Baaghi TV

Tag: مصنوعی بارش

  • مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو گیا

    مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو گیا

    پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، صوبے میں جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ’سیڈ کلاؤڈنگ‘ کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی، افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پنجاب حکومت نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے ’کلاوڈ سیڈنگ‘ کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔دوسری جانب ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا، اس بار 100 فیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

  • لاہور میں مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع

    لاہور میں مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع

    لاہور میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے، سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا،آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے سموگ سے متعلق پابندیاں مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال یہی رہی تو مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں،سموگ کے خاتمےکیلئےسب کوکردار ادا کرنا ہوگا،حکومت کسی کا کاروبار بند نہیں کرنا چاہتی،چنگ چی رکشوں اور باربی کیو والوں کاتعاون درکار ہےتاجر برادری مہربانی کرکےاندازکاروبار پر نظر ثانی کرے۔

    یو اے ای میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ …

    اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کا بھی حکم دیدیا اور اتوار کے دن مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاحکم دیدیا،لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2دن کیلئے ورک فراہم ہوم کرنے کا بھی حکم دے دیا،عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی اور ڈولفن پولیس کو بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ہدایت کی۔

    معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

    جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل سموگ سے متعلقہ سرگرمیوں کا مانیٹر کریں گے،ڈولفن والے بے کار لوگ ہیں، خود دیکھاکہ چند لڑکوں کو سڑک پر پکڑ کر کھڑے تھے،مینار پاکستان کی طرف رات 11بجے گاڑیاں بڑی تعداد میں کالا دھواں چھوڑتی نظر آئیں،11بجے کے بعد جوگاڑیاں آتی ہیں ان سے اتنا دھواں نکلتا ہے جس کی کوئی حد نہیں،کاش افسر باہر نکل کر دیکھیں کہ کیا حالات ہیں،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں،کیا ان افسران کی ذمے داری نہیں کہ وہ باہر نکل کر دیکھیں کہ گاڑیاں کتنا دھواں دے رہی ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال …

  • متحدہ عرب امارات کی مدد سے لاہور میں پھر مصنوعی بارش برسائی جائیگی

    متحدہ عرب امارات کی مدد سے لاہور میں پھر مصنوعی بارش برسائی جائیگی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متحدہ عرب امارات کی مدد سے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسائی جائے گی

    لاہور میں مصنوعی بارش کا انتظام کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم نے اپنے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی ہے ،ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس(Mr.Michael Anstis) اورپائلٹ کرنل عبید بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والے یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا ۔

    اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے، پاکستان میں پہلی بارمصنوعی بارش برسا کریواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتی، مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکرگزار ہیں، جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا

    متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال اور وفد کے دیگر ارکان نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انہیں لاہور میں بہت پیار ملا،پاکستان ہمارا دوسر اگھر ہے،

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا،

     مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • پاکستان میں مصنوعی بارش کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ، نگراں وزیراعلی پنجاب

    پاکستان میں مصنوعی بارش کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ، نگراں وزیراعلی پنجاب

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل رین ہو چکی ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، آج صبح لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا،آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش ہو گئی ہے۔ 15 دن سے زائد اس پر کام کر رہے تھے،مصنوعی بارش کیلئے یو اے ای کے تعاون پر مشکور ہیں، سموگ ٹاور بھی جلد ہی لگ جائیں گے، آج صبح 9 بجےسے مصنوعی بارش کے حوالے سے کام جاری تھا،10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی، 10 سے 15کلو میٹر کے ایریا میں یہ ساری بارش کو پلان کیا گیا ہے،یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، اس نے معاملات دیکھے، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر ہوتا ہے،متحدہ عرب امارات سے 2 اسپیشل جہاز آئے تھے،بارش کے دوران 48 فلیئرز فائر کیے گئے،وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لیے بہت ضروری تھا

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مصنوعی بارش کے بعد کے نتائج کا انتظار ہے، آج رات تک مصنوعی بارش کے نتائج آ جائیں گے،کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، مصنوعی بارش کے لیے ہمارا ایک روپیہ بھی نہیں لگا دس بارہ دن سے بادل نہیں تھے، آج بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، یو اے ای حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش کرسکے، یو اے ای حکومت کی جانب سے بارش بطور تحفہ برسائی گئی ہے

     مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • سموگ کا تدارت،مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ ،ورکنگ گروپ قائم

    سموگ کا تدارت،مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ ،ورکنگ گروپ قائم

    لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا،

     سموگ پر قابو پانے کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔
    ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا۔اجلاس میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے اور سموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحفظ ماحولیات، زراعت، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کی روک تھام کی کوششوں میں وفاقی اور عسکری اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے، ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصارموسمی حالات اور بادلوں کی تشکیل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ آؤنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے، اگلے چھ ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سسٹمزکے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاؤڈ آؤنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ چین جائے گی جبکہ منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • 35کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کی خبریں،عامر میر نے تردید کر دی

    35کروڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارش کی خبریں،عامر میر نے تردید کر دی

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر داتا دربار ہسپتال کے انتظامی اختیارات محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ہسپتال کے انتظامی اختیارات کی محکمہ صحت کو منتقلی کا فیصلہ گزشتہ رات ہسپتال کے دورے کے بعد کابینہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔جس کامقصد ہسپتال کی حالت زار میں بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔سموگ پر کنٹرول کے لیے 35کڑوڑ روپے کی لاگت سے مصنوعی بارشوں کے انتظامات کی خبر درست نہیں ہے۔ نہ ہی محکمہ خزانہ کو ایسی کوئی سمری بھیجوائی گئی ہے۔سموگ کی بڑی وجہ دھواں ہے۔ دھوئیں پر کنٹرول کے لیے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت طلبہ اور سرکاری ملازمین کو امدادی قیمتوں پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں مہیا کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے داتا دربار ہسپتال میں وزیر اوقاف اظفر علی ناصر اور وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے سموگ پر کنٹرول کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مصنوعی بارشوں کے لیے نسبتاً ایک کم خرچ ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چند مقامات پر مصنوعی بارش کی تیاری کی جا رہی ہے۔ تاہم اس کے لیے آسمان پر قدرتی بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کلاوڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر ایک مخصوص سالڈ کا چھڑکاؤ کیا جاتاہے۔ سالڈ کے چھڑکاؤ کے لیے جو جہاز استعمال لایا جانا تھا اسے چالو کیا جا رہا ہے. جہاز کی بحالی تک مصنوعی بارشوں کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ممکن نہیں۔ مزید برآں کلاؤڈ سیڈنگ کیونکہ بادلوں سے مشروط ہے اس لیے مصنوعی بارش کے لیے حتمی طور پر کسی تاریخ کا تعین بھی ممکن نہیں۔ وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے داتا دربار ہسپتال کی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ہسپتال 1961 میں قائم کیا گیا تھا۔آج 64 سال گزر جانے کے بعد بھی یہاں مقامی لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔

    وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہسپتال کے انتظامی ڈھانچے کی اصلاح کے لیے وزیراعلی پنجاب کے محکمہ صحت پر اعتماد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اس سے قبل طیب اردگان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچ ہسپتالوں سمیت شہر کے سات سے زائد ہسپتالوں کا انتظام سنبھال چکا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ ڈاکٹرز کی محنت اور نیک نیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی بہتری کے لیے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ہم انشائاللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے