت گردی ہونے دیں گے،اپنے بچے اغوا ہونے دیں گے، خواتین کو جانوروں کی طرح بند کر دیں گے، ہم کہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں،وہ کیا چاہتے ہیں، کیا کرنا چاہتے ہیں،ہم کہتے ہیں بات کریں ،آپ کہتے ہیں دھرنا کریں ،بات کرنا یا دھرنا کریں،ہم کہتے ہیں آئیے بیٹھیے، آپ کہتے ہیں ملک گیرپہیہ جام کریں گے، خوشحالی، ترقی کا پہیہ جام کریں گے کیا کریں گے، سلجھاؤ، الجھاؤ مت، آج جو آپ اودھم مچا رہے ہیں یہ اپنے بچوں‌کے لئے بچا رہے ہیں پہیہ جام کریں گے تو اپنی نسلوں کے مستقبل کو خراب کریں گے، ہم نے تو کہا تھا آئیں حکومت بنائیں کیوں نہیں بنائی،پیپلز پارٹی نے کہا آپکو حکومت بناؤ کیوں نہیں بنائی کیونکہ سلجھانا آپ کا مقصد نہیں ہے

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا وزیراعظم کے ذہین میں ہے، عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے کپتان نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، چیلوں نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے، کپتان نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے،چیلوں نے9مئی انجام دے دی، پچھلے دنوں ٹرینڈ چلا تھا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، کپتان نے کہا کہ امریکا سازش کررہاہے اور سائفر لہرا دیا ، ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ن لیگ سٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے، انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے،اور وہ کررہے ہیں، مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، ہم کہتے ہیں دہشتگردی کو ختم کریں اور آپ کہتے ہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سوال ہےیہ بہروپیےہیں یاپاگل ہیں ،کسی ایک جگہ کھڑےہوں توبات آگے چلے،جب مقصدملک کوبربادکرناہوتوبتائیں ہم کیاکریں،یوٹرن لیتے رہے، امریکہ کے بارے میں کیا بات کی پھر اب امریکہ سے ہی مدد مانگ رہے،میں کیا کیا بتاؤں، سوال پوچھتا ہوں اگر یہ بہروپیے ہیں تو ہم کیا کریں، پاگل ہیں تو ہم کیا کریں، مقصد جب بات کرنا نہ ہو برباد کرنا ہو تو ہم کیا کریں، جب کوئی شخص مصر ہو کہ کپتان نہیں تو پاکستان نہیں، ارے کچھ شرم کرو،پاکستان ہے تو ہم ہیں،یہ انہوں نے واضح بیان دیا کہ ملک تباہ کر دیں گے اور انہوں نے کر دیا .انہوں نے پارلیمان پر حملہ کیا ہم نے بجٹ میں غریب عوام کے لئے چھ سو ارب روپے مختص کیے، آپ نے کیا کیا چار بلین ڈالر آپ نے سو سرمایہ کاروں کو دے دیا،ترقی میں یکسانیت ہونی چاہئے،

    مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل
    مصدق ملک کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا طرزعمل غیر سیاسی ہے، مسلم لیگ ن اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکر اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں ایک طرف زیادتی اور رہنماوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم پرامن احتجاج تک نہیں کر سکتے، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، دوسری جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں،مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو جب آپ کا رویہ درست ہو۔

    نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

  • مسائل کا حل مذاکرات سے،لیکن کس سے بات کرنی؟ مصدق ملک

    مسائل کا حل مذاکرات سے،لیکن کس سے بات کرنی؟ مصدق ملک

    وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہےغریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے عوام کو پیٹرول کی مد میں 25روپے کا ریلیف دے چکے ہیں ملک میں مہنگائی37سےکم ہوکر17فیصد ہوگئی ہے.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے،کل رات کو پیٹرول کی قیمت سے متعلق کچھ کانفیوژن ہو گیا تھا، لیکن ایک مہینےمیں تقریباََ 25 سے 26 روپے کا ریلیف ہم پیٹرول اور 20 روپے تک کا ریلیف ڈیزل کی قیمت میں دے چکے ہیں ،پاکستان میں ترقی کی شرح بدتریج بڑھ رہی ہے۔ مہنگائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔ ترقی کی بڑھتی شرح اور مہنگائی میں بدتریج کمی اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم استحکام کی جانب گامزن ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہر وزارت کو واضع اہداف دیے گئے ہیں کہ غریب آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانی ہیں انکے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں اور مہنگائی کو بتدریج کم کرنا ہے،

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ چلیں سیاسی استحکام کیلئے عمران خان سے بات چیت شروع کر دیتے ہیں،جب ساری لیڈر شپ جیل میں تھی تب بھی میاں صاحب نے کہا معیشت پر سیاست نہیں کریں گے میاں صاحب نے بھی کہا ہم اپوزیشن میں بیٹھ جاتے ہیں آپ آئیں حکومت بنائیں، ڈائیلاگ کرینگےتومسائل کاحل نکلےگا، ہم کہتےہیں ڈائیلاگ کریں تو کہتے ہیں آپ سےنہیں کرینگے، ہم سے بات کرنی ہے یا دیوار سے بات کرنی ہے. پوچھیں کس سے بات کرینگے تو کہتے ہیں اُن سے کرینگے۔وہ کون ہیں، جواب ملتا ہے جن کا قبر تک پیچھا کرینگے۔کہتے ہیں امریکہ نے سازش کی پھر اسی امریکہ کی لابنگ فرمز ہائیر کرتے ہیں۔یہ تو بتا دیں بات کس سے کرنی ہے

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

    پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

  • پیپلز پارٹی کی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی نے تعمیری سیاست نہیں کی،مصدق ملک

    پیپلز پارٹی کی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی نے تعمیری سیاست نہیں کی،مصدق ملک

    وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اکثریت ملک گئی ہے تو آئیں ، پیپلز پارٹی کی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی نے تعمیری سیاست نہیں کی، وہ چوکوں میں ہی آنا چاہتے ہیں، چوک میں ضرور آئیں پھر اکثریت کیوں کہتے ہیں، فوری طور پر آئین سازی، قانون سازی کرنا ضروری ہے، غربت، مہنگائی کے حوالہ سے اہم اقدامات کرنے ہیں ،دونوں ہاؤسز کا فعال ہونا ضروری ہے،یہی جمہوریت کی معراج ہے، پارلیمان کا مقصد عوام کی آواز کو پارلیمان میں لایا جائے اور عوامی مقدمہ آگے بڑھایا جائے، حکومت عوام کے حق میں قانون سازی کرے اور اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے،ہمیں امید ہے کہ تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے ہمارے،

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، اس سے پہلے بھی غیر مشروط انداز میں پیپلز پارٹی نے سپورٹ کی تھی، ن لیگ کی اکثریت کا احترام کیا گیا کوئی لے دے، کوئی وعدہ وغیرہ نہیں کیا گیا، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں،آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے،بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت کبھی کم ہوتی ہے، کبھی بڑھتی ہےیوکرین روس جنگ کی وجہ سے حالات خراب ہیں، عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، ہم ڈالر میں خریدتے ہیں لیکن روپوں میں یہاں‌بیچتے ہیں، خام تیل کے سب سے بڑے سپلائر مشرق وسطیٰ ہیں جب وہاں بھی غیریقینی صورتحال ہو جنگ کی سی فضا ہو تو پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے.