Baaghi TV

Tag: مطالبہ

  • ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا  جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    باغی ٹی وی : امریکی سرمایہ کار جن کا نام ایلون مسک ہے انہوں نے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا نہیں دیا گیا تو ایسی صورت حال میں میں ٹویٹر کے ساتھ معاہدہ ختم کر دوں گا ۔

    اس حوالے سے امریکی سرمایہ کار ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر بہت سے اکاؤنٹ جعلی ہیں لیکن کمپنی جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے میں بلکل نا کام رہی ہے ۔

    مزید یہ کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تو وه اس صورت میں پھر چوالیس بلین ڈالر کی ڈیل سے دستبرار ہو جائیں گے۔

    ایلون مسک ایک مشہور اور معروف ارب پتی ہیں ۔جنہوں اپریل کے مہینے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ۔

  • کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیاگیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بلال کالونی تھانے کےعلاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے اقصیٰ مسجد کے قریب چھری سماجی کارکن صباء اسلم کونامعلوم شرپسندوں نے بے دردی سے چاقو کے کے پے در پے وارسے قتل کر دیا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی تھی-

    تعلیمی ادارے میں 14 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار

    ایس ایچ اوبلال کالونی نواز بروھی نے بتایا تھا کہ صبا کواس کے محلےدارغضنفر نامی ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، مقتولہ لڑکی نے گلشن معمارتھانے میں ایک مقدمہ درج کرارکھا ہے جس کی پیروی کے لیے مقتولہ گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلی تھی ، گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہی ملزم غضنفر کھڑا تھا جس نے لڑکی کو آتے دیکھ کر اس پر چھری سے حملہ کردیا اور قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقتولہ کو سٹی کورٹ جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی یہ واقعہ ہو گیا۔

    بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کا قتل معمول:آخرکیوں؟ماہرین پریشان ہوگئے

    انھوں نے بتایا تھا کہ ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اورمفرورملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پرتلخ کلامی اورجھگڑا بھی ہوا تھا ملزم نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی اورمحلے کی خواتین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بد تمیزآدمی ہے اور ہرکسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے اوراپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے ۔

    ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ ملزم غضنفر نشے کا عادی اورایک جنونی شخص بھی ہے پولیس نے ملزم کے دو بھائیوں احسن اوردانش کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے انھوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پرمفور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

    سکول میں گھس کر خاتون ٹیچر سمیت دیگر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوسری جانب عوام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اعلی حکام سے مجرم کو سخت سزا دینے اور مقتولہ کے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ایک عورت کسی کے ایجنڈے کا نشانہ بننا بالآخر شرمناک ہے۔ ہم مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    https://twitter.com/MahanoorHaya/status/1470825407494688772?s=20
    https://twitter.com/iamhmmad1/status/1470959345210777600?s=20


    https://twitter.com/Rashkayhina/status/1470866914041729024?s=20


    https://twitter.com/Maannik14/status/1470780018250948625?s=20

    اسلام آباد محفوظ ترین یا جرائم کا گڑھ، ایک دن میں پانچ سو سے زائد مقدمے درج

  • صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات ،بڑا مطالبہ کر دیا

    صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات ،بڑا مطالبہ کر دیا

    صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد کی چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات اور صوبہ ہزارہ کے بل کو جلد پاس کروانے کا مطالبہ

    چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ صوبہ ہزارہ کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے بات کریں گے۔اور یہ خوشی کی بات ہے کہ صوبہ کا مطالبہ سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں تحریک کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود، پروفیسر سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سابق ایم پی اے عبدالستار، سید ریاض علی شاہ،سید گل بادشاہ،پرنس فضل حق،مولنا عبدالمجید ہزاروی، انجنیئر افتخار احمد، قاری محبوب الرحمن، سید رفیع اللہ شیرازی شیرازی،ملک سجاد اعوان، سید تبارک شاہ،سردار اویس،حسنین شاہ،سردار زاہد منان،محمد صادق سمیت دیگر شامل تھے۔
    چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آگیا ہے۔یہ پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمنٹ پر اعتماد کی علامت ہے۔اور آپ نے اپنے نمائندوں پر مزید ذمہ داری ڈال دی ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ مرتضی جاوید عباسی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کی طرف سے آئینی بل جمع ہو گیا ہے۔اور شہباز شریف اور پیپلز پارٹی بھی اس سے متفق ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اس پر بات کریں گے۔وزیر اعظم کھلے دل کے آدمی ہیں وہ بات سنیں گے۔اور پھر میں صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد کی بھی ملاقات کرواوں گا۔تا کہ آپ کے سامنے بات ہو۔

    انھوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود صاحب نے کافی دفعہ مجھے سے بات کی اور یہ بل سینٹ میں بھی لے آئیں۔میں ایڈوائزری کمیٹی میں سردار یوسف،طلحہ محمود اور مرتضی صاحب کو بھی بلا لوں گا۔انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے استحکام کی علامت ہے اور پاکستان کا ہر خطہ وسائل سے مالا مال ہے۔ہمیں اپنے وسائل اپنے بھائیوں سے بھی شئیر کرنے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ترکی میں 82 اور ایران میں 32 صوبے ہیں۔ایک بڑے صوبے کا وزیر اعلی پانچ سالوں میں پورے صوبے کا دورہ بھی نہیں کر سکتا۔اس سے قبل چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے چئیرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبہ ہزارہ کی تحریک ہر حوالے سے ایک آئینی اور قانونی جدوجہد ہے۔ہمارے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اور سات لوگوں شہید ہوئے ۔ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔یہ واحد خطہ ہے جہاں صوبے کے مطالبے پر سب کا اتفاق ہے۔انھوں نے کہا کہ چئیرمین سینٹ نے ایوان بالا کو بہت اچھے طریقے سے چلایا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ ہزارہ کے لوگوں کا مطالبہ منوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ یہ چئیرمین سینٹ کی شفقت ہے کہ انھوں نے ہمیں وقت دیا اور ہماری بات سنی۔صوبہ ہزارہ کا مطالبہ عوام کا مطالبہ ہے۔اور کسی علاقائی ،لسانی یا نسلی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر ہے ۔صوبہ ہزارہ کے قیام سے معاشی خوش حالی آئے گی ۔ یہ خطہ شاہراہ ریشم اور سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ہمارا صوبہ ٹور ازم کا ایک بہترین مرکز بن سکتا ہے۔داسو ڈیم،دیامر بھاشا ڈیم اور سکھی کناری ڈیم ہزارہ میں بن رہے ہیں۔اس سے پاکستان میں معاشی خوشحالی آئے گی اور ہمیں آئی ایم ایف سے نجات ملے گی۔

    ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا بل اتفاق رائے سے جمع ہو گا۔لیکن حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے الگ الگ جمع کرایا۔اس موقع پر ایوان میں اتفاق رائے سے یہ بل کمیٹی کو بھیجا گیا۔اس پر دونوں اطراف سے ذمہ دارا لوگوں کے دستخط ہیں۔لیکن اس پر کافی تاخیر ہو گئی ہے۔میں چئیرمین صاحب سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس مسئلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اور اس اہم قومی مسئلے پر ہم ہر جگہ اور ہر وقت مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔اس موقع پر کوہستان کے وفد نے مطالبہ کیا کہ کوہستان کے تین اضلاع پر مشتمل الگ ڈویژن بنایا جائے۔اور یہ کہ وہ ہر حال میں صوبہ ہزارہ کے ساتھ ہیں

    @MumtaazAwan

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

  • کوئٹہ:  ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈیز ، ان ڈور سروسزاور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کی رہائی کے لیے ڈیوٹیز سے بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ کہ کوئٹہ میں دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

    بلوچستان حکومت نے پہلے ہی ایم آر آئی میشن کے لیے 250 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے رقم جاری کردی ہے بہت جلد ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں کام شروع کر دیں گی۔

    واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے 22 نومبر کو اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیاتھا جس سے نہ صرف کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا تھا بلکہ تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ وطالبات بھی کئی دنوں تک مشکلات سے دوچار رہے تھے۔

    کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال: اب کوئی ڈاکٹر بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی عدالت

    جس پر کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 نومبر کو دھرنے میں شامل19 افرادگرفتار کیے تھے جن میں 15 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈیکس سٹاف ممبرز شامل ہیں- گرفتار افراد کو عدالت نے چھ دسمبرتک قید کی سزا سنائی تھی اور پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا تھا۔

    لوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کا احتجاج اب ایک معمول بن چکا ہےاور حالیہ احتجاج دو ماہ قبل شروع ہوا تھا لیکن 23 نومبر سے شدید سردی کے باوجود انھوں نے گورنر ہاﺅس کے قریب دھرنا دیا تھا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو مطالبات کی جو فہرست پیش کی گئی ہے وہ 24 نکات پر مشتمل ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کے مطابق ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بلوچستان میں سرکاری ہسپتال کھنڈرات بنے ہوئے ہیں اور ان میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جب مریض ہسپتال آتے ہیں تو ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے پر وہ اپنا سارا غصہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے عملے پر نکالتے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    ہسپتالوں میں ادویات اور جدید مشنری کو یقینی بنانا ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا کام نہیں ہوتا بلکہ یہ کام حکومت کا ہے لیکن چونکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے سامنے ڈاکٹر یا دیگر طبی عملہ ہوتا ہے اس لیے انھیں لوگوں کے اشتعال اور غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ینگ ڈاکٹروں کے ذاتی فائدے کے جو مطالبات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور جو پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس ہیں ان کو ملک کے دیگر اچھے اداروں میں پڑھنے کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت دی جائے۔ 2016 میں ان کی تنخواہ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اس کے بعد اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 نومبر کو کوئٹہ سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال،طبی سہولیات سے متعلق کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں غلط کام کرتے ہیں؟ نظام کو چلنے دیں آپ میں سے کوئی آئی جی یا ڈی آئی جی پولیس سے ملا چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹر کو ہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت دی تھی-

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اب کوئی بائیکاٹ کرے گا تو اس کی نوکری چلی جائے گی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پیرامیڈکس کو اپنے آپ سے الگ رکھیں-

  • پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    پنجاب اسمبلی کے ملازمین کوکورونا ویکسین لگانے کی درخواست

    ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ

    مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کردیا ہے- مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے- متن میں درج ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین میں بھی کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- پنجاب اسمبلی میں روزانہ ارکان اسمبلی ،دیگر سرکاری افسران اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی آمد ہوتی ہے- جس طرح ملک بھر میں کورونا ویکسین کے لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے- قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے-

  • فرانسیسی سفیر کو 17 فروری سے پہلے ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    فرانسیسی سفیر کو 17 فروری سے پہلے ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    قصور
    تحریک لبیک پاکستان نے گورنمنٹ سے 17 فروری تک فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا،مطالبہ سابق معاہدہ فیض آباد کے تحت کیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے معائدہ فیض آباد کی رو سے گورنمنٹ آف پاکستان سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کر دیا ہے گ
    ورنمنٹ سے فرانسیسی سفیر کو 17 فروری تک ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
    وضع رہے کہ سنہ 2017 میں فیض آباد دھرنے پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کےدرمیان معاملات طے پائے تھے جس میں 6 نکاتی معاہدے پر 5 حکومتی افراد نے دستخط کئے تھے

  • حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    اوکاڑہ(علی حسین) حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلر والی میں جگہ جگہ گندگی اور تعفن زدہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے. علاقہ مکینوں کے بقول میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کی ناقص کاکردگی کھل کر اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص کا جنازہ لوگوں سے گندگی سے گزارا۔ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا میونسپل کمیٹی کا عملہ صرف اپنے دفتر کی عمارت تک ہی محدود ہے۔ عوام نے حکام سے فی الفور متاثرہ علاقے کی صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    رینالہ خورد میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین)رینالہ خورد کے نواحی گاؤں چک 21/1RB کلاں میں زمین کے معمولی تنازع پروہدری محمد کاشف،چوہدری محمد آصف،چوہدری محمد ثاقب ودیگر ملزمان کا اسلحہ پسٹل،ڈنڈے سوٹے وآہنی ہتھیاروں سے حملہ آور چوہدری محمد بوٹا فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی اور دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہو گئے محمد بوٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
    لواحقین کا ڈی پی او اوکاڑہ ڈی ایس پی سرکل رینالہ خورد سے پر زور مطالبہ ہے کہ محمد بوٹا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    اوکاڑہ(علی حسین)چیئرمین پیٹی اینڈ ٹرنک ایسوسی ایشن بصیرپور میاں قیصر بھٹہ نے بصیرپور میں صفائی کے ناقص انتظامات، پانی والے ٹینکر کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کے بارے میں سی۔او خورشید رحمانی کو آگاہ کیا تھا۔جس نے معاملات کے حل کے لیے ساجد علی کی ڈیوٹی لگائی تھی۔اسی رنج کی پاداش میں سب انجینئر ساجد علی نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔شہریوں کے مطابق سب انجینئر ساجد علی نے بلدیہ بصیرپور میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ اس کا شیوا ہے۔میری ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری طور ڈی سی اوکاڑہ سے ملیں گے اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اور اس کے ناروا سلوک کے خلاف ہر فورم پر قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ دوسری طرف سب انجینئر ساجد علی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔

  • موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوا ہے. تنخواہیں بڑھائی جائیں. چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب

    موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوا ہے. تنخواہیں بڑھائی جائیں. چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب

    اوکاڑہ (علی حسین) چیئرمین متحد محاذ استاتذہ پنجاب حافظ عبد الناصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین، پنشنرزاور خاص طور پر اساتذہ کی تنخواہوںاور پنشنوں میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی کی حکومت کی پہلا بجٹ ریلیف کی بجائے تکلیف میں اضافہ کرگیا۔ رہی سہی کسر موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف نہ دیکر پوری کردی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو یکساں تنخواہیں اور مراعات دی جائیں ۔